Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    پیر, اکتوبر 5, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ڈیرہ اسماعیل خان میں 3 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
    • سرکاری حج سکیم: دوسری قسط کی وصولی آج رات سے شروع
    • اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کل پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے
    • 24 سال بعد نیشنل ہاؤسنگ پالیسی کا باضابطہ اجرا، بے گھر افراد کو چھت فراہمی میں پیش رفت
    • ہیلتھ سیکٹر میں خود انحصاری: ایس آئی ایف سی کی اصلاحات سے برآمدات بڑھانے کے اقدامات پر غور
    • ایشین گیمز اختتام پذیر، چین بازی لے گیا، پاکستان 10 میڈلز کے ساتھ 29ویں نمبر پر رہا
    • وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے لکی مروت سے لانگ مارچ کا آغاز کردیا
    • وزیر داخلہ محسن نقوی کی گورنر فیصل کنڈی سے ملاقات، گورنر راج یا ایمرجنسی کی صورت میں آئینی کردار ادا کرنے پر اتفاق
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » پی ایس ایل11،راولپنڈیز کو مسلسل آٹھویں شکست، ملتان سلطانز 6 وکٹوں سے کامیاب
    کھیل اپریل 21, 2026

    پی ایس ایل11،راولپنڈیز کو مسلسل آٹھویں شکست، ملتان سلطانز 6 وکٹوں سے کامیاب

    Facebook Twitter Email
    PSL 11, Rawalpindi suffers eighth consecutive defeat, Multan Sultans win by 6 wickets
    ملتان سلطانز نے 167 رنز کا ٹارگٹ 4 وکٹوں کے نقصان پر 18.4 اوورز میں حاصل کیا ۔
    Share
    Facebook Twitter Email

    پاکستان سپر لیگ 11 کے 31ویں میچ میں ملتان سلطانز نے راولپنڈیز کو 6 وکٹوں سے ہرا کر مسلسل آٹھویں شکست سے دوچار کر دیا، راولپنڈیز کا 167 رنز کاہدف ملتان نے 4 وکٹ کے نقصان پر پورا کرکے کامیابی حاصل کی ۔

    کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے گئے لیگ کے 31 ویں میچ میں راولپنڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنائے ۔

    راولپنڈیز کی جانب سے ڈیرل مچل ناقابل شکست 58 رنز بنا کر نمایاں رہے، ڈائن فوریسٹر 37 رنز بنا کر ناقابلِ شکست رہے،دیگر بلے بازوں میں سیم لنگز 29، کپتان محمد رضوان 26، یاسر خان 4 اور شاہزیب خان 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے ۔

    ملتان سلطانز کی جانب سے محمد عمران، محمد وسیم، عرفات منہاس اور پیٹر سڈل نے 1، 1 وکٹ حاصل کی،ملتان سلطانز نے 167 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر 19ویں اوورز میں حاصل کیا ۔

    سٹیون سمتھ 56 رنز بنا کر نمایاں بیٹر رہے، کپتان ایشٹن ٹرنر نے ناٹ آوٹ 37 رنز کی اننگز کھیلی،دیگر بلے بازوں میں صاحبزادہ فرحان 20، شان مسعود 20 اور جوش فلیپی 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔

    راولپنڈیز کی جانب سے آصف آفریدی  2 ، سعد مسعود اور رضا اللہ نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا، شاندار 56 رنز کی اننگز کھیلنے پر ملتان سلطانز کے سٹیون سمتھ میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleافغان طالبان نے کالعدم ٹی ٹی پی سمیت غیر ملکی دہشت گردوں کے خلاف بڑا ایکشن شروع کر دیا
    Next Article ایران کا مذاکرات سے انکار، امریکی نائب صدر نے پاکستان کا دورہ مؤخر کردیا، امریکی میڈیا
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    ایشین گیمز اختتام پذیر، چین بازی لے گیا، پاکستان 10 میڈلز کے ساتھ 29ویں نمبر پر رہا

    اکتوبر 4, 2026

    ایشین گیمز کرکٹ فائنل میں بھارت نے پاکستان ٹیم کو ہراکر گولڈ میڈل جیت لیا

    اکتوبر 3, 2026

    کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کے شیڈول کا اعلان، پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں شامل

    اکتوبر 1, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ڈیرہ اسماعیل خان میں 3 خارجی دہشت گرد جہنم واصل

    اکتوبر 5, 2026

    سرکاری حج سکیم: دوسری قسط کی وصولی آج رات سے شروع

    اکتوبر 5, 2026

    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کل پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے

    اکتوبر 5, 2026

    24 سال بعد نیشنل ہاؤسنگ پالیسی کا باضابطہ اجرا، بے گھر افراد کو چھت فراہمی میں پیش رفت

    اکتوبر 5, 2026

    ہیلتھ سیکٹر میں خود انحصاری: ایس آئی ایف سی کی اصلاحات سے برآمدات بڑھانے کے اقدامات پر غور

    اکتوبر 5, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.