پاکستان اور سری لنکا کے درمیان راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا گیا پہلا ٹیسٹ میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا، میچ کے آخری روز پاکستان نے اپنی اندوسری اننگز بھی ڈکلیئر کی تاہم صرف ایک گھنٹہ باقی رہ جانے کی وجہ سے دونوں ٹیموں کی مشاورت سے میچ ختم کردیا گیا ۔
راولپنڈی میں کھیلے گئے دو میچز کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے 272 رنز کی لیڈ کے ساتھ 284 رنز 8 وکٹوں کے نقصان پر دوسری اننگز ڈکلیئر کی تاہم صرف ایک گھنٹہ باقی رہ جانے کی وجہ سے دونوں ٹیموں کی مشاورت سے میچ ختم کردیا گیا ۔
پاکستان کی جانب سے سعود شکیل 97 رنز بنا کر نمایاں بیٹر رہے اور صرف 3 رنز کی کمی سے سنچری مکمل نہ کرسکے، بابر اعظم 34، غازی غوری 35، محمد طہٰ 24 اور اذان اویس 22 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔
دیگر بیٹرز میں طیب عارف نے 11، سلمان علی آغا نے 13 اور عرفات منہاس نے 16 رنز بنائے، سری لنکا کی جانب سے میلان رتہنایاکا نے 3، اسیتھا فرنینڈو او لہیرو کمارا نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں ۔
قبل ازیں پاکستان نے پہلی اننگز 434 رنز بنا کر ڈکلیئر کی تھی، جواب میں سری لنکا نے اپنی پہلی اننگز میں 446 رنز سکور کیے تھے، یوں سری لنکن ٹیم کو 12 رنز کی برتری حاصل ہوئی ۔
سری لنکا کی جانب سے پہلی اننگز میں کپتان کوشل مینڈس نے 119 رنز سکور کئے جبکہ دھنانجایا ڈی سلوا 167 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے ۔
مزید برآں پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے ثاقب خان نے 7 سری لنکن کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل 93 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ۔

