پی ایس ایل میں شریک کرکٹرز کو معاوضے مل گئے جبکہ معاہدے کے تحت بیشتر کو 70فیصد رقم کی ادائیگی ہو چکی ہے
پی ایس ایل دنیا کی ان چند لیگز میں شامل ہے جہاں کھلاڑیوں کو معاوضوں کے معاملے میں پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑتا ہے۔پی سی بی نے ابتدا سے یہ سسٹم بنایا کہ فرنچائزز کے بجائے پلیئرز کو ادائیگی وہی کرتا ہے۔بعد میں حساب کتاب کیا جاتا ہے، اس بار بھی کرکٹرز کو 70فیصد معاوضہ ادا کیا جا چکا۔معاہدے کے تحت باقی رقم لیگ کے بعد ملے گی۔بیشتر کھلاڑیوں کو 50ڈالر ڈیلی الاؤنس کی ادائیگی بھی ہو چکی ہے ڈالرکا ریٹ 281طے ہوا،یوں ہرپلیئرکو یومیہ 14ہزار روپے مل رہے ہیں۔پلے آف مرحلے کی ٹیموں کا فیصلہ ہونے پر بعد کے میچز کی رقم بھی ادا کر دی جائے گی۔