Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, جنوری 29, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • وادی تیراہ میں کوئی فوجی آپریشن نہیں، صرف نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائیاں جاری ہیں: طلال چودھری
    • کوہستان اسکینڈل: نیب کی یکمشت 4 ارب 5 کروڑ روپے کی ریکوری قومی خزانے میں جمع
    • سوات: تعلیمی اداروں کیلئے تھریٹ الرٹ جاری، سکیورٹی انتظامات مزید مؤثر بنانے کیلئے رابطہ تیز
    • ایران کے ساتھ کشیدگی، امریکی بحری بیڑا مشرقِ وسطیٰ پہنچ گیا
    • ملکی بحران اور حکومتی شاہ خرچیاں
    • بنوں میں عسکریت پسندوں کے ٹیکنالوجی سے لیس حملے
    • لکی مروت: پولیس چھاپے کے دوران ایس ایچ او زخمی، عباسہ خٹک میں سولر ٹیوب ویل پر دھماکہ
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » خیبرپختونخوا سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پی ٹی آئی اپنی ذمہ داری نہیں نبھا رہی، امیر حیدر خان ہوتی
    اہم خبریں

    خیبرپختونخوا سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پی ٹی آئی اپنی ذمہ داری نہیں نبھا رہی، امیر حیدر خان ہوتی

    جنوری 9, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    PTI is not fulfilling its responsibility to eradicate terrorism from Khyber Pakhtunkhwa, says Ameer Haider Khan Hoti
    یہ تاثر اب زبان زدعام ہے کہ پی ٹی آئی دہشت گردوں سے تعاون کر رہی ہے، سابق وزیراعلیٰ کی کاٹلنگ میں میڈیا سے گفتگو
    Share
    Facebook Twitter Email

    سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا امیر حیدر خان ہوتی نے کہا ہے کہ ہرحکومت کا  فرض بنتا ہے کہ وہ اپنے عوام کی حفاظت  اور قانون کی حکمرانی کو یقینی بنائے ،وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ  وہ صوبے کی گورننس، ڈی ویلپمنٹ ،سیکیورٹی  پر توجہ مرکوز رکھیں ،وزیراعلیٰ کا دوسرے صوبوں کا دورہ کرنا اچھی روایت ہے لیکن  یہ دورے قومی اتفاق رائے کیلئے ہوں نہ کہ انتشار اور یلغار پیدا کرنے کیلئے ، امیر حیدر خان ہوتی کے مطابق دہشتگردی کے خاتمے کیلئے جو عملی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے پی ٹی آئی حکومت وہ اقدامات نہیں اٹھا رہی اس لئے یہ تاثر اب زبان زدعام ہے  کہ پی ٹی آئی دہشتگردوں سے تعاون کر رہی ہے ۔

    مردان: تحصیل کاٹلنگ کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی  نے کہا کہ میں یہ تو نہیں کہہ سکتا کہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت دہشتگردی میں دہشتگردوں کا ساتھ دے رہی ہے لیکن  دہشتگردی کے خاتمے کیلئے جو عملی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے پی ٹی آئی حکومت وہ اقدامات نہیں اٹھا رہی  ۔

    امیر حید خان ہوتی نے کہا کہ جو بنیادی فیصلے کرنے چاہئیں اور جو ذمہ داری اٹھانی چاہیے ، پی ٹی آئی کی حکومت وہ بنیادی فیصلے نہیں کرتی ،  نہ پی ٹی آئی ذمہ داری لینے کیلئے تیار ہے، جس کے نتیجے میں آج یہ تاثر عام ہو چکا کہ  پی ٹی آئی اور اس کی حکومت دہشتگردوں کا ساتھ دے رہی ہے  ۔

    انہوں نے کہا کہ ہونا تو یہ چاہیے کہ ملکی سطح پر دہشتگردی کے خاتمے کیلئے جو اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں پی ٹی آئی اس میں بھرپور ساتھ دے اور اپنا حصہ ڈالے  تاکہ مشترکہ طور پر دہشتگردی کا خاتمہ کیا جا سکے ۔

    ایک سوال پر امیر حیدر خان ہوتی نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی مہربانی ہے کہ انہوں نے اعتراف کیا کہ  عوامی نیشنل پارٹی نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بہت قربانیاں دی ہیں، اگر ہم نے یہ قربانیاں دی ہیں تو یہ قربانیاں ہم نے ایک شخص یا ایک ادارے کی خوشی کیلئے نہیں دی ہیں ،یہ ہمارا فرض تھا ،  اس وطن کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے ۔

    امن کے قیام کیلئے اپنی کوششیں اور جدوجہد کرنا  ہمیں اپنی سوچ اور نظریے سے ملا ہے  یعنی وراثت میں ملا ہے، ظلم کے خلاف آواز اٹھانا ہمیں وراثت میں ملا ہے ،ہم نے کل بھی ظلم کے خلاف آواز اٹھائی ،آج بھی اٹھاتے ہیں  اور آئندہ بھی اٹھاتے رہیں گے  ۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ  ایک وزیراعلیٰ کا دوسرے صوبے کا دورہ اچھی بات ہے لیکن  یہ تعلقات کی بہتری ، قومی اتفاق رائے پیدا کرنے کیلئے ،کیلئے اچھا ہے ،اگر دوسرے صوبے کے دورے کا مقصد یلغاراور انتشار  ہو  تو  یہ پختونخوا کیلئے نقصان دہ بات ہے  ۔

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کی بنیادی ذمہ داری  اپنے صوبے کی نمائندگی کرنا  اور اپنے صوبے کی خدمت کرنا ہے ،ضروری ہے کہ سہیل آفریدی صوبے کی گورننس، ڈی ویلپمنٹ ،سیکیورٹی  پر توجہ مرکوز رکھیں یہ صوبے کے وزیراعلیٰ کی بنیادی ذمے داریاں ہیں   ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleمیں جو ھوں اس پہ پشیماں نہیں ھوں لوگوں کی باتوں کی پرواہ کبھی نہیں کی نہ ھے۔۔۔ ڈولفن آیان
    Next Article مسلسل بارش کے باعث پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ منسوخ
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    وادی تیراہ میں کوئی فوجی آپریشن نہیں، صرف نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائیاں جاری ہیں: طلال چودھری

    جنوری 28, 2026

    کوہستان اسکینڈل: نیب کی یکمشت 4 ارب 5 کروڑ روپے کی ریکوری قومی خزانے میں جمع

    جنوری 28, 2026

    سوات: تعلیمی اداروں کیلئے تھریٹ الرٹ جاری، سکیورٹی انتظامات مزید مؤثر بنانے کیلئے رابطہ تیز

    جنوری 28, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    وادی تیراہ میں کوئی فوجی آپریشن نہیں، صرف نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائیاں جاری ہیں: طلال چودھری

    جنوری 28, 2026

    کوہستان اسکینڈل: نیب کی یکمشت 4 ارب 5 کروڑ روپے کی ریکوری قومی خزانے میں جمع

    جنوری 28, 2026

    سوات: تعلیمی اداروں کیلئے تھریٹ الرٹ جاری، سکیورٹی انتظامات مزید مؤثر بنانے کیلئے رابطہ تیز

    جنوری 28, 2026

    ایران کے ساتھ کشیدگی، امریکی بحری بیڑا مشرقِ وسطیٰ پہنچ گیا

    جنوری 27, 2026

    ملکی بحران اور حکومتی شاہ خرچیاں

    جنوری 27, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.