تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی علی شاہ خان نے خوازہ خیلہ بازار میں ٹریفک پولیس افسر کو تشدد کا نشانہ بنا دیا ، ٹریفک افسر عزت علی نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ موصوف کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے ۔
سوات : بھرے بازار میں منتخب رکن خیبر پختونخوا اسمبلی علی شاہ خان کی جانب سے ٹریفک افسر عزت علی پر تشدد کا واقعہ پیش آیا ۔
تشدد کا نشانہ بننے والے ٹریفک افسر عزت علی کے مطابق علی شاہ خان نے پہلے انہیں چار تھپڑ مارے اور بعد ازاں دھکے بھی دیئے
خوازہ خیلہ بازار میں موجود عینی شاہدین کے مطابق ٹریفک افسر ٹریف کو کھلوانے میں مصروف تھے کہ ایم پی اے گاڑی سے اترے اور برا بلا کہنے کے ساتھ ساتھ عزت علی پر تشدد شروع کردیا ۔
ٹریفک افسر عزت علی نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ موصوف کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے ۔

