Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    پیر, اکتوبر 5, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • خیبرپختونخوا میں سیاسی و آئینی کشمکش: گورنر راج اور ایمرجنسی میں فرق اور صدر مملکت کے اختیارات!
    • افغانستان سے متعلق ماسکو فارمیٹ کا اجلاس، پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد کی اجلاس میں شرکت
    • خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ڈیرہ اسماعیل خان میں 3 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
    • سرکاری حج سکیم: دوسری قسط کی وصولی آج رات سے شروع
    • اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کل پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے
    • 24 سال بعد نیشنل ہاؤسنگ پالیسی کا باضابطہ اجرا، بے گھر افراد کو چھت فراہمی میں پیش رفت
    • ہیلتھ سیکٹر میں خود انحصاری: ایس آئی ایف سی کی اصلاحات سے برآمدات بڑھانے کے اقدامات پر غور
    • ایشین گیمز اختتام پذیر، چین بازی لے گیا، پاکستان 10 میڈلز کے ساتھ 29ویں نمبر پر رہا
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » پی ٹی آئی پختونخوا اسمبلی کی تحلیل پر تیار ہے، مولانا فضل الرحمان کا دعویٰ
    اہم خبریں جولائی 20, 2024

    پی ٹی آئی پختونخوا اسمبلی کی تحلیل پر تیار ہے، مولانا فضل الرحمان کا دعویٰ

    Facebook Twitter Email
    PTI ready to dissolve Pakhtunkhwa Assembly and vacate national seats for new elections, Fazlur Rahman
    Share
    Facebook Twitter Email

    اسلام آباد میں امیر جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے  کہا ہے کہ تحریک انصاف خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے  اور قومی اسمبلی سے استعفے دینے پر آمادہ ہوگئی ہے جبکہ ہم نے تحریک انصاف سے مذاکرات کیلئے کمیٹی بھی تشکیل قائم کردی ہے۔

    جے یو آئی کے امیر نے کہا کہ کمیٹی کی سربراہی کامران مرتضیٰ کریں گے جبکہ دیگر اراکین میں مولانا لطف الرحمن،فضل غفور،اسلم غوری اور مولانا امجد شامل ہوں گے۔

    مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کمیٹی پی ٹی آئی سے مذاکرات کریگی جبکہ نئے انتخابات کےلئے پی ٹی آئی خیبرپختونخواہاسمبلی تحلیل کرنے کو تیار ہے۔

    فضل الرحمان کا کہنا تھا  کہ دیگر سیاسی جماعتوں سے اختلاف رائے ہے پی ٹی آئی سے تلخیاں تھیں تاہم اب تحریک انصاف کے ساتھ تعلقات معمول پر لائے جارہے ہیں، بانی پی ٹی آئی سمیت سیاستدانوں پر مقدمات نہیں بننے چاہییں  اور فوج الیکشن سے لاتعلق ہوجائے سب ٹھیک ہوجائے گا۔

    انہوں نے تجویز دیتے ہوئے کہا کہ پارلیمانی اور بلدیاتی انتخابات ایک ساتھ ہونے چاہیں جبکہ نگران سیٹ اپ کا تصور ختم کیا جائے، نئے صاف شفاف الیکشنز کےلئے پی ٹی آئی  قومی اسمبلی سمیت تمام اسمبلیوں سے استعفے کےلئے آمادہ ہے۔

    فضل الرحمان نے کہا کہ خیبرپختونخوامیں بھی حقیقی مینڈیٹ نہیں ہے، ن لیگ اور پیپلزپارٹی بے بس ہیں، خیرخواہی میں کہا تھا کہ ن لیگ پیپلزپارٹی حکومت نہ لے کیونکہ انہیں حکومت کی ذمہ داری راس نہیں آرہی۔

    فضل الرحمان نے کہا کہ  ملک میں معاشی اور سیاسی عدم استحکام ہے جس کیوجہ سے امن و امان خراب ہے، قوم 2001 سے امن کی تلاش میں ہے، اسٹیبلشمنٹ سمجھتی ہے سیاسی عدم استحکام سے ان کو مواقع ملتے ہیں، اب عوام 2024 میں پوچھتی ہے کس بات کا آپریشن کررہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ریاستی ادارے ذمہ دار ریاست کا کردار ادا نہیں کررہے اور انہیں اپنے رویے یا حالات پر کوئی بات سمجھ بھی نہیں آرہی، مارشل لاء اور ایمرجنسی سے اب کام نہیں چلے گا کیونکہ حالات اور اختیارات اب ان کے ہاتھ سے نکل چکے ہیں۔

    دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے خیبرپختونخوا اسمبلی توڑنے کے حوالے سے دعوے کی تردید کردی۔

    بیرسٹر گوہر نے کہا کہ  مولانا فضل الرحمان سے اسمبلی تحلیل کرنے یا استعفوں پرکوئی مشاورت ہوئی نہ ایساکوئی فیصلہ ہوا۔تحریک انصاف نے اسمبلیوں سے نکلنے سے متعلق کوئی بات نہیں کی۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleبنوں میں امن جرگے کی کال پر احتجاجی مظاہرہ جاری
    Next Article خیبرپختونخوا کے سرکاری سکولوں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت چلانے کا فیصلہ کرلیا گیا
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    افغانستان سے متعلق ماسکو فارمیٹ کا اجلاس، پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد کی اجلاس میں شرکت

    اکتوبر 5, 2026

    خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ڈیرہ اسماعیل خان میں 3 خارجی دہشت گرد جہنم واصل

    اکتوبر 5, 2026

    سرکاری حج سکیم: دوسری قسط کی وصولی آج رات سے شروع

    اکتوبر 5, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    خیبرپختونخوا میں سیاسی و آئینی کشمکش: گورنر راج اور ایمرجنسی میں فرق اور صدر مملکت کے اختیارات!

    اکتوبر 5, 2026

    افغانستان سے متعلق ماسکو فارمیٹ کا اجلاس، پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد کی اجلاس میں شرکت

    اکتوبر 5, 2026

    خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ڈیرہ اسماعیل خان میں 3 خارجی دہشت گرد جہنم واصل

    اکتوبر 5, 2026

    سرکاری حج سکیم: دوسری قسط کی وصولی آج رات سے شروع

    اکتوبر 5, 2026

    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کل پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے

    اکتوبر 5, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.