اسلام آباد کی مقامی عدالت نے 5 اگست کے احتجاج پر پی ٹی آئی کارکنان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا، پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف تھانہ لوہی بھیر میں مقدمہ درج ہے ۔
اسلام آباد: پی ٹی آئی کارکنان کو 2 دن کا جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا، پولیس کی جانب سے ملزمان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی ۔
تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان سے ابھی ریکوری کرنی ہے مزید ریمانڈ دیا جائے، وکیل صفائی نے استدعا کی کہ ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا جائے ۔
ڈیوٹی مجسٹریٹ سید حیدر شاہ کی عدالت میں ملزمان کو پیش کیا گیا، عدالت نے ملزمان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بیجھنے کا حکم دے دیا ۔