پنجاب کے شہر لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 14 بچے نمونیا سے انتقال کر گئے ہیں
پنجاب میں محکمہ صحت پنجاب کے مطابق 24 گھنٹوں میں نمونیا کے 872 کیسز رپورٹ ہوئے اور 24 گھنٹوں میں لاہور میں نمونیا سے 202 بچے شکار ہوئے ہیں۔محکمہ صحت کے مطابق پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 14 بچے انتقال کرگئے 2 کا تعلق جن میں سےلاہور سے تھا۔جنوری کے مہینے میں پنجاب میں 16 ہزار 203 بچے نمونیا کا شکارہوچکے ہیں،جس کی وجہ سے نمونیا سے 275 بچے انتقال کرچکےہیں۔مزید محکمہ صحت نے بتایا کہ جنوری میں لاہور میں نمونیا سے 2 ہزار 903 بچے متاثر ہوئے ہیں جبکہ جنوری میں لاہور میں 56 بچے نمونیا سے زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔