Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعہ, مارچ 27, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • ملک بھر میں ایندھن کی فراہمی کی صورتحال مستحکم اور تسلی بخش ہے، پیٹرولیم ڈویژن
    • وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی چینی سفیر سے ملاقات، دوطرفہ سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال
    • نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اور چینی وزیر خارجہ کا رابطہ، مشرق وسطیٰ میں فوری جنگ بندی اور امن پر زور
    • سابق فاٹا پارلیمنٹرینز کا اہم اجلاس: ایران پر حملوں کی مذمت، پختون بیلٹ میں امن کے لیے مشترکہ جدوجہد کا اعلان
    • خیبر نیوز کا عید اسپیشل شو، صحافی برادری، حکومتی ترجمان اور سیکرٹری اطلاعات کی شرکت
    • پشاور میں سی این جی کی قلت اور پٹرول مہنگائی کے باعث فلنگ اسٹیشنز پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں
    • طورخم بارڈر کھلنے کے بعد پشاور سے غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کی واپسی شروع
    • پاکستان کی ثروت فاطمہ نے ملائیشیا میں بیڈمنٹن کے میدان میں دو گولڈ میڈلز جیت لیے
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » پنجاب حکومت پیپلز پارٹی کی آڑ میں وزیراعظم کو نشانہ بنارہی ہے، یہ سازش کامیاب نہیں ہونے دینگے، شرجیل میمن
    اہم خبریں

    پنجاب حکومت پیپلز پارٹی کی آڑ میں وزیراعظم کو نشانہ بنارہی ہے، یہ سازش کامیاب نہیں ہونے دینگے، شرجیل میمن

    اکتوبر 5, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Punjab government is targeting the Prime Minister under the guise of PPP, we will not let this conspiracy succeed, Sharjeel Memon
    ایسا ماحول پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے پیپلزپارٹی وفاقی حکومت کوسپورٹ نہ کرے، سندھ کے سینئر وزیر کی پریس کانفرنس
    Share
    Facebook Twitter Email

    سندھ کے سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت پاکستان پیپلز پارٹی آڑ میں وزیراعظم کو نشانہ بنارہی ہے اور ایسا ماحول پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے پیپلزپارٹی وفاقی حکومت کوسپورٹ نہ کرے ، لیکن ہم پنجاب حکومت کی یہ سازشیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔

    کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران شرجیل میمن نے کہا کہ پنجاب حکومت نشانہ پیپلزپارٹی کو بنارہی ہے لیکن ان کا اصل ہدف وفاق ہے، ہماری آڑ میں وزیراعظم کو نشانہ بنایا جارہا ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ اگر آپ کی وفاق سےکوئی لڑائی ہے تو پیپلزپارٹی کو بیچ میں نہ دھکیلیں، ایسا ماحول پیدا کرنےکی کوشش کی جارہی ہے کہ پیپلزپارٹی وفاقی حکومت کو سپورٹ نہ کرے تاہم ہم وفاقی حکومت کے خلاف سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔

    شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم نے عالمی سیاسی میدان میں بہت سی کامیابی حاصل کیں اور وہ جب سندھ یا بلوچستان جاتے ہیں تو انہیں بھرپور پروٹوکول دیا جاتا ہے لیکن جب وہ اپنے صوبے پنجاب جاتے ہیں تو وہاں وزیراعلیٰ اور ان کی انتظامیہ استقبال کے لیے ایئرپورٹ نہیں جاتے ۔

    ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو نے پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ تمام علاقوں کا دورہ کیا، سیلاب سے پنجاب کی صورتحال خراب ہوئی تو سندھ نے ہمدردی کا اظہار کیا اور پیپلزپارٹی نے وفاق سے درخواست کی بیرون اداروں سے مدد کی اپیل کی جائے ۔

    انہوں نے کہا کہ پنجاب میں سیلاب سے انتہائی بری صورتحال ہے، خاص طور پر جنوبی پنجاب میں لوگ آج بھی امداد کے لیے ترس رہے ہیں، ان کے مکان اور فصلیں تباہ ہوگئی ہیں اور یہ سب بننے میں وقت لگے گا لیکن آج جو ان کو امداد یا راشن چاہیے وہ ان کو فوری طور پر دینی چاہیے جو پنجاب حکومت نہیں دے پارہی ہے ۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم مشکل وقت میں سیاست نہیں کررہے، مگر وہ لوگ سیاست کررہے ہیں جو کام کم اور ٹک ٹاک پر زیادہ فوکس کرتے ہیں اور جو بسکٹ کے ڈبوں اور آٹے کے تھیلوں پر تصاویر لگارہے ہیں ،آپ جس طرح بھی نفرت انگیز مہم چلائیں اور یہ لوگ کہتے ہیں کہ پنجاب پر جس نے بات کی ، پنجاب پر بات کس نے کی ہم تو وہاں کے لوگوں کے لیے مدد مانگ رہے ہیں، بینطیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے امدادکی تقسیم کی بات کی تو اس پربھی اعتراض ہوا ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleویمنز ورلڈکپ، بھارت نے پاکستان کو 88 رنز سے شکست دیدی
    Next Article شَرجِیل میمن کا سیاسی وار: اتحادیوں میں پھوٹ ڈالنے کا فن
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    ملک بھر میں ایندھن کی فراہمی کی صورتحال مستحکم اور تسلی بخش ہے، پیٹرولیم ڈویژن

    مارچ 27, 2026

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی چینی سفیر سے ملاقات، دوطرفہ سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال

    مارچ 27, 2026

    نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اور چینی وزیر خارجہ کا رابطہ، مشرق وسطیٰ میں فوری جنگ بندی اور امن پر زور

    مارچ 27, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    ملک بھر میں ایندھن کی فراہمی کی صورتحال مستحکم اور تسلی بخش ہے، پیٹرولیم ڈویژن

    مارچ 27, 2026

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی چینی سفیر سے ملاقات، دوطرفہ سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال

    مارچ 27, 2026

    نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اور چینی وزیر خارجہ کا رابطہ، مشرق وسطیٰ میں فوری جنگ بندی اور امن پر زور

    مارچ 27, 2026

    سابق فاٹا پارلیمنٹرینز کا اہم اجلاس: ایران پر حملوں کی مذمت، پختون بیلٹ میں امن کے لیے مشترکہ جدوجہد کا اعلان

    مارچ 27, 2026

    خیبر نیوز کا عید اسپیشل شو، صحافی برادری، حکومتی ترجمان اور سیکرٹری اطلاعات کی شرکت

    مارچ 27, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.