بنوں کے علاقے ممند خیل میں ایک دکان پر کواڈ کاپٹر ڈرون حملہ کیا گیا،حملے میں 3 افراد ہلاک اور ایک شخص زخمی ہوگیا ہے ، جاں بحق اور زخمی شخص کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، پولیس نے واقعے کی مزید تفتیش شروع کردی ۔
بنوں کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کی جانب سے کواڈ کاپٹر حملوں کا سلسلہ جاری ہے جس میں جانی نقصانات کی اطلاعات بھی سامنے آرہی ہیں ۔
مقامی ذرائع کے مطابق بنوں کے علاقے ممند خیل میں ایک سکول کے قریب ایک دکان پر کواڈ کاپٹر ڈرون حملہ کیا گیا ، کواڈ کاپٹر حملے میں 3 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا ۔
واقعے کے بعد اہل علاقہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور جاں بحق اور زخمی شخص کو قریبی ہسپتال منتقل کیا ۔
واقعے کے بعد پولیس نے کواڈ کاپٹر حملے کی رپورٹ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے ۔

