Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعہ, جنوری 2, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • نیا سال، نئی زندگی نہیں بہتر زندگی کا روڈ میپ
    • تنخواہیں، پنشن اور بدانتظامی: پشاور یونیورسٹی بحران کے دہانے پر
    • سوات سرینا ہوٹل کا سفر اختتام پذیر، نئی بحث چھڑ گئی
    • ڈیجیٹل دہشتگردی کیس میں عادل راجہ، حیدر مہدی، وجاہت سعید،معید پیرزادہ، شاہین صہبائی کو قید کی سزائیں
    • افغانستان میں حالیہ بارشوں اور سیلابوں سے 17 افراد جاں بحق، 11 زخمی
    • وزیراعظم کی کوہاٹ ناشپا بلاک میں تیل و گیس کے بڑے ذخائر کی دریافت پر قوم کو مبارکباد
    • پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ، ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 78 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا
    • پشاور میں این سی سی آئی اے کی کارروائی، خاتون کو بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » خیبرپختونخوا اور دیگر پہاڑی علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشنگوئی
    اہم خبریں

    خیبرپختونخوا اور دیگر پہاڑی علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشنگوئی

    دسمبر 14, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Rain and snowfall forecast in Khyber Pakhtunkhwa and other mountainous areas
    خیبر پختونخواہ، کوہستان، گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور برف باری کا امکان ہے، این ڈی ایم اے
    Share
    Facebook Twitter Email

    نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے  13 سے 18 دسمبر  کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برف باری کی پیشگوئی کی ہے ،اس حوالے سے این ڈی ایم اے نے ایڈوائزری بھی جاری کر دی ۔

    اسلام آباد: این ڈی ایم اے کی ایڈوائزری کے مطابق بالائی خیبر پختونخواہ، کوہستان، گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور برف باری کا امکان ہے، 13 سے 15 دسمبر کے دوران مغربی ہواؤں کا سلسلہ شمالی و مغربی پاکستان کے مختلف علاقوں میں اثر انداز ہو گا ۔

    ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ ممکنہ موسمی صورت حال کے باعث دھند کی شدت میں بھی اضافے کا امکان ہے، میدانی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی بارش جبکہ پہاڑی اور بالائ علاقوں میں برف باری ہوسکتی ہے، کوہستان، بالائی خیبر پختونخواہ، گلگت بلتستان کے بالائی علاقوں اور آزاد کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں شدید برف باری کا امکان ہے ۔

    این ڈی ایم اے نے بتایا کہ برف باری کے باعث پہاڑی راستوں پر ٹریفک کی روانی متاثر اور بعض مقامات پر سڑکیں بند ہونے کا خدشہ ہے، کوئٹہ، زیارت اور شمال مغربی بلوچستان کے بعض علاقوں میں ہلکی بارش اور پہاڑی علاقوں میں برف باری متوقع ہے ۔

    ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ 16 سے 18 دسمبر کے دوران برف باری کی شدت میں کمی تاہم سردی کی شدت برقرار رہنے کا امکان ہے، بالائی علاقوں میں برفباری کے باعث سڑکوں پر پھسلن کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا بھی خدشہ ہے اور شمالی علاقوں میں متعدد مقامات پر وقفے وقفے سے ہلکی برف باری کا امکان ہے ۔

    نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے سیاحوں اور مسافروں سے التماس کی ہے کہ پہاڑی علاقوں کے غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور مقامی انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں جبکہ این ڈی ایم اے ممکنہ موسمی صورت حال اور ممکنہ خطرات کے حوالے سے متعلقہ اداروں کو پیشگی آگاہی فراہم کر رہا ہے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleافغانستان سے متعلق ایران میں خصوصی علاقائی اجلاس، افغان طالبان کا شرکت سے انکار
    Next Article بھائی کے پاسپورٹ پر یورپ جانے کی کوشش کرنے والا مسافر آف لوڈ
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    سوات سرینا ہوٹل کا سفر اختتام پذیر، نئی بحث چھڑ گئی

    جنوری 2, 2026

    ڈیجیٹل دہشتگردی کیس میں عادل راجہ، حیدر مہدی، وجاہت سعید،معید پیرزادہ، شاہین صہبائی کو قید کی سزائیں

    جنوری 2, 2026

    افغانستان میں حالیہ بارشوں اور سیلابوں سے 17 افراد جاں بحق، 11 زخمی

    جنوری 2, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    نیا سال، نئی زندگی نہیں بہتر زندگی کا روڈ میپ

    جنوری 2, 2026

    تنخواہیں، پنشن اور بدانتظامی: پشاور یونیورسٹی بحران کے دہانے پر

    جنوری 2, 2026

    سوات سرینا ہوٹل کا سفر اختتام پذیر، نئی بحث چھڑ گئی

    جنوری 2, 2026

    ڈیجیٹل دہشتگردی کیس میں عادل راجہ، حیدر مہدی، وجاہت سعید،معید پیرزادہ، شاہین صہبائی کو قید کی سزائیں

    جنوری 2, 2026

    افغانستان میں حالیہ بارشوں اور سیلابوں سے 17 افراد جاں بحق، 11 زخمی

    جنوری 2, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.