Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    پیر, ستمبر 15, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • خیبرپختونخوا میں آج سے 19 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی
    • سیلاب سے پنجاب کو 500 ارب روپے کا نقصان ہوا، وفاقی وزیر احسن اقبال
    • باجوڑ میں آپریشن کے نتیجے میں مزید 4 گاوں کلیئر کر دیئے گئے
    • اسرائیل کو حماس کے خلاف اقدامات ضرور کرنے ہیں لیکن قطر امریکہ کا اہم اتحادی ہے، امریکی صدر
    • پاکستان ٹیم انتظامیہ نے آئی سی سی کو بھارتی کھلاڑیوں کے رویے کی شکایت کر دی
    • خیبرپختونخوا میں بیڈگورننس نہیں بلکہ مس گورننس ہے،مولانا فضل الرحمان نے صوبائی حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا
    • جارحیت ناقابلِ جواز اور افسوسناک ہے، جو اسرائیل کی سرکش سوچ کو بے نقاب کرتی ہے، اسحاق ڈار
    • وزیراعظم شہبازشریف نے سیلاب متاثرین کیلئے پیکج کا اعلان کردیا
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » خیبرپختونخوا میں آج سے 19 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی
    اہم خبریں

    خیبرپختونخوا میں آج سے 19 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی

    ستمبر 15, 2025Updated:ستمبر 15, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Rain forecast in Khyber Pakhtunkhwa from today to September 19
    مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے مزید بارشوں، آندھی، گرج چمک اور بعض مقامات پر موسلادھار بارشوں کا امکان، پی ڈی ایم اے
    Share
    Facebook Twitter Email

    پی ڈی ایم اے خیبرپختونخوا نے صوبے میں آج سے 19 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی کردی،  اس حوالے سے ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ۔

    پشاور: صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی خیبرپختونخوا نے محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کی روشنی میں 15 ستمبر سے 19 ستمبر تک خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے مزید بارشوں، آندھی، گرج چمک اور بعض مقامات پر موسلادھار بارشوں کا امکان ظاہر کرتے ہوئے متعلقہ ضلعی انتظامیہ اور اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہے ۔

    رپورٹ کے مطابق 16 سے 19 ستمبر کے دوران صوبہ کے بالائی اضلاع دیر (بالائی و زیریں)، چترال (بالائی و زیریں)، سوات، کوہستان (بالائی و زیریں)، کولائی پالس، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، ملاکنڈ، باجوڑ، مہمند، کوہاٹ، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، مردان، صوابی، خیبر، اورکزئی، کرم، ہنگو، کرک، شمالی و جنوبی وزیرستان میں وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ تیز آندھی اور بارش کا امکان ہے ۔

    پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ 18 سے 19 ستمبر کے دوران شدید بارشوں کے باعث دیر (بالائی و زیریں)، چترال (بالائی و زیریں)، سوات، شانگلہ، بونیر، کوہستان (بالائی و زیریں)، مانسہرہ، ایبٹ آباد، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی اور مردان کے مقامی نالوں/دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا خدشہ ہے  ۔

    اس دوران بارشوں کے باعث ایبٹ آباد، بٹگرام، بونیر، چترال (بالائی و زیریں)، دیر (بالائی و زیریں)، خیبر، کوہستان (بالائی و زیریں)، کولائی پالس، کرم، ملاکنڈ، مانسہرہ، مہمند، اورکزئی، شانگلہ، سوات، تورغر اور شمالی وزیرستان کے حساس پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے ۔

    مراسلے میں خبردار کیا جاتا ہے کہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے باعث کمزور مکانات، بجلی کے کھمبے، اشتہاری بورڈز اور سولر پینلز کو نقصان پہنچ سکتا ہے، اس سلسلے میں تمام ضلعی انتظامیہ کو ضروری احتیاطی اقدامات، نکاسی آب کے نظام کی صفائی، اور مقامی آبادی، سیاحوں اور مسافروں کو بروقت آگاہی فراہم کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں ۔

    پی ڈی ایم اے نے کاشتکاروں، مال مویشی پال حضرات اور سیاحوں کو خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ فصلوں اور جانوروں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے اور سیاح خطرناک مقامات پر جانے سے گریز کریں ۔

    مزید براں، متعلقہ اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ایمرجنسی سروسز، طبی امداد، خوراک اور دیگر ضروری اشیاء کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے، جبکہ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ خراب موسم کے دوران غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔

    پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی آپریشن سنٹر مکمل طور پر فعال ہے عوام کسی بھی ہنگامی صورتحال یا اطلاع کے لیے پی ڈی ایم اے کی 24/7 ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کر سکتے ہیں ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleسیلاب سے پنجاب کو 500 ارب روپے کا نقصان ہوا، وفاقی وزیر احسن اقبال
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    سیلاب سے پنجاب کو 500 ارب روپے کا نقصان ہوا، وفاقی وزیر احسن اقبال

    ستمبر 15, 2025

    باجوڑ میں آپریشن کے نتیجے میں مزید 4 گاوں کلیئر کر دیئے گئے

    ستمبر 15, 2025

    پاکستان ٹیم انتظامیہ نے آئی سی سی کو بھارتی کھلاڑیوں کے رویے کی شکایت کر دی

    ستمبر 14, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    خیبرپختونخوا میں آج سے 19 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی

    ستمبر 15, 2025

    سیلاب سے پنجاب کو 500 ارب روپے کا نقصان ہوا، وفاقی وزیر احسن اقبال

    ستمبر 15, 2025

    باجوڑ میں آپریشن کے نتیجے میں مزید 4 گاوں کلیئر کر دیئے گئے

    ستمبر 15, 2025

    اسرائیل کو حماس کے خلاف اقدامات ضرور کرنے ہیں لیکن قطر امریکہ کا اہم اتحادی ہے، امریکی صدر

    ستمبر 15, 2025

    پاکستان ٹیم انتظامیہ نے آئی سی سی کو بھارتی کھلاڑیوں کے رویے کی شکایت کر دی

    ستمبر 14, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.