بلوچستان اورخیبرپختونخوا کے علاوہ ملک کے مختلف اضلا ع میں باران رحمت ہو گئی جس کی وجہ سے سموگ کا خاتمہ ہوا۔ فلائٹ آپریشن بھی مکمل طور پر بحال ہوگیا ہے۔
بلوچستان کے متعدد علاقوں میں بادل برسے جبکہ خیبرپختونخوا کے بعض اضلاع میں بھی بارش کے بعدموسم سرد ہوگیا۔محکمہ موسمیات ملک بھر میں مزید 2روز تک بارشوں اور برفباری کا سلسلہ جاری رہنے کی پیشگوئی کر دی ہے۔دوسری جانب ملک بھر میں بارشوں کے بعد دھند کا راج ختم ہونے سے فلائٹ آپریشن بھی معمول پر آنے لگا۔
آج پاکستان کے کسی بھی ایئرپورٹ پر کوئی پرواز منسوخ نہیں ہوئی۔سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق کراچی سے اسلام آباد، لاہور کے لیے تمام پروازیں معمول کے مطابق روانہ ہوئیں۔ ملک کے تمام ائیرپورٹ پر پروازوں کی آمد اور روانگی بھی معمول پر آنا شروع ہوگئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے دھند کے باعث فجر کے اوقات میں پشاور اور ملتان ائیرپورٹ جزوی طور پر متاثر رہے۔