اسلام آباد میں ایرانی وفد نے وزیراعظم شہباز شریف سے خصوصی ملاقات کی۔ اس ملاقات میں وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے ثالث کے طور پر اپنا مخلصانہ کردار ادا کرتا رہے گا۔ ترجمان وزیراعظم آفس کے مطابق ایرانی وفد کی قیادت ایران کی مشاورتی اسمبلی کے سپیکر محمد باقر قالیباف نے کی جب کہ وفد کی معاونت وزیرخارجہ عباس عراقچی نے کی۔
اعلامیے کے مطابق ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیر داخلہ محسن نقوی بھی موجود تھے۔ اس ملاقات میں عالمی اور علاقائی امن کی صورتحال پر بھی غور کیا گیا، وزیراعظم نے اسلام آباد مذاکرات میں ایرانی وفد کی شرکت کو سراہا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے اپنا کردار جاری رکھےگا، وزیر اعظم نے خلوص نیت کے ساتھ اپنا کردار ایک ثالث کے طور پر جاری رکھنے کےعزم کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم نے علاقائی، عالمی امن و استحکام کے مفاد میں بامقصد نتائج کے لیے پیش رفت تیز کرنےکے عزم کا اظہار کیا۔
ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان خلوص نیت کے ساتھ خطے میں امن و استحکام کے لیے ثالث کے طور پر اپنا مخلصانہ کردار ادا کرتا رہے گا۔
ہفتہ, اپریل 11, 2026
بریکنگ نیوز
- ایرانی وفد کی وزیراعظم سے ملاقات، پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے ثالث کے طور پر اپنا مخلصانہ کردار ادا کرتا رہے گا: وزیراعظم پاکستان
- دفاعی معاہدے کے تحت پاکستان فوج اور جنگی طیارے سعودی عرب میں تعینات: سعودی وزارت دفاع
- امید ہے ایران کے ساتھ مذکرات کے مثبت نتائج نکلیں گے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
- وزیراعظم کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، خطے میں امن و استحکام کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق
- وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے اجلاسوں میں شرکت کے لیے امریکہ روانہ
- اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس اسلام آباد مذاکرات سے پر امید
- اسلام آباد میں ایران سے مذاکرات، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی قیادت میں وفد پاکستان پہنچ گیا
- پی ایس ایل: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے راولپنڈیز کو 61 رنز سے شکست دیدی

