Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, اگست 7, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • بجلی کی قیمت میں مزید کمی کا نوٹیفکیشن جاری
    • اسٹاک مارکیٹ کی پرواز
    • یومِ استحصال کشمیر پر خیبر اور کےٹو ٹی وی کے خصوصی مارننگ شوز
    • خیبر نیوز پر سیاسی حالات حاضرہ سے متعلق خصوصی ٹاک شوز
    • حسب روایت وزیراعلیٰ کارکنوں کو چھوڑ کر فرار ہوگئے اور راہِ فرار اختیار کی، گورنر خیبر پختونخوا
    • ہری پور میں پولیس گاڑی کو حادثہ، ایس ایس یو اہلکار جاں بحق، چار زخمی
    • جنوبی وزیرستان: وانا بازار میں دھماکہ، 2 افراد جاں بحق، 2 پولیس اہلکاروں سمیت 14 زخمی
    • روس سے تیل کیوں خریدا ؟ امریکی صدر ٹرمپ نے بھارت پر مزید 25 فیصد ٹیرف عائد کردیا
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » یونیسکو نے رباب کو "غیر محسوس بشری ثقافتی ورثہ” کی فہرست میں شامل کر لیا
    اہم خبریں

    یونیسکو نے رباب کو "غیر محسوس بشری ثقافتی ورثہ” کی فہرست میں شامل کر لیا

    دسمبر 5, 2024Updated:دسمبر 6, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    UNESCO Adds Rubab to Intangible Cultural Heritage List
    رباب کی ثقافتی اہمیت پر یونیسکو کا تاریخی اعلان
    Share
    Facebook Twitter Email

    اقوام متحدہ کی تعلیمی، ثقافتی اور فنی تنظیم یونیسکو نے رباب کو "غیر محسوس بشری ثقافتی ورثہ” کی فہرست میں شامل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یونیسکو نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ رباب ایک اہم ثقافتی ورثہ ہے جو افغانستان، ایران، تاجکستان اور ازبکستان سمیت وسطی اور جنوبی ایشیا کے ممالک کے لوگوں کی زندگی کا حصہ ہے۔ یہ آلہ مختلف ثقافتی اور مذہبی تقاریب میں استعمال ہوتا ہے۔

    یونیسکو کا مزید کہنا تھا کہ "رباب افغانستان، ایران، تاجکستان اور ازبکستان کے عوام کے درمیان اتحاد کا ایک اہم ذریعہ ہے۔ یہ ثقافتی اور سماجی یکجہتی میں مدد فراہم کرتا ہے اور خاص طور پر پناہ گزینوں کے درمیان ثقافتی تبادلے اور روابط کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔"

    یہ فیصلہ یونیسکو کے تحت 19 ویں بین الحکومتی کمیٹی کی پاراگوئے میں دسمبر کی 2 تاریخ سے 7 تک جاری رہنے والی اجلاس میں کیا گیا، جس میں غیر ملموس بشری ثقافتی ورثہ کے تحفظ کے حوالے سے بات چیت ہو رہی ہے۔

    یونیسکو کے اس اعلان کے وقت افغانستان میں طالبان حکومت نے رباب سمیت موسیقی کے تمام آلات پر مکمل پابندی عائد کر رکھی ہے۔ رباب افغانستان اورخیبر پختونخوا کی موسیقی کا ایک نہایت اہم آلہ ہے، جو عام طور پر دیگر سازوں کے ساتھ اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اس کے بغیر افغانستان اور اردگرد کے علاقے کی موسیقی کو ادھورا سمجھا جاتا ہے۔

    رباب نہ صرف گانوں کے ساتھ بجایا جاتا ہے بلکہ طبلہ کے ساتھ بھی یہ آلہ اپنی دلکش آوازیں نکالتا ہے، جس سے موسیقی کے شائقین لطف اندوز ہوتے ہیں۔

    روایتی طور پر رباب شاتوت کے درخت کی لکڑی، جانوروں کی کھال اور ان کے آنتوں کے تاروں سے بنایا جاتا تھا، لیکن اب اس میں نائلون یا دھاتی تار بھی استعمال کیے جاتے ہیں۔ بعض محققین کا خیال ہے کہ "رباب” کا لفظ عربی لفظ "روح – باب” سے نکلا ہے، جس کا مطلب "روح کا دروازہ” ہے۔

    موسیقی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ رباب دیگر موسیقی کے آلات کے برعکس ایک ایسا آلہ ہے جس کا مصنوعی طور پر آواز پیدا کرنا ممکن نہیں اور نہ ہی اس کا الیکٹرانک ورژن بنایا جا سکتا ہے۔ بلکہ یہ صرف ماہر موسیقاروں کے ہاتھوں سے ہی اپنی اصل آواز پیدا کرتا ہے، جو صدیوں سے اس آلے کے ثقافتی اور تاریخی اہمیت کو برقرار رکھے ہوئے ہے۔

    یونیسکو کا یہ اقدام رباب کے ثقافتی ورثے کے تحفظ کے لیے ایک اہم قدم ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب افغانستان میں موسیقی کے آلات پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleکمشنر پشاور کا گھنٹہ گھر میں مچھلی منڈی کا خاتمہ، 9 دوکانیں سیل، مالکان گرفتار
    Next Article عمران خان سمیت دیگر ملزمان پر جی ایچ کیو حملہ کیس میں فرد جرم عائد
    Tahseen Ullah Tasir
    • Facebook

    Related Posts

    بجلی کی قیمت میں مزید کمی کا نوٹیفکیشن جاری

    اگست 7, 2025

    خیبر نیوز پر سیاسی حالات حاضرہ سے متعلق خصوصی ٹاک شوز

    اگست 7, 2025

    حسب روایت وزیراعلیٰ کارکنوں کو چھوڑ کر فرار ہوگئے اور راہِ فرار اختیار کی، گورنر خیبر پختونخوا

    اگست 7, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    بجلی کی قیمت میں مزید کمی کا نوٹیفکیشن جاری

    اگست 7, 2025

    اسٹاک مارکیٹ کی پرواز

    اگست 7, 2025

    یومِ استحصال کشمیر پر خیبر اور کےٹو ٹی وی کے خصوصی مارننگ شوز

    اگست 7, 2025

    خیبر نیوز پر سیاسی حالات حاضرہ سے متعلق خصوصی ٹاک شوز

    اگست 7, 2025

    حسب روایت وزیراعلیٰ کارکنوں کو چھوڑ کر فرار ہوگئے اور راہِ فرار اختیار کی، گورنر خیبر پختونخوا

    اگست 7, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.