Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بدھ, مارچ 25, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • خلیج میں اصل کشمکش. تحریر: ڈاکٹر حمیرا عنبرین
    • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے بوجھ کو کم سے کم رکھا جائے، صدر مملکت کی ہدایت
    • محسن نقوی کی پی ایس ایل 11 کے شیڈول میں تبدیلی پر شائقین کرکٹ سے معذرت
    • رومانیہ نے پاکستان کے قومی ترانے کا پہلا پیشہ ورانہ کورل انتظام پیش کر دیا،تاریخی ثقافتی سنگ میل، دونوں ممالک کی دوستی کا مظہر
    • ایران اور امریکہ آمادہ ہوں تو پاکستان مذاکرات کی میزبانی کے لیے تیار ہے، دفتر خارجہ
    • اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کا امکان
    • مشرقِ وسطیٰ کی کشیدگی کے خاتمے میں پاکستان کا اہم کردار
    • ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مذاکرات کے دعوے کو مسترد کردیا
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » خیبرپختونخوا حکومت کسی سزا یافتہ شخص کی مشاورت پر چلانا آئین کی خلاف ورزی ہے، وزیر مملکت طلال چودھری
    اہم خبریں

    خیبرپختونخوا حکومت کسی سزا یافتہ شخص کی مشاورت پر چلانا آئین کی خلاف ورزی ہے، وزیر مملکت طلال چودھری

    اکتوبر 28, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Running the Khyber Pakhtunkhwa government on the advice of a convicted person is a violation of the constitution, says Minister of State Talal Chaudhry
    ایسے شخص کو جو عدالت سے سزا یافتہ ہو یا جیل میں قید ہو، حکومتی یا انتظامی فیصلوں میں حصہ لینے کی اجازت نہیں دیتا، طلال چودھری
    Share
    Facebook Twitter Email

    وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں حکومت کو آئین و قانون کے مطابق چلایا جانا چاہیے، کسی سزا یافتہ شخص کی مشاورت پر حکومتی فیصلے کرنا آئینکی خلاف ورزی ہے ،ماضی میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے دور میں بھی عدالتِ عظمیٰ نے واضح کیا تھا کہ جیل میں موجود شخص کے فیصلے کی کوئی آئینی حیثیت نہیں ہوتی ۔

    اسلام آباد: اپنے بیان میں وزیر مملکت برائے داخلہ امور طلال چودھری ںے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کی ہدایت یا مشاورت سے کابینہ کی تشکیل کے اعلانات آئین اور عدالتی فیصلوں کے منافی ہیں ۔

    طلال چودھری کا کہنا تھا کہ کہ آئین پاکستان کسی ایسے شخص کو جو عدالت سے سزا یافتہ ہو یا جیل میں قید ہو، حکومتی یا انتظامی فیصلوں میں حصہ لینے کی اجازت نہیں دیتا، ماضی میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے دور میں بھی عدالتِ عظمیٰ نے واضح کیا تھا کہ جیل میں موجود شخص کے فیصلے کی کوئی آئینی حیثیت نہیں ہوتی ۔

    وزیر مملکت نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے ’’بانی‘‘ کے فیصلوں کو پارٹی پالیسی قرار دینا خود جماعت کے آئین کی خلاف ورزی ہے، پارٹی کا آئینی ڈھانچہ صرف چیئرمین کے عہدے کو تسلیم کرتا ہے، اگر کسی صوبے کی حکومت اپنی آئینی ذمہ داریوں کو پسِ پشت ڈال کر کسی سزا یافتہ شخص کی مشاورت سے فیصلے کرے گی تو یہ نہ صرف آئینی بحران پیدا کرے گا بلکہ عوامی مینڈیٹ کی توہین بھی ہوگی ۔

    ان کا کہنا تھا کہ موجودہ وفاقی حکومت آئین کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے، کسی ’’نیازی لاء‘‘ یا ذاتی قانون کے تصور کو قبول نہیں کیا جاسکتا، ملک میں قانون سب کے لیے برابر ہے، کسی فردِ واحد کو آئین سے بالاتر حیثیت نہیں دی جا سکتی، خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت اپنی صوابدید کے مطابق آزادانہ فیصلے کرے، آئینی استحقاق کا احترام کیا جائے اور کسی غیر متعلقہ فرد کے دباؤ میں آ کر حکومتی ڈھانچہ تشکیل نہ دے ۔

    طلال چودھری کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام یہ سوال پوچھنے میں حق بجانب ہیں کہ صوبے میں حکمرانی آئین کے تابع ہوگی یا کسی سزا یافتہ شخص کے اشاروں پر، وزارتِ داخلہ اور وفاقی حکومت ملک میں آئینی نظم و ضبط اور ادارہ جاتی استحکام کے لیے ہر ممکن اقدام جاری رکھے گی ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپاکستان اور سعودی عرب کا اقتصادی تعاون کا فریم ورک شروع کرنے کا اعلان
    Next Article پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان ٹیم کو 55 رنز سے شکست دیدی
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    خلیج میں اصل کشمکش. تحریر: ڈاکٹر حمیرا عنبرین

    مارچ 25, 2026

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے بوجھ کو کم سے کم رکھا جائے، صدر مملکت کی ہدایت

    مارچ 24, 2026

    ایران اور امریکہ آمادہ ہوں تو پاکستان مذاکرات کی میزبانی کے لیے تیار ہے، دفتر خارجہ

    مارچ 24, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    خلیج میں اصل کشمکش. تحریر: ڈاکٹر حمیرا عنبرین

    مارچ 25, 2026

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے بوجھ کو کم سے کم رکھا جائے، صدر مملکت کی ہدایت

    مارچ 24, 2026

    محسن نقوی کی پی ایس ایل 11 کے شیڈول میں تبدیلی پر شائقین کرکٹ سے معذرت

    مارچ 24, 2026

    رومانیہ نے پاکستان کے قومی ترانے کا پہلا پیشہ ورانہ کورل انتظام پیش کر دیا،تاریخی ثقافتی سنگ میل، دونوں ممالک کی دوستی کا مظہر

    مارچ 24, 2026

    ایران اور امریکہ آمادہ ہوں تو پاکستان مذاکرات کی میزبانی کے لیے تیار ہے، دفتر خارجہ

    مارچ 24, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.