Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, مئی 8, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • امریکی صدر کی پاک بھارت تنازع کم کرنے کیلئے مدد کی پیشکش
    • پی ایس ایل 10:کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائٹڈ کو بڑے مارجن سے شکست دیدی
    • پی ایس ایل میچ سے قبل بھارتی جارحیت میں شہید ہونیوالوں کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی
    • بھارتی جارحیت میں شہید ہونے والے لیفٹننٹ کرنل کے 7 سالہ بیٹے کی نماز جنازہ ادا
    • آرمی چیف جنرل عاصم منير کا بھارتی طیارے گرانے پر پاک فضائیہ کو خراج تحسین
    • بھارت کے ساتھ جنگ کو اب منطقی انجام تک پہنچاکر دم لیں گے،وزیراعظم شہبازشریف
    • بھارتی دہشت گردی سے 31 معصوم شہری شہید اور 57 زخمی ہوئے، ترجمان پاک فوج
    • پاک فوج نے دشمن کے بزدلانہ حملے کا جواب دے کر تاریک رات کو چاندنی رات بنادیا، وزیراعظم شہبازشریف
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » کاٹلنگ میں دہشتگردوں کی مصدقہ اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کی،بیرسٹر سیف
    اہم خبریں

    کاٹلنگ میں دہشتگردوں کی مصدقہ اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کی،بیرسٹر سیف

    مارچ 29, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Security forces took action on confirmed information about terrorists in Katlang, says Barrister Saif
    جاں بحق افراد کے لواحقین کے لیے امداد اور معاوضے کی فراہمی یقینی بنارہی ہے،بیرسٹر سیف
    Share
    Facebook Twitter Email

    خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ ضلع مردان کی تحصیل کاٹلنگ کے علاقے بابوزئی میں مطلوب دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کے دوران افسوسناک واقعہ پیش آیا اور کارروائی میں غیرمسلح افراد کے مارے جانے کا افسوس ہے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ۔

    بیرسٹر سیف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ کاٹلنگ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاعات کی بنیاد پر ایک انسداد دہشت گردی کارروائی کی گئی ۔

    ان کا کہنا تھا کہ اطلاعات کے مطابق یہ مقام دہشت گرد عناصر کے ٹھکانے اور نقل و حرکت کے لیے استعمال ہو رہا تھا جس پر ان عناصر کے خلاف کارروائی کی گئی ۔

    انہوں نے کہا کہ موصول معلومات کے مطابق کارروائی کے مقام کے اطراف میں بعض غیر مسلح شہری موجود تھے، کارروائی میں غیر مسلح افراد کے مارے جانے کا افسوس ہے، جن میں خواتین اور بچے شامل ہیں ۔

    بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ یہ ایک دلخراش اور افسوسناک واقعہ ہے جو دہشت گردوں کو مارے جانے کے نتیجے میں رونما ہوا، حکومت متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتی ہے اور ان کے ساتھ اس غم کی گھڑی میں کھڑی ہے ۔

    بیان میں کہا گیا کہ علاقے میں شہریوں کی موجودگی سے متعلق تحقیقات کی جارہی ہیں جب کہ حکومت کی جانب سے زخمیوں کو فوری طبی امداد کی فراہمی جارہی ہے اور جاں بحق افراد کے لواحقین کے لیے امداد اور معاوضے کی فراہمی یقینی بنارہی ہے ۔

    ترجمان خیبرپختونخوا حکومت کا کہنا تھا کہ کارروائی کے دوران کئی اہم مطلوبہ دہشت گردوں کو کامیابی سے ہدف بنایا گیا جو کہ علاقے میں جاری دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث تھے، تاہم ایسی کارروائیوں کے دوران عام شہریوں کے تحفظ کو ہمیشہ اولین ترجیح دی جاتی ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ بعض اوقات پیچیدہ جغرافیہ، دہشت گردوں کی جانب سے شہری آبادی میں چھپنے کی حکمت عملی، اور آپریشن کی ہنگامی نوعیت کے باعث ناخواستہ نتائج سامنے آسکتے ہیں ۔

    دریں اثنا وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواکے معاون خصوصی برائے ہاؤسنگ اور سوات سے تعلق رکھنے والے ایم پی اے ڈاکٹر امجد علی نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کاٹلنگ  میں گجر برادری سے تعلق رکھنے والے ایک خاندان کو ڈرون حملے میں نشانہ بنایا گیا ۔

    ان کا کہنا تھا کہ حملے میں 9 افراد شہید ہوئے جن کی اب تک شناخت ہو چکی ہے، تاہم کچھ بچے اب بھی لاپتا ہیں اور لاشوں کی حالت کی وجہ سے ان کی شناخت کرنا مشکل ہے ۔

    مقامی ذرائع کے مطابق  جاں بحق ہونے والوں میں حضرت بلال، نور محمد، وزیر، امروز خان، شہزادہ ، 2 خواتین اور 2 بچے شامل ہیں ۔

    واضح رہے کہ مقامی لوگوں کے مطابق 28 اور 29 مارچ کی درمیانی  رات بابوزئی کے پہاڑوں میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 9 افراد جاں بحق ہوئے ہیں،جن میں بچے بھی شامل ہیں، مقامی لوگوں کے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق گجر خاندان سے تھا اور یہ عرصہ سے ان پہاڑوں پر بھیڑ بکریاں چراتے ہیں ۔

    دوسری جانب کارروائی کے خلاف جاں بحق افراد کے لواحقین نے سوات موٹروے سمیت دیگر مختلف علاقوں میں سخت احتجاج کیا ہے ،مظاہرین نے لاشوں کو موٹروے پر رکھ احتجاج ریکارڈ کرایا۔

    مقامی ذرائع کے مطابق احتجاج میں پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی زرشاد خان ،سابق میئر کاٹلنگ تحصیل مفتی عماد اور دیگر سیاسی رہنما بھی موجود تھے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleقلات میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشت گرد ہلاک
    Next Article سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک میں عید الفطر مذہبی جوش و جذبے کيساتھ منائی جا رہی ہے
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    امریکی صدر کی پاک بھارت تنازع کم کرنے کیلئے مدد کی پیشکش

    مئی 7, 2025

    پی ایس ایل میچ سے قبل بھارتی جارحیت میں شہید ہونیوالوں کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی

    مئی 7, 2025

    بھارتی جارحیت میں شہید ہونے والے لیفٹننٹ کرنل کے 7 سالہ بیٹے کی نماز جنازہ ادا

    مئی 7, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    امریکی صدر کی پاک بھارت تنازع کم کرنے کیلئے مدد کی پیشکش

    مئی 7, 2025

    پی ایس ایل 10:کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائٹڈ کو بڑے مارجن سے شکست دیدی

    مئی 7, 2025

    پی ایس ایل میچ سے قبل بھارتی جارحیت میں شہید ہونیوالوں کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی

    مئی 7, 2025

    بھارتی جارحیت میں شہید ہونے والے لیفٹننٹ کرنل کے 7 سالہ بیٹے کی نماز جنازہ ادا

    مئی 7, 2025

    آرمی چیف جنرل عاصم منير کا بھارتی طیارے گرانے پر پاک فضائیہ کو خراج تحسین

    مئی 7, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.