آسٹریلیا کے خلاف شاندار کارگردی ویسٹ انڈیز کے فاسٹ باؤلر شمر جوزف نے کہا ہے کہ سٹارک کے یارکر کے بعد امید نہیں تھی کہ میں کھیل سکوں گا
ٹیسٹ میچ میں اتوار کے روز ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کو 27 برس بعد شکست دی اور اس میچ میں ویسٹ انڈیز کے فاسٹ باؤلر شمر جوزف نے 7 وکٹیں حاصل کیں۔جس کی وجہ سے وہ تاریخ کامیابی کے ہیرو بن گئے ہیں۔ 7 وکٹیں لے کر شمر جوزف نے ٹیم کو آسٹریلیا میں 27 برس بعد کامیابی دلائی ہے۔
بیٹنگ کے دوران میچ کے تیسرے روز جوزف کو مچل سٹارک کا یارکر پاؤں کے انگوٹھے پر لگا تھا،جس کی وجہ سے وہ میچ میں بیٹنگ چھوڑ کر گراؤنڈ سے باہر چلے گئے تھے اور پلیئنگ کٹ گراؤنڈ میں چوتھے روز آئے ہی نہیں تھے۔جوزف کا میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں کھیل سکوں گا،مجھے امید نہیں تھی.
فیلڈنگ کے لیے بھی میں چوتھے روز نہیں گیا پر کپتان نے مجھے کہا باؤلنگ آپ کرو گے جس پر میں نےانہیں بتایا کہ میں تو کٹ بھی نہیں لایا۔انہوں نے کہا کہ مجھے پاؤں میں تکلیف تھی لیکن میں نے کہا کہ باؤلنگ کروں گا۔مزید ان کا کہنا تھا کہ مجھے اس کے علاوہ کچھ یاد نہیں کہ میں جیت کے بعد باؤنڈری کی طرف بھاگا اور باقی سب میرے پیچھے تھے۔