Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    ہفتہ, ستمبر 12, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • برمنگھم ٹیسٹ: رضا اللہ نے ڈیبیو پر تیز ترین پاکستانی نصف سنچری کا ریکارڈ بنا دیا
    • پشاور کے 45 نجی اسکولوں میں افغان بچوں کے داخلوں کی نشاندہی، کارروائی کی تیاری
    • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے انتخاب کے خلاف درخواست 14 ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر
    • تمپ میں سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی، دہشت گردوں کا حملہ ناکام
    • پشاور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، اہم کمانڈر سمیت 5 دہشت گرد ہلاک
    • توڑ پھوڑ کيس، پی ٹی آئی کے 8 ایم این ایز اور ایم پی ایز کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری، گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
    • پاکستان میں ڈیجیٹل لین دین کرنے والوں کی تعداد 20 لاکھ سے تجاوز
    • خیبر؛ پولیس کی بڑی کارروائی، ایک ماہ قبل اغوا ہونے والا تاجر غار سے بازیاب
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » سی پیک 2.0 اور اقتصادی تعاون کا فروغ، وزیراعظم شہباز شریف سے چینی سفیر کی ملاقات
    اہم خبریں جون 3, 2026

    سی پیک 2.0 اور اقتصادی تعاون کا فروغ، وزیراعظم شہباز شریف سے چینی سفیر کی ملاقات

    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں عوامی جمہوریہ چین کے سفیر جیانگ زائی ڈونگ نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔

    ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، سی پیک 2.0، اقتصادی تعاون اور علاقائی صورتحال سمیت اہم امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

    ملاقات میں وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر سید توقیر شاہ، معاونِ خصوصی سید طارق فاطمی اور سیکرٹری خارجہ سفیر آمنہ بلوچ بھی شریک تھیں۔

    وزیراعظم نے چینی صدر شی جن پنگ اور چینی وزیراعظم لی چیانگ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے اپنے حالیہ دورۂ چین کے دوران چینی قیادت کے ساتھ ہونے والی مفید اور نتیجہ خیز ملاقاتوں کا ذکر کیا۔

    انہوں نے پاکستان اور چین کے درمیان ہر موسم کی اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور دورۂ چین کے دوران طے پانے والے فیصلوں پر فوری اور مؤثر عملدرآمد کی ضرورت پر زور دیا۔

    وزیراعظم نے بالخصوص چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے دوسرے مرحلے، سی پیک 2.0، کے تحت زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، صنعتی ترقی، خصوصی اقتصادی زونز اور معدنیات و کان کنی کے شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کی اہمیت اجاگر کی۔

    انہوں نے ہانگژو میں منعقدہ بزنس ٹو بزنس سرمایہ کاری کانفرنس کے دوران پاکستانی اور چینی کمپنیوں کے درمیان طے پانے والی مفاہمتی یادداشتوں پر بروقت عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا تاکہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کے ثمرات جلد حاصل کیے جا سکیں۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے دورۂ چین کو کامیاب بنانے میں چینی سفیر کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے متعلقہ اداروں اور حکام کو قیادت کے طے کردہ فیصلوں کو عملی جامہ پہنانے کے لیے باہمی تعاون مزید فروغ دینا ہوگا۔

    ملاقات میں قراقرم ہائی وے ری الائنمنٹ منصوبے پر پیش رفت، سکیورٹی، انسداد دہشت گردی اور دفاعی تعاون کے فروغ کے علاوہ پاکستان کے لیے اقتصادی اور مالی معاونت سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ خطے کی بدلتی صورتحال اور اہم بین الاقوامی پیش رفت بھی زیرِ بحث آئی۔

    چینی سفیر جیانگ زائی ڈونگ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ چین پاکستان کے ساتھ اپنی فولادی اور لازوال برادرانہ دوستی کو مزید مستحکم بنانے اور تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو وسعت دینے کے لیے پُرعزم ہے۔

    جیانگ زائی ڈونگ نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی اور 23 تا 26 مئی 2026 کے کامیاب دورۂ چین پر مبارکباد پیش کی۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleسابق وزیراعلیٰ حیدر ہوتی کے قریبی ساتھی معصوم شاہ کی 4 جون کو پشاور پریس کلب میں اہم پریس کانفرنس کا اعلان
    Next Article کفایت شعاری اصلاحات؛ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے 4.5 ارب روپے کی ریکارڈ بچت کر لی
    Saqib Butt

    Related Posts

    برمنگھم ٹیسٹ: رضا اللہ نے ڈیبیو پر تیز ترین پاکستانی نصف سنچری کا ریکارڈ بنا دیا

    ستمبر 12, 2026

    پشاور کے 45 نجی اسکولوں میں افغان بچوں کے داخلوں کی نشاندہی، کارروائی کی تیاری

    ستمبر 12, 2026

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے انتخاب کے خلاف درخواست 14 ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر

    ستمبر 12, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    برمنگھم ٹیسٹ: رضا اللہ نے ڈیبیو پر تیز ترین پاکستانی نصف سنچری کا ریکارڈ بنا دیا

    ستمبر 12, 2026

    پشاور کے 45 نجی اسکولوں میں افغان بچوں کے داخلوں کی نشاندہی، کارروائی کی تیاری

    ستمبر 12, 2026

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے انتخاب کے خلاف درخواست 14 ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر

    ستمبر 12, 2026

    تمپ میں سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی، دہشت گردوں کا حملہ ناکام

    ستمبر 11, 2026

    پشاور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، اہم کمانڈر سمیت 5 دہشت گرد ہلاک

    ستمبر 10, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.