صدہ: لوئر کرم کے علاقے مہورہ عملکوٹ کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے گاڑی پر فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہو گئے ۔
صدہ : پولیس کے مطابق گاڑی سنٹر کرم دڑا دڑ کے علاقے سے صدہ شہر کیطرف جا رہی تھی کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کا نشانہ بنایا ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے گاڑی میں سوار تمام 6 افراد جاں بحق ہو گئے ،جان بحق افراد کا تعلق منگل قبیلے سے بتایا جاتا ہے ۔
فائرنگ سے جاں بحق افراد کی شانخت بنات خان، شفیق خان، یاسین ،عمل الدین، خواجہ الدین اور احمد کے نام سے ہوئی جن کا تعلق دڑادڑ کے علاقے سے ہے ۔