Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعہ, جنوری 2, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • نیا سال، نئی زندگی نہیں بہتر زندگی کا روڈ میپ
    • تنخواہیں، پنشن اور بدانتظامی: پشاور یونیورسٹی بحران کے دہانے پر
    • سوات سرینا ہوٹل کا سفر اختتام پذیر، نئی بحث چھڑ گئی
    • ڈیجیٹل دہشتگردی کیس میں عادل راجہ، حیدر مہدی، وجاہت سعید،معید پیرزادہ، شاہین صہبائی کو قید کی سزائیں
    • افغانستان میں حالیہ بارشوں اور سیلابوں سے 17 افراد جاں بحق، 11 زخمی
    • وزیراعظم کی کوہاٹ ناشپا بلاک میں تیل و گیس کے بڑے ذخائر کی دریافت پر قوم کو مبارکباد
    • پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ، ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 78 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا
    • پشاور میں این سی سی آئی اے کی کارروائی، خاتون کو بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » افغانستان سے متعلق ایران میں خصوصی علاقائی اجلاس، افغان طالبان کا شرکت سے انکار
    افغانستان

    افغانستان سے متعلق ایران میں خصوصی علاقائی اجلاس، افغان طالبان کا شرکت سے انکار

    دسمبر 14, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Special regional meeting on Afghanistan in Iran, Afghan Taliban refuses to participate
    اسلامی امارت کو ایران کے دارالحکومت تہران میں ہونے والے علاقائی اجلاس میں مدعو کیا گیا تھا ۔
    Share
    Facebook Twitter Email

    طالبان حکومت نے باضابطہ دعوت موصول ہونے کے باوجود ایران میں افغانستان سے متعلق ہونے والے علاقائی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا، افغان حکام نے بتایا کہ اسلامی امارت کو ایران کے دارالحکومت تہران میں ہونے والے علاقائی اجلاس میں مدعو کیا گیا تھا، تاہم افغانستان اس اجلاس میں شریک نہیں ہو گا ۔

    کابل: افغان وزارت خارجہ کے نائب ترجمان حافظ ضیا احمد تکل نے  افغان میڈیا کو بتایا کہ اسلامی امارت کو ایران کے دارالحکومت تہران میں ہونے والے علاقائی اجلاس میں مدعو کیا گیا تھا، تاہم افغانستان اس اجلاس میں شریک نہیں ہو گا ۔

    انہوں نے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان پہلے ہی مختلف علاقائی تنظیموں، فورمز اور دوطرفہ میکانزمز کے ذریعے ہمسایہ اور علاقائی ممالک کے ساتھ مسلسل اور فعال روابط رکھتا ہے، جن کے نتیجے میں علاقائی افہام و تفہیم اور تعاون کے فروغ میں نمایاں عملی پیش رفت حاصل کی گئی ہے ۔

    افغان وزارت خارجہ کا مؤقف ہے کہ خطے میں تعاون اور باہمی ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے نئے فورمز کی بجائے موجودہ علاقائی نظام اور ڈھانچوں کو مزید مضبوط کیا جانا چاہئے ۔

    ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اعلان کیا تھا کہ ایران آئندہ ہفتے افغانستان سے متعلق ایک علاقائی اجلاس کی میزبانی کرے گا جس میں افغانستان کے تمام پڑوسی ممالک کے خصوصی نمائندے شریک ہوں گے ۔

    افغان حکام کا کہنا ہے کہ اسلامی امارت خطے میں باہمی اعتماد، رابطوں اور تعاون کی حامی ہے، لیکن ان مقاصد کے لیے پہلے سے موجود علاقائی پلیٹ فارمز کو ہی مؤثر اور موزوں سمجھتی ہے ۔

    ایران کی میزبانی میں ہونے والے اس اجلاس میں پاکستان، تاجکستان، ازبکستان، ترکمانستان، چین اور روس کے خصوصی نمائندوں کی شرکت متوقع ہے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleملک معاشی بحران سے نکل چکا، اصلاحات سے گڈ گورننس میں اضافہ ہو گا، وزیر اعظم شہبازشریف
    Next Article خیبرپختونخوا اور دیگر پہاڑی علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشنگوئی
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    سوات سرینا ہوٹل کا سفر اختتام پذیر، نئی بحث چھڑ گئی

    جنوری 2, 2026

    ڈیجیٹل دہشتگردی کیس میں عادل راجہ، حیدر مہدی، وجاہت سعید،معید پیرزادہ، شاہین صہبائی کو قید کی سزائیں

    جنوری 2, 2026

    افغانستان میں حالیہ بارشوں اور سیلابوں سے 17 افراد جاں بحق، 11 زخمی

    جنوری 2, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    نیا سال، نئی زندگی نہیں بہتر زندگی کا روڈ میپ

    جنوری 2, 2026

    تنخواہیں، پنشن اور بدانتظامی: پشاور یونیورسٹی بحران کے دہانے پر

    جنوری 2, 2026

    سوات سرینا ہوٹل کا سفر اختتام پذیر، نئی بحث چھڑ گئی

    جنوری 2, 2026

    ڈیجیٹل دہشتگردی کیس میں عادل راجہ، حیدر مہدی، وجاہت سعید،معید پیرزادہ، شاہین صہبائی کو قید کی سزائیں

    جنوری 2, 2026

    افغانستان میں حالیہ بارشوں اور سیلابوں سے 17 افراد جاں بحق، 11 زخمی

    جنوری 2, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.