Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, جنوری 20, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • قانون و امن کا نفاذ پولیس کی مقدس امانت ہے، چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر
    • پی ٹی آئی کی ’’ منظم کارروائیاں ‘‘
    • پاکستان کے خلاف غیر ملکی پروپیگنڈے کا مہرہ، میر یار بلوچ
    • صنفِ نازک سے صنفِ آہن تک کا سفر
    • تحریک انصاف سے مذاکرات میں سنجیدہ ہیں مگر یہ کئی زبانیں بولتے ہیں ہم کس پر اعتبار کریں: خواجہ آصف
    • پارلیمنٹ کو سیاسی قیدیوں کی رہائی کے لیے آواز بلند کرنی چاہیے، علامہ راجہ ناصر عباس
    • پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ علامہ راجہ ناصر عباس سینیٹ میں قائدِ حزبِ اختلاف مقرر
    • چمن سرحد پر پاکستان اور افغان سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، جانی نقصان نہیں ہوا
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » بلوچستان میں یوم پاکستان کی مناسبت سے سپورٹس فیسٹیول کا انعقاد
    اہم خبریں

    بلوچستان میں یوم پاکستان کی مناسبت سے سپورٹس فیسٹیول کا انعقاد

    مارچ 19, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    محکمہ کھیل حکومت بلوچستان کے زیراہتمام صوبہ بھر میں یوم پاکستان کی مناسبت سے جاری سپورٹس فیسٹیول میں کھیلوں کے مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔

    فٹسال ٹورنامنٹ کا افتتاح کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں کیو ڈی اے گراؤنڈ میں ہوا جہاں افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور رکن اسمبلی پارلیمانی سیکرٹری میر لیاقت علی لہڑی تھے۔

    اس موقع پر آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبران عبدالباقی اور محمد صادق سمیت تماشائیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

    مہمان خصوصی نے کھلاڑیوں سے تعارف کے بعد ٹورنامنٹ کا باقاعدہ آغاز کیا، فٹسال کے مقابلے 22 مارچ تک جاری رہیں گے۔

    ادھر، باسکٹ بال کے مقابلوں کا آغاز پاکستان سپورٹس بورڈ کوئٹہ سینٹر میں ہوا جس کا افتتاح بلوچستان اولمپک ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری شیر محمد ترین نے کیا۔

    ان مقابلوں میں کوئٹہ کی 6 ٹیموں نے حصہ لیا، ووشو کے مقابلے ایوب سپورٹس کمپلیکس کے مارشل آرٹس جمنازیم میں شروع ہوئے جہاں 7 مختلف ویٹ کیٹیگریز میں کوئٹہ سے 35 کھلاڑی شریک ہیں۔

    افتتاحی تقریب کے موقع پر سپورٹس جرنلسٹس سے گفتگو کرتے ہوئے لیاقت علی لہڑی نے کہا کہ 23 مارچ یوم پاکستان کی مناسبت سے سپورٹس فیسٹیول کا انعقاد خوش آئند ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کو مواقع فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کیو ڈی اے گراؤنڈ میں مصنوعی گراس لگانے کے منصوبے کو آئندہ مالی سال کے پی ایس ڈی میں شامل کیا جائے گا۔

    لیاقت علی لہڑی نے صوبے میں امن و امان کی مخدوش صورتحال کے باوجود تماشائیوں کی بڑی تعداد کی موجودگی کو قابل تحسین قرار دیا۔

    انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو کھیلوں کی طرف راغب کیا جائے گا تاکہ وہ منشیات جیسی لعنت سے محفوظ رہیں اور کھیلوں کے ذریعے اپنے صوبے و ملک کا نام روشن کریں۔ انہوں نے علاقے میں مزید گراؤنڈز بنانے کا بھی عزم ظاہر کیا۔

    یہ سپورٹس فیسٹیول نہ صرف کھلاڑیوں کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کر رہا ہے بلکہ قومی یکجہتی اور نوجوانوں میں مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینے کا ذریعہ بھی بن رہا ہے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleطورخم تجارتی گزرگاہ آج کھلنے کا امکان
    Next Article افغان حکومت ٹی ٹی پی دہشت گردوں کی سرپرستی کر رہی ہے۔ وزیردفاع
    Web Desk

    Related Posts

    قانون و امن کا نفاذ پولیس کی مقدس امانت ہے، چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر

    جنوری 20, 2026

    تحریک انصاف سے مذاکرات میں سنجیدہ ہیں مگر یہ کئی زبانیں بولتے ہیں ہم کس پر اعتبار کریں: خواجہ آصف

    جنوری 20, 2026

    پارلیمنٹ کو سیاسی قیدیوں کی رہائی کے لیے آواز بلند کرنی چاہیے، علامہ راجہ ناصر عباس

    جنوری 20, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    قانون و امن کا نفاذ پولیس کی مقدس امانت ہے، چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر

    جنوری 20, 2026

    پی ٹی آئی کی ’’ منظم کارروائیاں ‘‘

    جنوری 20, 2026

    پاکستان کے خلاف غیر ملکی پروپیگنڈے کا مہرہ، میر یار بلوچ

    جنوری 20, 2026

    صنفِ نازک سے صنفِ آہن تک کا سفر

    جنوری 20, 2026

    تحریک انصاف سے مذاکرات میں سنجیدہ ہیں مگر یہ کئی زبانیں بولتے ہیں ہم کس پر اعتبار کریں: خواجہ آصف

    جنوری 20, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.