خیبر پختونخوا میں دہشتگردوں کی موجودگی کے خاتمے کیلئے سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں کامیابی کیساتھ جاری ہیں، دو مختلف اضلاع میں کارروائیوں کے دوران مزید 13 دہشتگرد اپنے انجام تک پہنچا دیئے گئے ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کامیاب کارروائیاں ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ اور بنوں میں کی گئیں ۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ باڑہ میں آپریشن کے دوران 10 دہشت گرد مارے گئے، آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے کئی خفیہ ٹھکامے بھی تباہ کئے گئے ۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ دوسری کارروائی بنوں میں کی گئی جہاں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 3 دہشتگردوں کو اپنے انجام تک پہنچایا گیا ۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق ملک بھر میں دہشت گردی کے خلاف ’’عزمِ استحکام‘‘ کے تحت آپریشن جاری ہے، بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے دہشت گردوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کیا گیا ہے ۔

