Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, جنوری 22, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • بیرون ملک مقیم معروف ڈاکٹروں کے پرائویٹ کلینکس میں سادہ لوح مریضوں کو دھوکہ دیکر لوٹا جانے کا انکشاف۔۔۔
    • امریکہ نے پشتونوں کی نسل کشی میں بنیادی کردار ادا کیا ھمارے مشران کے قتل اور ٹقافت کو ختم کرنے کیلئے ھرحربہ ازمایا۔۔ جمال شاہ۔۔
    • امجدخان کو فلم ۔۔شعلے۔میں گبرسنگھ کا کردار کیسے اور کیوں افر کیا گیا۔۔۔۔۔؟
    • خیبرٹیلی ویژن کی ترقی کی داستان قمرزمان ( سکواش چمپئن ) کی زبان)
    • بختاور قیوم اور احمد شیر کا سوشل جنکشن دیکھئے ڈیجیٹل کی دنیا میں کےٹو اسلام آباد سے براہ راست۔۔۔۔
    • سیاسی سماجی اور خیبرپختونخواہ کے اصل حالات حاضرہ کی مستند اور حقیقی صورتحال کا مرکز خیبر نیوز پشاورکا( Cross Talk )
    • شینومینوشو۔۔میں زکی الرحمان اور جمشید کا زبردست ٹاکرا۔۔
    • پشتو ڈراموں میں ناقابل فراموش کردار ادا کرنیوالی یاسمین جعفر ی آج کسی کو یاد بھی نہیں ۔۔۔۔۔
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » اسلام آباد میں جوڈیشل کمپلیکس کے باہر خودکش حملہ، 12 افراد شہید، 27 زخمی
    اہم خبریں

    اسلام آباد میں جوڈیشل کمپلیکس کے باہر خودکش حملہ، 12 افراد شہید، 27 زخمی

    نومبر 11, 2025Updated:نومبر 11, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔4 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Suicide attack outside judicial complex in Islamabad, 12 people martyred, more than 20 injured
    دھماکا خودکش تھا اور جائے وقوعہ سے مبینہ خودکش حملہ آور کا سر بھی مل گیا ہے، پولیس
    Share
    Facebook Twitter Email

    اسلام آباد سیکٹر جی الیون میں ضلعی کچہری کے باہر خُودکش بمبار کے حملے کے نتیجے میں 12 افراد شہید اور 27 زخمی ہوگئے ،وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ سخت سیکیورٹی کی وجہ سے حملہ آور کچہری میں داخل نہیں ہوسکے، موقع ملنے پر بمبار نے پولیس کی گاڑی کے قریب خود کو اُڑا دیا ۔

    اسلام آباد: اسلام آباد جی الیون ضلعی کچہری کے باہر خودکش دھماکہ ہوا ہے ، جس میں 12 افراد جاں بحق اور 29 کے قریب شدید زخمی ہو گئے ۔

    ابتدائی رپورٹ کے مطابق دھماکہ کچہری کے باہر ہوا جس کی زد میں آس پاس کھڑے لوگ آئے ۔

    پولیس کا بتانا ہےکہ دھماکہ خودکش تھا اور جائے وقوعہ سے مبینہ خودکش حملہ آور کا سر بھی مل گیا ہے، دھماکے کے نتیجے میں 12 افراد شہید اور 27 سے زائد زخمی ہو گئے، زخمیوں میں وکلا اور سائلین بھی شامل ہیں ۔

    پولیس کے مطابق دھماکے میں 3 گاڑیوں کو نقصان پہنچا جن میں ایک گاڑی پولیس کی تھی اور 2 پرائیوٹ گاڑیاں ہیں ۔

    وزیر داخلہ کا جائے وقوعہ کا دورہ: ۔

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اسلام آباد جی الیون کے علاقے میں خودکش بمبار کے حملے کے بعد جائے وقوعہ پر پہنچے، انہوں نے ریسکیو سرگرمیوں کا جائزہ لیا، اور زخمیوں کے بہترین علاج معالجے کے لیے ہدایات جاری کیں ۔

    وزیر داخلہ نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ خود کش حملے میں اب تک 12 افراد شہید اور 27 زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں کا علاج کیا جارہا ہے ۔

    وزیر داخلہ نے کہا کہ خودکش بمبار یہاں آکر کھڑا رہا، پہلے خود کش حملہ آور اندر جا کر دھماکے کی کوشش کر رہا تھا، حملہ آور کو اندر جانے کا راستہ نہیں مل رہا تھا، اس کے بعد پولیس کی گاڑی آئی تو اس نے اس پر حملہ کیا، کچہری میں داخل ہونے والے ہر شخص کی چیکنگ ہوتی ہے ۔

    محسن نقوی نے کہا کہ فول پُروف سیکیورٹی کی بدولت خودکش بمبار کچہری میں داخل نہیں ہوسکا، خودکش حملہ آوروں کے افغانستان میں کمیونی کیشن کی معلومات تھیں، ہمیں اپنے ملک کو دیکھنا ہے سب سے پہلے پاکستان ہے ۔

    وزیر داخلہ نے کہا کہ سخت سیکیورٹی کی وجہ سے حملہ آور کچہری میں داخل نہیں ہوسکے، موقع ملنے پر بمبار نے پولیس کی گاڑی کے قریب خود کو اُڑایا ۔

    انہوں نے کہا کہ کچہری حملے میں ملوث کرداروں کو سامنے لایا جائے گا، پہلی ترجیح میں خودکش حملہ آور کی شناخت کریں گے ، کل وانا میں بھی گاڑی سوار خود حملہ آور انٹری پوائنٹ پر پھٹا، وانا حملے میں افغانستان ملوث ہے، وانا میں بھی علاقے کی کلیئرنس جاری ہے، وانا حملے میں افغانستان ملوث ہے، حملہ آور وہاں رابطے میں تھے ۔

    انہوں نے کہا کہ افغانستان گئے ہیں اور ان کو شواہد دیے ہیں کہ کیسے لوگ وہاں ٹرینڈ ہو رہے ہیں اور اس کے بعد حملے ہوتے ہیں، افغانستان کے شر پسند عناصر کو نہ روکے بغیر کوئی چارہ نہیں کہ ان کا بندوبست کریں ۔

    وزیراعظم کی خودکش حملے کی مذمت اور واقعے کی تحقیقات کا حکم:۔ 

    وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد جی الیون کچہری میں بھارتی پشت پناہی میں سرگرم فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کی جانب سے دہشتگردانہ حملے کی بھرپور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نہتے و معصوم پاکستانیوں کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے ۔

    وزیراعظم نے مزید کہا کہ بھارتی دہشت گرد پراکسیز کی جانب سے پاکستان کے نہتے شہریوں پر دہشت گردانہ حملے قابل مذمت ہیں، افسوس ناک واقعے کی تحقیقات کی ہدایت کر دی، ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچا کر دم لیں گے ۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ افغانستان سے کارروائی کرتے ہوئے بھارتی ایما پر سرگرم فتنۃ الخوارج نے وانا میں معصوم بچوں پر بھی حملہ کیا، بھارتی پشت پناہی اور افغان سرزمین سے جاری ان حملوں کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔

    صدر مملکت کی مذمت: ۔

    صدر مملکت آصف علی زرداری نے اسلام آباد ضلعی عدالت کے کمپلیکس کے قریب خودکش دھماکے کی شدید مذمت کی ہے ۔

    صدر زرداری نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ۔

    انہوں نے کہا کہ دہشت گرد عناصر پاکستان کے امن و استحکام کے دشمن ہیں، وطن عزیز سے بیرونی پشت پناہی میں سرگرم دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ کیا جانا ضروری ہے، صدر مملکت نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleسینیٹ سے منظور 27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی میں پیش، اپوزیشن کا احتجاج
    Next Article جنوبی وزیرستان: واناکیڈٹ کالج کے تمام کیڈٹس اور اساتذہ کو ریسکیو کرلیا گیا، دہشتگردوں کیخلاف آپریشن جاری
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    لکی مروت میں پولیس مقابلہ، فائرنگ کے تبادلے میں ایک خطرناک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

    جنوری 22, 2026

    بلوچستان کے مختلف علاقوں میں برفباری، پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ الرٹ

    جنوری 22, 2026

    کوہاٹ کے مرکزی بازار میں افغان مہاجرین کی غیر قانونی دکانیں سیل

    جنوری 22, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    بیرون ملک مقیم معروف ڈاکٹروں کے پرائویٹ کلینکس میں سادہ لوح مریضوں کو دھوکہ دیکر لوٹا جانے کا انکشاف۔۔۔

    جنوری 22, 2026

    امریکہ نے پشتونوں کی نسل کشی میں بنیادی کردار ادا کیا ھمارے مشران کے قتل اور ٹقافت کو ختم کرنے کیلئے ھرحربہ ازمایا۔۔ جمال شاہ۔۔

    جنوری 22, 2026

    امجدخان کو فلم ۔۔شعلے۔میں گبرسنگھ کا کردار کیسے اور کیوں افر کیا گیا۔۔۔۔۔؟

    جنوری 22, 2026

    خیبرٹیلی ویژن کی ترقی کی داستان قمرزمان ( سکواش چمپئن ) کی زبان)

    جنوری 22, 2026

    بختاور قیوم اور احمد شیر کا سوشل جنکشن دیکھئے ڈیجیٹل کی دنیا میں کےٹو اسلام آباد سے براہ راست۔۔۔۔

    جنوری 22, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.