ضلع صوابی میں 40 سالہ شخص کی لاش نہر سے برآمد کی گئی ہے۔ ریسکیو 1122 کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ سٹیفہ نہر میں 40 سال شخص ڈوب گیا۔جس کی اطلاع ملنے پر ٹیم فوری طور پر حرکت میں آگئی۔
ذرائع کے مطابق ضلع صوابی میں 40 سالہ شخص کے ڈوبنے کی جیسے ہی خبر موصول ہوئی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کی ہدایت پر ریسکیو1122 کی غوطہ خور ٹیم نے موقع پر ہی پہنچ کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔ ریسکیو ٹیم نے اس دوران ڈوبنے والے شخص کی لاش کو ریکور کر لیا۔ریسکیو ٹیم نے لاش کو ورثاء کے خوالے کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق ڈوبنے والے شخص کا نام ریاض بتایا جارہا ہے۔واضح رہے کہ ضلع صوابی میں 40 سالہ شخص کی لاش نہر سے برآمد کی گئی ہے۔