Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعہ, جنوری 2, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • نیا سال، نئی زندگی نہیں بہتر زندگی کا روڈ میپ
    • تنخواہیں، پنشن اور بدانتظامی: پشاور یونیورسٹی بحران کے دہانے پر
    • سوات سرینا ہوٹل کا سفر اختتام پذیر، نئی بحث چھڑ گئی
    • ڈیجیٹل دہشتگردی کیس میں عادل راجہ، حیدر مہدی، وجاہت سعید،معید پیرزادہ، شاہین صہبائی کو قید کی سزائیں
    • افغانستان میں حالیہ بارشوں اور سیلابوں سے 17 افراد جاں بحق، 11 زخمی
    • وزیراعظم کی کوہاٹ ناشپا بلاک میں تیل و گیس کے بڑے ذخائر کی دریافت پر قوم کو مبارکباد
    • پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ، ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 78 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا
    • پشاور میں این سی سی آئی اے کی کارروائی، خاتون کو بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » سوات سرینا ہوٹل کا سفر اختتام پذیر، نئی بحث چھڑ گئی
    اہم خبریں

    سوات سرینا ہوٹل کا سفر اختتام پذیر، نئی بحث چھڑ گئی

    جنوری 2, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Swat Serena Hotel services end
    ایشیا اور افریقہ میں موجود سرینا کے 33 ہوٹلز میں مہمانوں کے لیے دروازے ہمیشہ کھلے رہیں گے، اعلامیہ
    Share
    Facebook Twitter Email

    وادیِ سوات میں سیاحت کی پہچان سمجھے جانے والے سرینا ہوٹل نے چار دہائیوں سے زائد عرصے بعد اپنے دروازے بند کر دیے ہیں، اعلامیے میں بتایا گیا کہ نئے سال پر یک جنوری سے سوات سرینا ہوٹل کی سرگرمیاں باقاعدہ طور پر ختم کر دی گئی ہیں، جس کے ساتھ ہی وادی کی سیاحتی تاریخ کا ایک اہم باب بند ہو گیا ہے ۔

    سوات( عدنان باچا) اعلامیے میں سرینا انتظامیہ نے پاکستان بالخصوص سوات میں سیاحت کے فروغ کے لیے تعاون کرنے والے تمام اداروں، مقامی انتظامیہ، ملازمین اور سیاحوں کا شکریہ ادا کیا ہے ۔

    بیان میں کہا گیا کہ اگرچہ سوات میں سرینا کا سفر اختتام پذیر ہو چکا ہے، تاہم ایشیا اور افریقہ میں موجود سرینا کے 33 ہوٹلز میں مہمانوں کے لیے دروازے ہمیشہ کھلے رہیں گے ۔

    قدرتی حسن اور تاریخی وقار کا امتزاج: ۔
    سیدو شریف کے سرسبز و شاداب علاقے میں واقع سرینا ہوٹل صرف ایک رہائشی مقام نہیں بلکہ سوات کی شناخت کا حصہ رہا ہے، بلند و بالا درختوں، پرسکون ماحول اور روایتی طرزِ تعمیر نے اسے ملکی و غیر ملکی سیاحوں کے لیے خاص کشش کا مرکز بنائے رکھا، یہ ہوٹل سوات میں معیاری سیاحت کے تصور کی علامت سمجھا جاتا تھا ۔

    ایک عمارت، کئی ادوار: ۔
    سرینا ہوٹل کے احاطے میں موجود تاریخی عمارت ’’وزیر ہاؤس‘‘ کی بنیاد 1936 میں رکھی گئی تھی، ابتدا میں یہ ریاستِ سوات کے وزیر کا دفتر تھا، بعد ازاں اسے سرکاری مہمان خانہ قرار دیا گیا، اسی عمارت نے وہ دور بھی دیکھا جب برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوم اور ڈیوک آف ایڈنبرا سوات کے دورے پر یہاں مقیم رہے ۔

    1961 میں ہوٹل کی 44 کنال سے زائد اراضی پر ایک نیا بلاک تعمیر کیا گیا، جبکہ 2014 میں تاریخی وزیر ہاؤس کو باقاعدہ طور پر ہوٹل کا حصہ بنا دیا گیا، جو آج بھی اپنی اصل حالت میں موجود ہے ۔

    لیز کا معاملہ اور انتظامی اختلافات: ۔
    یہ عمارت 1985 تک ’’سوات ہوٹل‘‘ کے نام سے جانی جاتی رہی، جس کے بعد اسے سرینا ہوٹلز نے 30 سالہ لیز پر حاصل کیا۔ یہ معاہدہ 2015 میں ختم ہو گیا تھا، تاہم بعد ازاں عارضی توسیع دی گئی، اب لیز کی مدت مکمل طور پر ختم ہونے کے بعد سرینا انتظامیہ نے مزید توسیع نہ لینے کا فیصلہ کیا ۔

    محکمہ سیاحت خیبر پختونخوا کے ڈائریکٹر جنرل حبیب عارف کے مطابق حکومت اور سرینا کے درمیان بنیادی اختلاف لیز کی شرائط اور کرایے پر تھا ۔

    ان کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں ہوٹل کا ماہانہ کرایہ چار سے پانچ کروڑ روپے بنتا ہے، جبکہ سرینا انتظامیہ پرانے نرخوں پر لیز جاری رکھنا چاہتی تھی، حکومت اس معاملے میں مختلف عدالتی مقدمات بھی اپنے حق میں جیت چکی ہے ۔

    مستقبل کا لائحہ عمل: ۔
    محکمہ سیاحت کے مطابق ہوٹل کو بغیر لیز چلانے کی کوئی گنجائش نہیں، اس لیے اب اس عمارت کے لیے دوبارہ ٹینڈر جاری کیا جائے گا۔ حبیب عارف کے مطابق 46 کنال پر پھیلے اس ہوٹل سے حکومت سالانہ 84 سے 85 کروڑ روپے تک آمدنی حاصل کر سکتی ہے، جس سے صوبائی خزانے کو خاطر خواہ فائدہ پہنچنے کی توقع ہے ۔

    سوات سرینا ہوٹل کی بندش نہ صرف ایک کاروباری فیصلہ ہے بلکہ یہ سوات کی سیاحتی تاریخ میں ایک اہم موڑ بھی ثابت ہو رہی ہے، اب سب کی نظریں اس بات پر ہیں کہ یہ تاریخی عمارت مستقبل میں کس شکل میں وادی سوات کی سیاحت کا حصہ بنتی ہے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleڈیجیٹل دہشتگردی کیس میں عادل راجہ، حیدر مہدی، وجاہت سعید،معید پیرزادہ، شاہین صہبائی کو قید کی سزائیں
    Next Article تنخواہیں، پنشن اور بدانتظامی: پشاور یونیورسٹی بحران کے دہانے پر
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    ڈیجیٹل دہشتگردی کیس میں عادل راجہ، حیدر مہدی، وجاہت سعید،معید پیرزادہ، شاہین صہبائی کو قید کی سزائیں

    جنوری 2, 2026

    افغانستان میں حالیہ بارشوں اور سیلابوں سے 17 افراد جاں بحق، 11 زخمی

    جنوری 2, 2026

    وزیراعظم کی کوہاٹ ناشپا بلاک میں تیل و گیس کے بڑے ذخائر کی دریافت پر قوم کو مبارکباد

    جنوری 2, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    نیا سال، نئی زندگی نہیں بہتر زندگی کا روڈ میپ

    جنوری 2, 2026

    تنخواہیں، پنشن اور بدانتظامی: پشاور یونیورسٹی بحران کے دہانے پر

    جنوری 2, 2026

    سوات سرینا ہوٹل کا سفر اختتام پذیر، نئی بحث چھڑ گئی

    جنوری 2, 2026

    ڈیجیٹل دہشتگردی کیس میں عادل راجہ، حیدر مہدی، وجاہت سعید،معید پیرزادہ، شاہین صہبائی کو قید کی سزائیں

    جنوری 2, 2026

    افغانستان میں حالیہ بارشوں اور سیلابوں سے 17 افراد جاں بحق، 11 زخمی

    جنوری 2, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.