آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں فائرنگ کے ذریعے 16 افراد کی ہلاکت اور متعدد کے زخمی ہونے کے واقعے میں بھارت کے ملوث ہونے کے مزید شواہد سامنے آ گئے،بھارتی میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ آسٹریلوی انٹیلی جنس اداروں نے دہشتگردی میں ملوث عناصر کے حوالے سے معلومات اور پوچھ گچھ کے لیے بھارتی حکام سے رابطہ کیا ہے ۔
نئی دہلی: بھارتی میڈیا کے مطابق آسٹریلوی انٹیلی جنس ایجنسیز نے اس واقعے پر بھارتی حکومت سے باضابطہ رابطہ کر لیا ہے ۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ آسٹریلوی انٹیلی جنس اداروں نے دہشتگردی میں ملوث عناصر کے حوالے سے معلومات اور پوچھ گچھ کے لیے بھارتی حکام سے رابطہ کیا ہے تاکہ واقعے کے پس منظر اور ممکنہ روابط کا تعین کیا جا سکے ۔
سڈنی دہشتگردی واقعے میں ملوث ایک دہشتگرد کے قریبی دوست نے بیان دیا تھا کہ نوید کا تعلق بھارت سے ہے، دوست کے مطابق دہشتگرد نوید کے والد بھارتی جبکہ اس کی والدہ اطالوی ہیں ۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق آسٹریلوی حکام نے حملہ آور کے پس منظر کی تفتیش کے لیے انڈین انٹیلی جنس سے تعاون مانگا ہے ۔
انڈین میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارتی انٹیلی جنس نے آسٹریلیا کو اس ضمن میں مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے ۔
ذرائع کے مطابق ان معلومات اور بیانات سے یہ بات مزید واضح ہوتی جا رہی ہے کہ سڈنی حملے میں ملوث عناصر کے بھارت سے روابط موجود ہیں ۔
آسٹریلوی حکام واقعے کی تحقیقات کو آگے بڑھاتے ہوئے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لے رہے ہیں جبکہ بین الاقوامی سطح پر بھی اس معاملے پر توجہ بڑھتی جا رہی ہے ۔

