Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اتوار, اکتوبر 4, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے مذاکرات کو ویٹو کرنے کی کوشش کی، وزیر داخلہ محسن نقوی
    • خیبر پختونخوا حکومت نے مذاکرات کے حتمی مرحلے میں وعدوں پر عمل سے انکار کر دیا، وزیر داخلہ محسن نقوی
    • حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب یا ڈیڈلاک برقرار؟
    • حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے
    • بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی،2 پاکستانی شہریوں کے قتل پر شدید احتجاج
    • چارسدہ ہسپتال بنیادی طبی سہولیات سے محروم، خیبرپختونخوا حکومت کے دعوؤں کی قلعی کھل گئی
    • ایشین گیمز کرکٹ فائنل میں بھارت نے پاکستان ٹیم کو ہراکر گولڈ میڈل جیت لیا
    • حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » طالبان نے امریکی فوج کے 5 لاکھ ہتھیار دہشتگردوں کو بیچ دیے؟ برطانوی میڈیا کا دعویٰ
    اہم خبریں اپریل 18, 2025

    طالبان نے امریکی فوج کے 5 لاکھ ہتھیار دہشتگردوں کو بیچ دیے؟ برطانوی میڈیا کا دعویٰ

    Facebook Twitter Email
    Half a Million U.S. Weapons Missing in Afghanistan: Taliban Accused of Selling to Terror Groups
    Arms Gone Rogue: Taliban Under Fire Over Smuggled American Weapons
    Share
    Facebook Twitter Email

    برطانوی نشریاتی ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ طالبان کے افغانستان پر کنٹرول حاصل کرنے کے بعد امریکی فوج کے چھوڑے گئے تقریباً 5 لاکھ ہتھیار غائب ہو چکے ہیں، جن میں سے کئی دہشتگرد گروپوں کو بیچ دیے گئے یا غیر قانونی طور پر اسمگل کر دیے گئے۔

    رپورٹ کے مطابق  2021 میں امریکی افواج کے انخلا کے بعد طالبان نے افغان سرزمین پر مکمل کنٹرول حاصل کیا، جس دوران وہ امریکی افواج کے چھوڑے گئے 10 لاکھ سے زائد ہتھیاروں اور فوجی ساز و سامان پر قابض ہو گئے تھے۔ تاہم، اب ان میں سے تقریباً آدھے ہتھیاروں کا کوئی سراغ نہیں مل رہا۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق یہ ہتھیار القاعدہ اور اس سے منسلک دہشتگرد تنظیموں کے ہاتھوں میں پہنچ چکے ہیں، اور اقوامِ متحدہ کی ایک حالیہ رپورٹ میں اس بات کی تصدیق بھی کی گئی ہے کہ افغانستان میں موجود القاعدہ گروہ امریکی ساختہ اسلحہ استعمال کر رہے ہیں۔

    رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ طالبان نے خود اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی کمیٹی کو تسلیم کیا ہے کہ امریکی فوجی ساز و سامان میں سے کم از کم نصف کا کوئی حساب کتاب موجود نہیں۔ ایک اعلیٰ اہلکار کے حوالے سے بتایا گیا کہ 5 لاکھ کے قریب امریکی ہتھیاروں کا سراغ نہیں لگایا جا سکا۔

    تاہم طالبان حکومت نے اس رپورٹ کو مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔ طالبان کے نائب ترجمان حمداللہ فطرت نے برطانوی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ دعوے بے بنیاد اور سیاسی مقاصد پر مبنی ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ طالبان حکومت اسلحے کی حفاظت اور ذخیرہ کرنے کے معاملے کو انتہائی سنجیدگی سے لیتی ہے اور تمام ہلکے و بھاری ہتھیار محفوظ طریقے سے ذخیرہ کیے گئے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کوئی ہتھیار فروخت یا اسمگل نہیں کیا گیا۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleحاجیوں کیلئے سعودی عرب میں بہترین رہائش کے انتظامات کیے گئے ہیں،وزیر مذہبی امور
    Next Article سوات میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 دہشتگرد ہلاک
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے مذاکرات کو ویٹو کرنے کی کوشش کی، وزیر داخلہ محسن نقوی

    اکتوبر 4, 2026

    خیبر پختونخوا حکومت نے مذاکرات کے حتمی مرحلے میں وعدوں پر عمل سے انکار کر دیا، وزیر داخلہ محسن نقوی

    اکتوبر 4, 2026

    حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب یا ڈیڈلاک برقرار؟

    اکتوبر 3, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے مذاکرات کو ویٹو کرنے کی کوشش کی، وزیر داخلہ محسن نقوی

    اکتوبر 4, 2026

    خیبر پختونخوا حکومت نے مذاکرات کے حتمی مرحلے میں وعدوں پر عمل سے انکار کر دیا، وزیر داخلہ محسن نقوی

    اکتوبر 4, 2026

    حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب یا ڈیڈلاک برقرار؟

    اکتوبر 3, 2026

    حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے

    اکتوبر 3, 2026

    بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی،2 پاکستانی شہریوں کے قتل پر شدید احتجاج

    اکتوبر 3, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.