قبائلی ضلع کرم میں خوفناک ٹریفک حادثے کے دوران 7 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہو گئے ہیں، مقامی افراد کے مطابق حادثہ سڑکوں کی ابتر حالت کی وجہ سے پیش آیا ۔
کرم: سنٹرل علاقے گوندل میں بدقسمت پک اَپ گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری ، جس سے 7 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہو گئے ہیں ۔
پولیس ذرائع کے مطابق حادثے کے زخمیوں میں 02 کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جارہی ہے، گاڑی سینٹرل کرم منڑے سے سدہ لوئر کرم آرہی تھی کہ اس دوران حادثے کا شکار ہو گئی ۔
حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد میں گل ولی خان، ملک ریاض الدین، دوری خان، نعمت خان اور حاجی نصیب خان شامل ہیں ۔
مقامی افراد کے مطابق حادثہ سڑکوں کی ابتر حالت کی وجہ سے پیش آیا ہے، زخمیوں کو تحصیل ہسپتال سدہ منتقل کیا گیا ہے ۔