Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, اکتوبر 15, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • افغانستان سے ایران منشیات سمگلنگ: طالبان رجیم میں چار گنا تشویشناک اضافہ
    • بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ 3: مستونگ میں 2 دہشت گرد ہلاک، 104 غیرقانونی افغان شہری گرفتار
    • گورنر خیبرپختونخوا کی محکمہ اطلاعات کو مثبت تشخص اجاگر کرنے اور منفی پروپیگنڈے کا جواب دینے کی ہدایت
    • پشاور سکول سانحہ: ریسکیو حکام اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ابتدائی رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال
    • سی پیک مغربی روٹ: بلوچستان میں 310 ارب کے منصوبے، 718 کلومیٹر شاہراہوں پر پیشرفت
    • انٹیلی جنس رپورٹ: خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے بعد احتجاجی سرگرمیاں محدود رہیں
    • سوات میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک
    • امریکی سفارتخانے کی ناظم الاُمور نیٹلی اے بیکر کی جانب سے پشاور سانحہ پر گہرے دکھ اور ہمدردی کا اظہار
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • خاص خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » احتجاج کی آڑ میں دہشتگردی ایک صوبے کے وسائل کے ذریعے ہوئی، آئی جی اسلام آباد
    فیچرڈ نومبر 27, 2024

    احتجاج کی آڑ میں دہشتگردی ایک صوبے کے وسائل کے ذریعے ہوئی، آئی جی اسلام آباد

    Facebook Twitter Email
    Terrorism under the guise of protest was carried out through the resources of a province, IG Islamabad
    احتجاج اور چیز ہے اور دہشتگردی اور چیز ہے پرامن احتجاج کو کسی دہشتگردانہ کارروائی سے کنفیوژ نہیں کیا جاسکتا،آئی جی
    Share
    Facebook Twitter Email

    اسلام آباد: چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران افغانوں سمیت 900 مظاہرین کو گرفتار کیا اور 200 گاڑیاں پکڑیں، 39 گنیں پکڑلیں، 71 اہلکار زخمی ہوئے ۔

    علی ناصر رضوی نے کہا کہ پرامن احتجاج آپ کا حق ہے مگر جب مظاہرین جب اسلحہ استعمال کریں اور پولیس پر حملے کریں اور املاک کو نقصان پہنچائیں اور یہاں کے شہری گھروں میں محصور ہوجائیں تو یہ احتجاج نہیں دہشت گردی ہے جس کے خلاف کارروائی ہمارا حق ہے۔

    آئی جی کا کہنا تھا کہ احتجاج  کی آڑ میں کسی بھی قسم کی کارروائی برداشت نہیں کی جائے گی، احتجاج کا سب کو حق ہے مگر اس احتجاج میں سکیورٹی اہلکاروں پر حملے ہوئے انہیں شہید کیا گیا اور زخمی کیا گیا، طرح طرح کی گنیں استعمال ہوئیں، سیدھی فائرنگ ہوئی، یہ ساری دہشت گردی سرکاری سطح پر ایک صوبے کے وسائل کے ذریعے ہورہی ہے۔

    اس موقع پر چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا  نے کہا کہ تمام قانون نافذ کرنے اداروں نے قانون کی عمل داری میں اپنا کردار ادا کیا، اسلام آنے اور جانے والے تمام راستے کھلے ہیں اور تمام سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری ہیں، کسی کو ریاست کی عمل داری چیلنج کرنے نہیں دے گے۔

    انہوں نے کہا کہ کنٹینر ہٹادیے ہیں لیکن اہم مقامات پر پٹرولنگ جاری رہے گی اور سرچنگ و چیکنگ کا عمل جاری رہے گا، اسلام آباد سے باہر کے لوگوں کو سیکیورٹی کلیئرنس کے بغیر یہاں رہنے نہیں دیں گے، مظاہرین نے صحافیوں کو بھی مارا اس لیے میڈیا کو وہاں سے ہٹایا، پمپ اس لیے بند کیے کیوں کہ اطلاعات تھیں کہ کہیں وہ پمپس کو آگ نہ لگادیں۔

    چیف کمشنر اسلام آباد نے کہا  کہ کسی بھی غیر ملکی کو اسلام آباد کا امن تباہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، پکڑے گئے مظاہرین میں افغان شہری بھی شامل تھے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleمرکزی لیڈرشپ نے مایوس کیا، پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی نے پارٹی قیادت کو آڑے ہاتھوں لے لیا
    Next Article پی ٹی آئی پرپیگینڈہ کےحوالے سے پمز ہسپتال کا وضاحتی بیان سامنے آ گیا
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    گورنر خیبرپختونخوا کی محکمہ اطلاعات کو مثبت تشخص اجاگر کرنے اور منفی پروپیگنڈے کا جواب دینے کی ہدایت

    اکتوبر 15, 2026

    انٹیلی جنس رپورٹ: خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے بعد احتجاجی سرگرمیاں محدود رہیں

    اکتوبر 15, 2026

    پشاور کے نجی اسکول کی چھت گرنے سے 28 بچوں سمیت 30 افراد جاں بحق

    اکتوبر 15, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    افغانستان سے ایران منشیات سمگلنگ: طالبان رجیم میں چار گنا تشویشناک اضافہ

    اکتوبر 15, 2026

    بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ 3: مستونگ میں 2 دہشت گرد ہلاک، 104 غیرقانونی افغان شہری گرفتار

    اکتوبر 15, 2026

    گورنر خیبرپختونخوا کی محکمہ اطلاعات کو مثبت تشخص اجاگر کرنے اور منفی پروپیگنڈے کا جواب دینے کی ہدایت

    اکتوبر 15, 2026

    پشاور سکول سانحہ: ریسکیو حکام اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ابتدائی رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال

    اکتوبر 15, 2026

    سی پیک مغربی روٹ: بلوچستان میں 310 ارب کے منصوبے، 718 کلومیٹر شاہراہوں پر پیشرفت

    اکتوبر 15, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.