Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بدھ, اکتوبر 21, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • گورنر راج کے نفاذ کے بعد خیبر پختونخوا: نئی حکومت اور صوبائی انتظامیہ عوامی خدمت کے لیے متحرک
    • تجاوزات میں ملوث کسی بھی انتظامی افسر کے خلاف کارروائی ہوگی،گورنر فیصل کریم کنڈی
    • پاکستان رینجرز اور مقامی این جی او کے زیر اہتمام تھرپارکر میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد
    • چینی کاروباری وفد کا گلگت بلتستان کا دورہ، تجارتی و سرمایہ کاری کے فروغ پر تبادلہ خیال
    • پاکستان اور مالدیپ کا دوطرفہ تجارت 2سال میں 20 کروڑ ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق
    • پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس 1 لاکھ 66 ہزار پوائنٹس سے تجاوز کر گیا
    • افغان طالبان رجیم کی ناقص پالیسیاں: تعلیم یافتہ طبقہ بدترین بیروزگاری اور معاشی بدحالی کا شکار
    • گورنر راج کے بعد جنوبی خیبرپختونخوا: سڑکوں، صحت اور تعلیم کے شعبوں کی بحالی کے لیے عوام پرامید
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • خاص خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » ڈیرہ غازی خان جھنگی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ پسپا
    پنجاب مارچ 24, 2025

    ڈیرہ غازی خان جھنگی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ پسپا

    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    ڈیرہ غازی خان پولیس نے خوارجی دہشت گردوں کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے سرحدی تھانہ جھنگی چیک پوسٹ پر حملہ ناکام بنا دیا۔ دہشت گردوں نے رات کی تاریکی میں مختلف اطراف سے حملہ کرتے ہوئے راکٹ لانچرز، جدید خودکار اسلحہ کا استعمال کیا۔ پولیس اہلکاروں نے زبردست جوابی فائرنگ کرکے حملہ ناکام بنا دیا۔

    پنجاب پولیس نے کہا ہے کہ پولیس کے بہادر جوانوں نے کچے کے علاقے میں جرائم پیشہ عناصر اور ڈیرہ غازی خان میں خوارجی دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی اور بڑا حملہ ناکام بنا دیا۔

    ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق کچے کے علاقے میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف رحیم یار خان پولیس نے بڑی کامیابی حاصل کی اور اس کے بعد پنجاب پولیس ڈیرہ غازی خان نے خوارجی دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی اور سرحدی تھانہ وہوا کی جھنگی چیک پوسٹ پر خوارجی دہشت گردوں کا بڑا حملہ پسپا کر دیا۔

    ترجمان نے بتایا کہ خوارجی دہشت گردوں نے تھانہ وہوا کی جھنگی پولیس چیک پوسٹ پر ایک بار پھر حملے کی کوشش کی اور 20 سے 25 دہشت گردوں نے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مختلف اطراف سے حملہ کیا۔

    ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے راکٹ لانچرز، جدید خود کار اسلحہ کا استعمال کیا تاہم چوکی پر تعینات پنجاب پولیس کے الرٹ اہلکاروں نے زبردست مزاحمت کی اور جوابی فائرنگ سے حملہ ناکام بنا دیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس کی جوابی کارروائی سے دہشت گرد پسپا ہو کر فرار ہو گئے، پولیس کی جوابی کارروائی میں دہشت گردوں کو جانی نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ آر پی او ڈیرہ غازی خان سجاد منج نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کی قیادت کی اور ڈی پی او ڈیرہ غازی خان سید علی بھی موقع پر موجود رہے۔ کارروائی کے بعد مفرور دہشت گردوں کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleمسلح افواج کے جوانوں اور افسران کیلئے فوجی اعزازات کا اعلان
    Next Article باپ نے اپنے دہشت گرد خوارجی بیٹے کو جہنم کا ایندھن قرار دے دیا
    Web Desk

    Related Posts

    گورنر راج کے نفاذ کے بعد خیبر پختونخوا: نئی حکومت اور صوبائی انتظامیہ عوامی خدمت کے لیے متحرک

    اکتوبر 21, 2026

    تجاوزات میں ملوث کسی بھی انتظامی افسر کے خلاف کارروائی ہوگی،گورنر فیصل کریم کنڈی

    اکتوبر 21, 2026

    پاکستان رینجرز اور مقامی این جی او کے زیر اہتمام تھرپارکر میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

    اکتوبر 21, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    گورنر راج کے نفاذ کے بعد خیبر پختونخوا: نئی حکومت اور صوبائی انتظامیہ عوامی خدمت کے لیے متحرک

    اکتوبر 21, 2026

    تجاوزات میں ملوث کسی بھی انتظامی افسر کے خلاف کارروائی ہوگی،گورنر فیصل کریم کنڈی

    اکتوبر 21, 2026

    پاکستان رینجرز اور مقامی این جی او کے زیر اہتمام تھرپارکر میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

    اکتوبر 21, 2026

    چینی کاروباری وفد کا گلگت بلتستان کا دورہ، تجارتی و سرمایہ کاری کے فروغ پر تبادلہ خیال

    اکتوبر 21, 2026

    پاکستان اور مالدیپ کا دوطرفہ تجارت 2سال میں 20 کروڑ ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق

    اکتوبر 21, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.