کوہاٹ پولیس حکام کے مطابق درہ آدم خیل کے علاقے طورچھپر چیک پوسٹ پر شرپسندوں نے حملہ کیا جس میں ایک پولیس اہلکار شہید اور ایف سی حوالدار زخمی ہو گیا ۔
کوہاٹ: پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کوہاٹ کے علاقے درہ آدم خیل میں طورچھپر چیک پوسٹ پر نامعلوم دہشتگردوں نے حملہ کیا ۔
پولیس حکام کے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل شہید ہو گیا جبکہ ایف سی حوالدار شدید زخمی ہو گیا ۔
پولیس کے مطابق شہید اور زخمی اہلکاروں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ۔