پشاور: دسویں پی ایس ایل ٹرافی خیبر نیٹ ورک پشاور سنٹر پہنچ گئی۔
پی ایس ایل ٹرافی کے پشاور سنٹر پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر رنگارنگ تقریب منعقد کی گئی جس میں ٹرافی کی رونمائی کی گئی۔ اس موقع پر اعلیٰ حکام کے علاوہ خیبرنیٹ ورک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اسٹریٹجک کمیونیکیشن کیوان حامد راجہ نے بھی موجود تھے۔ ٹرافی کی رونمائی کے بعد کرکٹ شائیقین نے ٹرافی کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔
اس موقع پر پشاور زلمی اور خیبر نیٹ ورک کے درمیان مفاہمت کی ایک یاداشت پر بھی دستخط کیے گئے۔ تقریب میں ڈی ایچ اے کے ڈائریکٹر مارکیٹنگ کرنل ریٹائرڈ عمران فیض سلہریا بھی شریک تھے۔
پی ایس ایل کے نئے سیزن کی تیاریوں کے تحت یہ ٹرافی ٹور پشاور سمیت دیگر شہروں میں جاری ہے، جبکہ شہریوں نے پی ایس ایل میچز کی میزبانی کی امید بھی ظاہر کی۔