Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بدھ, جنوری 7, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • صدر مملکت، وزیر اعظم اور قائد مسلم لیگ ن پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جائے، نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی کا اعلامیہ
    • پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سری لنکا کو 6 وکٹوں سے ہراکر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی
    • پروڈیوسر رائٹر اداکار بخت روان انتقال کرگئے۔۔۔۔
    • باسط المعروف ( بجلی) خواجہ سرا کو قتل کردیا گیا۔
    • الوداع 2025۔۔ کےٹو ۔۔ کے ستاروں کا جھرمٹ رنگارنگ اور دلچسپ شو۔۔۔۔
    • کےٹو کی ( ڈھیڈی) کا نکہ لالہ وڈا لالہ۔۔۔ لافانی کردار
    • خیبرٹیلی ویژن پشاور کے مقبول شو ( ٹنگ ٹکور ) میں شینو ماما کے ساتھ کام کرنیکا موقع دیا گیا مشکور ھوں۔۔۔ خالدہ یاسمین
    • 300 فلموں کا ولن ھمایوں قریشی ان دنوں گمنامی کی زندگی بسر کررھا ھے۔
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » کراچی ایئر پورٹ کے قریب خودکش دھماکے میں کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی ملوث ہے،ابتدائی رپورٹ
    اہم خبریں

    کراچی ایئر پورٹ کے قریب خودکش دھماکے میں کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی ملوث ہے،ابتدائی رپورٹ

    اکتوبر 12, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Banned BLA is involved in suicide blast near Karachi Airport, initial report
    دہشتگردوں نے ملک دشمن غیر ملکی خفیہ ایجنسی کی مدد سے دھماکا کیا۔رپورٹ(فوٹو فائل)
    Share
    Facebook Twitter Email

    کراچی میں 6 اکتوبر کو ائیرپورٹ کے قریب دھماکے کی ابتدائی رپورٹ انسداد دہشتگردی عدالت میں جمع کرادی گئی۔رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے خودکش دھماکے میں بلوچستان لبریشن آرمی ملوث ہے۔ دہشت گردوں نے ملک دشمن غیر ملکی خفیہ ایجنسی کی مدد سے دھماکا کیا۔ نامعلوم دہشت گرد نے اپنی گاڑی کو چینی باشندوں کے قافلے کی گاڑیوں کے قریب لاکر دھماکا کیا۔

    انسداد دہشت گردی عدالت میں کراچی ایئرپورٹ سگنل کے قریب خودکش بم دھماکے سے متعلق ابتدائی اطلاعی رپورٹ سی ٹی ڈی کی جانب سے پیش کردی گئی، جس میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے کو پاکستان اور چائنا کے تعلقات خراب کرنے کی سازش قرار دیا گیا ہے۔

    عدالت میں پیش کی گئی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ خودکش دھماکا ایگزٹ سگنل جناح انٹرنیشنل ٹرمینل کے قریب سی اے اے گارڈ روم کے سامنے ہوا۔ پولیس دھماکے کی آواز سن کر موقع پر پہنچی تو دیکھا کہ پولیس، رینجرز و دیگر افراد زخمی حالت میں موجود تھے۔

    دھماکے میں وقار، الیاس، نعیم، رانو خان، عظیم، طارق، علی، حمزہ، صبیح سمیت 12 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔ خودکش دھماکے کی ذمے داری بلوچستان لبریشن آرمی نے قبول کی۔

    واقعے کا مقدمہ تھانہ ایئرپورٹ کے ایس ایچ او کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ سی ٹی ڈی میں درج مقدمے میں قتل، اقدامِ قتل، حملہ، دھماکا خیز مواد، دہشت گردی سمیت دیگر دفعات لگائی گئی ہیں۔

    رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہےکہ پولیس دھماکے کی آواز سن کر موقع پر پہنچی اور دیکھا کہ پولیس ، رینجرز اور  دیگر افراد زخمی حالت میں موجود تھے ۔

    دھماکے میں دو چینی باشندوں سمیت تین افراد جاں بحق  اور 12 سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے،   دھماکے میں 15 گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہوئیں،  جب کہ  خودکش دھماکے کی ذمہ داری کالعدم تنظیم نے قبول کرلی ہے۔

     

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleکرم میں قبائلی جھڑپوں نے پھر سر اٹھالیا ،11افراد جاں بحق ،متعدد زخمی
    Next Article پاکستان میں منعقدہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں افغانستان شرکت نہیں کرےگا، وجوہات کیا ہیں؟
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    صدر مملکت، وزیر اعظم اور قائد مسلم لیگ ن پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جائے، نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی کا اعلامیہ

    جنوری 7, 2026

    حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کیلیے وزیراعظم نے گرین سگنل دیدیا

    جنوری 7, 2026

    سٹاک مارکیٹ میں نیا رکارڈ، انڈیکس 1 لاکھ 86 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

    جنوری 7, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    صدر مملکت، وزیر اعظم اور قائد مسلم لیگ ن پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جائے، نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی کا اعلامیہ

    جنوری 7, 2026

    پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سری لنکا کو 6 وکٹوں سے ہراکر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی

    جنوری 7, 2026

    پروڈیوسر رائٹر اداکار بخت روان انتقال کرگئے۔۔۔۔

    جنوری 7, 2026

    باسط المعروف ( بجلی) خواجہ سرا کو قتل کردیا گیا۔

    جنوری 7, 2026

    الوداع 2025۔۔ کےٹو ۔۔ کے ستاروں کا جھرمٹ رنگارنگ اور دلچسپ شو۔۔۔۔

    جنوری 7, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.