Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اتوار, فروری 15, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • ٹی 20 ورلڈ کپ کا بڑا ٹاکرا ، پاکستان اور بھارت کا میچ آج کھیلا جا رہا ہے، محسن نقوی کی کولمبو میں قومی کھلاڑیوں سے ملاقات
    • حکومت کا بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل سے ہسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ
    • ٹی ٹوینٹی ورلڈ، جنوبی افریقہ، انگلینڈ اور آئرلینڈ نے اپنے میچز جیت لئے، نيوزی لینڈ، سکاٹ لينڈ اور عمان کو شکست
    • وزیراعظم شہبازشریف نے رمضان ریلیف پیکج کا اعلان کردیا
    • سید ظاھر علی شاہ کا خودمختار ساوی کے ذریعے مستحق افراد کی مدد پر زور
    • شینو مینو شو گرینڈ فیملی عید اسپیشل مردان میں 16 فروری کو ریکارڈ ہوگا
    • پشاور کی تاریخ، ثقافت اور سماجی ورثے کا آئینہ دار پروگرام “پیخاور خو پیخاور دے کنہ”
    • آنکھ کی بگڑتی صحت، عمران خان کی ضمانت پر رہائی کی درخواست جمع
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » ٹی 20 ورلڈ کپ کا بڑا ٹاکرا ، پاکستان اور بھارت کا میچ آج کھیلا جا رہا ہے، محسن نقوی کی کولمبو میں قومی کھلاڑیوں سے ملاقات
    اہم خبریں

    ٹی 20 ورلڈ کپ کا بڑا ٹاکرا ، پاکستان اور بھارت کا میچ آج کھیلا جا رہا ہے، محسن نقوی کی کولمبو میں قومی کھلاڑیوں سے ملاقات

    فروری 15, 2026Updated:فروری 15, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    The big clash of the T20 World Cup, the match between Pakistan and India is being played today, Mohsin Naqvi meets the national players in Colombo.
    چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نے کولمبو میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات بھی کی ۔
    Share
    Facebook Twitter Email

    ٹی 20 ورلڈ کپ کا سب سے اہم گروپ میچ آج پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جارہا ہے،میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 6 بجے سری لنکا کے کولمبو سٹیڈیم میں شروع ہوگا، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی بھی کولمبو پہنچ گئے ہیں اور انہوں نے گراؤنڈ میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کر کے ان کی حوصلہ افزائی کی ہے ۔

    سری لنکا اور بھارت میں جاری ٹی 20 ورلڈ کپ کے اہم میچ میں آج پاکستان اور روایتی حریف بھارت کے درمیان مقابلہ ہو رہا ہے ۔

    میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 6 بجے سری لنکا کے کولمبو سٹیڈیم میں شروع ہوگا۔ میچ سے قبل دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے اسی گراؤنڈ میں بھرپور پریکٹس بھی کی ۔

    دوسری جانب میچ سے پہلے بھارت کو بڑا دھچکا لگا ہے، بھارتی اوپنر ابھیشک شرما کی شرکت غیر یقینی ہے، جبکہ بھارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کی شرکت کا حتمی فیصلہ آج کیا جائے گا ۔

    میچ دیکھنے کے لیے ہزاروں کی تعداد میں پاکستانی اور بھارتی کرکٹ شائقین کولمبو پہنچ چکے ہیں۔ میچ کے ٹکٹ پہلے ہی فروخت ہو چکے ہیں، ہوٹلوں میں کمرے دستیاب نہیں جبکہ کرایے بھی آسمان سے باتیں کر رہے ہیں ۔

    ادھر سری لنکا کے محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ کولمبو میں آئندہ تین روز کے دوران کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش کا امکان ہے، جس کے باعث پاک بھارت ہائی وولٹیج مقابلہ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ میچ منسوخ ہونے کی صورت میں دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ ملے گا ۔

    قومی ٹیم کے مایہ ناز بلے باز کھلاڑی بابر اعظم نے کہا ہے کہ پاک بھارت میچ کے دوران تماشائیوں کی توقعات حد سے زیادہ ہوتی ہیں۔ بابر اعظم نے ٹیم کو مشورہ دیا کہ میدان سے باہر کی باتوں پر توجہ نہ دی جائے اور مکمل طور پر پُرسکون رہے ۔

    دریں اثنا کولمبو میں پاک بھارت میچ سے قبل پی سی بی چیئرمین محسن نقوی نے کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور مینجمنٹ سے ملاقات کی ۔

    چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی، ان کے عزم اور جذبے کو سراہا اور قومی کرکٹ ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

    ملاقات میں کپتان سلمان علی آغا، ہیڈ کوچ مائیک ہیسن، منیجر نوید اکرم چیمہ، تمام کھلاڑی اور کوچنگ اسٹاف موجود تھے۔ اس موقع پر  پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد، پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان نصیر اور میڈیا ڈائریکٹر عامر میر بھی شریک تھے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleحکومت کا بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل سے ہسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    حکومت کا بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل سے ہسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ

    فروری 14, 2026

    ٹی ٹوینٹی ورلڈ، جنوبی افریقہ، انگلینڈ اور آئرلینڈ نے اپنے میچز جیت لئے، نيوزی لینڈ، سکاٹ لينڈ اور عمان کو شکست

    فروری 14, 2026

    وزیراعظم شہبازشریف نے رمضان ریلیف پیکج کا اعلان کردیا

    فروری 14, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    ٹی 20 ورلڈ کپ کا بڑا ٹاکرا ، پاکستان اور بھارت کا میچ آج کھیلا جا رہا ہے، محسن نقوی کی کولمبو میں قومی کھلاڑیوں سے ملاقات

    فروری 15, 2026

    حکومت کا بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل سے ہسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ

    فروری 14, 2026

    ٹی ٹوینٹی ورلڈ، جنوبی افریقہ، انگلینڈ اور آئرلینڈ نے اپنے میچز جیت لئے، نيوزی لینڈ، سکاٹ لينڈ اور عمان کو شکست

    فروری 14, 2026

    وزیراعظم شہبازشریف نے رمضان ریلیف پیکج کا اعلان کردیا

    فروری 14, 2026

    سید ظاھر علی شاہ کا خودمختار ساوی کے ذریعے مستحق افراد کی مدد پر زور

    فروری 14, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.