Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اتوار, ستمبر 14, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • دنیائے کرکٹ کا سب سے بڑا مقابلہ، پاکستان اور بھارت کا ٹاکر آج
    • ایشیا کپ، سری لنکا نے بنگلہ دیش کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی
    • لوئردیر میں کارروائی، 10 دہشتگرد ہلاک،یرغمال بنائے گئے شہریوں کی جانیں بچاتے ہوئے 7 جوان شہید
    • پاک فوج کی دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں
    • وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل کا بنوں کا دورہ، دہشت گردی کے خلاف سخت عزم اور افغانستان کو انتباہ
    • ٹک ٹاکروں، خواجہ سراؤں کے خلاف پولیس ایکشن؟
    • خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی 2 کارروائیاں، 35 دہشتگرد ہلاک، 12 جوان شہید
    • وفاقی حکومت نے فیڈرل کانسٹیبلری کا ہیڈکوارٹرز پشاور سے اسلام آباد منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » دنیائے کرکٹ کا سب سے بڑا مقابلہ، پاکستان اور بھارت کا ٹاکر آج
    اہم خبریں

    دنیائے کرکٹ کا سب سے بڑا مقابلہ، پاکستان اور بھارت کا ٹاکر آج

    ستمبر 14, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    The biggest competition in the world of cricket, Pakistan and India talk today
    میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 7 بجے دبئی میں شروع ہوگا ۔
    Share
    Facebook Twitter Email

    دنیائے کرکٹ کا سب سے بڑا مقابلہ ،روایتی حریف آج پھر ہونگے آمنے سامنے،  ایشیا کپ 2025 ٹی 20 ٹورنامنٹ کا ہائی وولٹیج ٹاکرا آج ہوگا، میچ شام ساڑھے 7 بجے دبئی کرکٹ گراونڈ میں شروع ہوگا ۔

    ایک طرف جہاں بھارت کو ایونٹ جیتنے کے لیے فیورٹ قرار دیا جارہا ہے تو وہیں دوسری جانب پاکستان سہ فریقی سیریز کے فائنل اور ایشیا کپ کے پہلے میچ میں بھاری مارجن سے فتح حاصل کرکے شہ سرخیوں میں ہے ۔

    سابق بھارتی کرکٹر اور کمنٹیٹر سنجے منجریکر نے بھی پاکستانی اسپن اٹیک کو بھارت کے لیے خطرہ قرار دے دیا ہے ۔

    دونوں ٹیموں کے درمیان 2014 سے اب تک کھیلے گئے آخری آٹھ میچز میں سے سات میں پہلے بولنگ کرنے والی ٹیم نے فتح حاصل کی ہے ۔

    پاکستان اور بھارت کے درمیان دبئی میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گئے اور تینوں میں ہی پہلے بولنگ کرنے والی ٹیم فاتح رہی ۔

    پاکستان نے 2021 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں 10 وکٹ اور ایشیا کپ 2022 میں پانچ وکٹ سے فتح حاصل کی تھی ۔

    پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 6 ماہ کے دوران دوسری بار آمنے سامنے ہوں گی، اس سے قبل دونوں ٹیموں نے چیمپئنز ٹرافی میں میچ کھیلا تھا ۔

    ایشیا کپ کے ایک روزہ فارمیٹ میں سال 2000 اور 2012 کی فاتح پاکستان ٹیم کی نظریں اس بار ٹی 20 فارمیٹ پر جمی ہوئی ہیں ۔

    دوسری جانب دبئی پولیس نے کرکٹ فینز کو خبردار کر دیا ہے کہ بدزبانی، تشدد اور نسل پرستانہ جملے کسنے پر کرکٹ فینز کو ایک سے 3 ماہ کی قید اور 23 لاکھ روپے تک جرمانہ کیا جائے گا ۔

    دبئی پولیس کے ایونٹس سیکیورٹی کمیٹی کے چیئرمین میجر جنرل سیف محیر المزروعی کے مطابق تشدد یا بدزبانی کرنے والوں کو 1 سے 3 ماہ قید اور 10 سے 30 ہزار درہم جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا، جو پاکستانی کرنسی میں ساڑھے 7 لاکھ سے 23 لاکھ روپے تک بنتا ہے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleایشیا کپ، سری لنکا نے بنگلہ دیش کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    ایشیا کپ، سری لنکا نے بنگلہ دیش کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی

    ستمبر 13, 2025

    لوئردیر میں کارروائی، 10 دہشتگرد ہلاک،یرغمال بنائے گئے شہریوں کی جانیں بچاتے ہوئے 7 جوان شہید

    ستمبر 13, 2025

    وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل کا بنوں کا دورہ، دہشت گردی کے خلاف سخت عزم اور افغانستان کو انتباہ

    ستمبر 13, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    دنیائے کرکٹ کا سب سے بڑا مقابلہ، پاکستان اور بھارت کا ٹاکر آج

    ستمبر 14, 2025

    ایشیا کپ، سری لنکا نے بنگلہ دیش کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی

    ستمبر 13, 2025

    لوئردیر میں کارروائی، 10 دہشتگرد ہلاک،یرغمال بنائے گئے شہریوں کی جانیں بچاتے ہوئے 7 جوان شہید

    ستمبر 13, 2025

    پاک فوج کی دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں

    ستمبر 13, 2025

    وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل کا بنوں کا دورہ، دہشت گردی کے خلاف سخت عزم اور افغانستان کو انتباہ

    ستمبر 13, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.