Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    ہفتہ, جنوری 31, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • ماضی کی درخشاں فنکارہ صفیہ رانی — فن کی دنیا کا بھولا ہوا نام
    • جہانگیر جانی کا مداح ھوں ایسا فنکار دوبارہ نہیں پیدا ھوگا۔۔
    • بنوں میں فائرنگ، سورانی ویلج کونسل کے چیئرمین عامر درانی سمیت 3 افراد شہید
    • سیکیورٹی خدشات کے باعث کوئٹہ کیلئے تمام ٹرین آپریشن معطل
    • کرک میں پولیس وین پر دہشتگرد حملہ، 2 قیدی جاں بحق، اہلکار زخمی
    • وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
    • بلوچستان میں دہشتگردوں کے متعدد حملے ناکام، 58 دہشتگرد ہلاک، 11 سیکیورٹی اہلکار شہید
    • قلبیہ ۔۔۔قلب سے روح تک کا سفر۔۔۔۔ حسنین نازشؔ
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » پاکستان کی سرزمین سے دہشتگردی کا مکمل خاتمہ ہی سانحہ اے پی ایس کا حقیقی انصاف ہوگا،وزیراعظم شہبازشریف
    اہم خبریں

    پاکستان کی سرزمین سے دہشتگردی کا مکمل خاتمہ ہی سانحہ اے پی ایس کا حقیقی انصاف ہوگا،وزیراعظم شہبازشریف

    دسمبر 16, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    The complete eradication of terrorism from the soil of Pakistan will be the true justice for the APS tragedy, says Prime Minister Shehbaz Sharif
    اے پی ایس کے معصوم بچوں، اساتذہ اور عملے کی قربانیاں ہمیشہ قومی یادداشت کا حصہ رہیں گی، وزیراعظم
    Share
    Facebook Twitter Email

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان سے دہشتگردی کا مکمل خاتمہ ہی سانحہ اے پی ایس کا حقیقی انصاف ہوگا، آج پوری قوم ان شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے جنہوں نے وطنِ عزیز کے مستقبل کے لیے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ۔

    اسلام آباد: سانحہ آرمی پبلک ایس پشاور کی گیارہویں برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آج پوری قوم ان شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے جنہوں نے وطنِ عزیز کے مستقبل کے لیے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ۔

    انہوں نے کہا کہ یہ دلخراش سانحہ پوری قوم کے لیے ایک عظیم آزمائش تھا، جس نے دلوں کو غم سے بھر دیا، مگر قومی حوصلے کو پست نہ کر سکا ۔

    وزیراعظم نے کہا کہ اے پی ایس کے معصوم بچوں، اساتذہ اور عملے کی قربانیاں ہمیشہ قومی یادداشت کا حصہ رہیں گی ،پاکستان کی سرزمین سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ہی اس سانحے کا حقیقی انصاف ہے ۔

    شہباز شریف نے کہا کہ پوری قوم شہدا کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے اور ان کے صبر و استقامت کو سلام پیش کرتی ہے ۔

    وزیراعظم نے مزید کہا کہ آج جب پاکستان ایک بار پھر دہشت گردی کے ناسور کا سامنا کر رہا ہے اور ملک کے مختلف حصوں میں سیکیورٹی اہلکاروں اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے تو سانحۂ اے پی ایس اس حقیقت کی یاد دہانی کراتا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جدوجہد ابھی ختم نہیں ہوئی ۔

    وزیراعظم نے کہا کہ آج اس عہد کی تجدید کی جاتی ہے کہ دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت پوری قوت کے ساتھ بھرپور کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی اور آخری دہشت گرد کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھا جائے گا ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleآرمی پبلک سکول پشاور پر دہشتگرد حملے کے 11 سال مکمل، زخم آج بھی تازہ
    Next Article وفاقی حکومت نے این ایف سی ایوارڈ پر 8 ورکنگ گروپس قائم کردیئے
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    بنوں میں فائرنگ، سورانی ویلج کونسل کے چیئرمین عامر درانی سمیت 3 افراد شہید

    جنوری 31, 2026

    سیکیورٹی خدشات کے باعث کوئٹہ کیلئے تمام ٹرین آپریشن معطل

    جنوری 31, 2026

    کرک میں پولیس وین پر دہشتگرد حملہ، 2 قیدی جاں بحق، اہلکار زخمی

    جنوری 31, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    ماضی کی درخشاں فنکارہ صفیہ رانی — فن کی دنیا کا بھولا ہوا نام

    جنوری 31, 2026

    جہانگیر جانی کا مداح ھوں ایسا فنکار دوبارہ نہیں پیدا ھوگا۔۔

    جنوری 31, 2026

    بنوں میں فائرنگ، سورانی ویلج کونسل کے چیئرمین عامر درانی سمیت 3 افراد شہید

    جنوری 31, 2026

    سیکیورٹی خدشات کے باعث کوئٹہ کیلئے تمام ٹرین آپریشن معطل

    جنوری 31, 2026

    کرک میں پولیس وین پر دہشتگرد حملہ، 2 قیدی جاں بحق، اہلکار زخمی

    جنوری 31, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.