Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بدھ, نومبر 26, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • پاک فوج کیلئے ملک کی سرحدی سالمیت، سکیورٹی اور ہر پاکستانی شہری کا تحفظ اولین ترجیح ہے، فیلڈ مارشل
    • خیبر نیٹ ورک اور شہید ذوالفقار علی بھٹو انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اسلام آباد کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
    • سہ ملکی ٹی 20 سیریز میں سری لنکا کی پہلی کامیابی، زمبابوے کو 9 وکٹوں سے شکست
    • پاک بحریہ کا ملکی ساختہ اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
    • خواجہ نجم الحسن کی ( E.page) میں خصوصی شرکت۔ تہمینہ کے ساتھ۔۔
    • کےٹو۔ٹی وی کا ( Area.051) مختلف فارمیٹس پہ مشتمل شوز
    • ایف سی ہیڈکوارٹر پشاور پر دہشتگردوں کے حملے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج
    • یہ زندگی کے میلے دنیا میں کم نہ ھونگے۔۔ افسوس ھم نہ ھونگے۔۔۔  دھرم ویر کا جنگجو ھیرو ۔دھرمیندر آخرکار موت سے شکست کھاگیا۔۔۔۔
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » پاک فوج کیلئے ملک کی سرحدی سالمیت، سکیورٹی اور ہر پاکستانی شہری کا تحفظ اولین ترجیح ہے، فیلڈ مارشل
    اہم خبریں

    پاک فوج کیلئے ملک کی سرحدی سالمیت، سکیورٹی اور ہر پاکستانی شہری کا تحفظ اولین ترجیح ہے، فیلڈ مارشل

    نومبر 26, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    The country's border integrity, security and the protection of every Pakistani citizen are the top priority for the Pakistan Army, Field Marshal
    پاک فوج ملکی اداروں کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی، جی ایچ کیو میں نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکا سے خطاب
    Share
    Facebook Twitter Email

    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کی سرزمین کا تحفظ، قومی سالمیت اور ہر پاکستانی شہری کی حفاظت پاک فوج کی اولین ترجیح ہے اور اس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، پاکستان کی سب سے بڑی قوت قومی اتحاد ہے اور ہم اسی اتحاد کے ساتھ دشمنوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گے ۔

    راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ 27 کے شرکاء نے جنرل ہیڈکوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کیا، ورکشاپ کے شرکا کو ملکی و علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی ۔

    نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی  کا یہ اہم تربیتی پروگرام NSW–27 ارکانِ پارلیمان، سینئر سول و عسکری افسران، ماہرینِ تعلیم اور سول سوسائٹی کے نمائندگان کو ایک پلیٹ فارم پر لاتا ہے تاکہ قومی سلامتی سے متعلق اہم امور پر جامع آگاہی فراہم کی جا سکے ۔

    بیان کے مطابق آرمی چیف نے قوم کے اتحاد کو پاکستان کی اصل قوت قرار دینے کے عزم کا اظہار کیا، دورے میں انہیں پاکستان کے علاقائی و داخلی سیکیورٹی ماحول اور مجموعی قومی سلامتی کی صورتحال پر مفصل بریفنگ دی گئی ۔

    شرکاء نے چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے خصوصی نشست میں تبادلۂ خیال بھی کیا، آرمی چیف نے خطے کے تبدیل ہوتے سیکیورٹی ماحول کا ذکر کیا ۔

    فیلڈ مارشل نے کہا کہ بڑھتی ہوئی جیو پولیٹیکل کشمکش، سرحد پار دہشتگردی اور ہائبرڈ جنگ جیسے چیلنجز نے صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے ۔

    ان کا کہنا تھا کہ بیرونی حمایت یافتہ دہشتگردی اور معلوماتی جنگ کے باوجود پاکستان کی مسلح افواج، انٹیلی جنس ادارے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے غیر متزلزل عزم، پیشہ ورانہ مہارت اور ثابت قدمی کا مظاہرہ کر رہے ہیں ۔

    فیلڈ مارشل  نے کہا کہ  پاکستان ایک باوقار ملک ہے اور عالمی برادری میں اسے اس کا جائز مقام ضرور حاصل ہوگا، "معرکۂ حق” کے دوران پاک افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیت اور عزم نے دنیا میں پاکستان کے وقار میں اضافہ کیا ہے ۔

    سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان کی سب سے بڑی قوت قومی اتحاد ہے اور ہم اسی اتحاد کے ساتھ دشمنوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گے، ان شاء اللہ ۔

    شرکاء کو ملک میں جاری غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا، جن میں سمگلنگ، منشیات کی ترسیل اور منظم جرائم کے نیٹ ورکس کے خلاف کریک ڈاؤن شامل ہے، بریفنگ میں سرحدی انتظام بہتر بنانے اور غیر قانونی غیر ملکیوں کی واپسی کے اقدامات پر تازہ پیش رفت بھی شیئر کی گئی ۔

    فیلڈ مارشل  نے کہا کہ پاکستان کی سرزمین کا تحفظ، قومی سالمیت اور ہر پاکستانی شہری کی حفاظت پاک فوج کی اولین ترجیح ہے اور اس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، پائیدار امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے وفاقی و صوبائی حکومتوں کے ساتھ ہم آہنگ قومی کوششیں انتہائی ضروری ہیں ۔

    عاصم منیر نے کہا کہ پاک فوج ملکی اداروں کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleخیبر نیٹ ورک اور شہید ذوالفقار علی بھٹو انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اسلام آباد کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    خیبر نیٹ ورک اور شہید ذوالفقار علی بھٹو انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اسلام آباد کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

    نومبر 25, 2025

    پاک بحریہ کا ملکی ساختہ اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

    نومبر 25, 2025

    ایف سی ہیڈکوارٹر پشاور پر دہشتگردوں کے حملے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج

    نومبر 25, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    پاک فوج کیلئے ملک کی سرحدی سالمیت، سکیورٹی اور ہر پاکستانی شہری کا تحفظ اولین ترجیح ہے، فیلڈ مارشل

    نومبر 26, 2025

    خیبر نیٹ ورک اور شہید ذوالفقار علی بھٹو انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اسلام آباد کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

    نومبر 25, 2025

    سہ ملکی ٹی 20 سیریز میں سری لنکا کی پہلی کامیابی، زمبابوے کو 9 وکٹوں سے شکست

    نومبر 25, 2025

    پاک بحریہ کا ملکی ساختہ اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

    نومبر 25, 2025

    خواجہ نجم الحسن کی ( E.page) میں خصوصی شرکت۔ تہمینہ کے ساتھ۔۔

    نومبر 25, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.