Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    ہفتہ, اگست 30, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • وزیر اعظم شہباز شریف اہم دورے پر چین پہنچ گئے
    • سکھ برادری کا پاک فوج کو سلام
    • کوہاٹ میں پولیس پر حملے کے بعد جوابی آپریشن میں 3 دہشت گرد ہلاک
    • پنجاب میں سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 30 ہوگئی، صوبائی وزیر کی تصدیق
    • پنجاب میں تباہ کن سیلاب،صوبائی حکومت نے معمولاتِ زندگی بحال کرنے کیلئےکوششیں تیز کر دیں
    • سہ فریقی سیریز کے پہلے میچ میں افغان شائقین کا طوفان بدتمیزی، بغیر ٹکٹ سٹیڈیم میں داخل
    • امریکی حکومت کی نظر میں بھارت کے مقابلے میں پاکستان پسندیدہ ملک کا درجہ اختیار کرگیا، امریکی اخبار
    • فيلډ مارشل عاصم منير کا کرتارپور کو ترجیحی بنیادوں پر اصل حالت میں بحال کرنے کا اعلان
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » پنجاب میں سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 30 ہوگئی، صوبائی وزیر کی تصدیق
    اہم خبریں

    پنجاب میں سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 30 ہوگئی، صوبائی وزیر کی تصدیق

    اگست 30, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    The death toll from floods in Punjab has reached 30, provincial minister confirms
    سیلاب سے 15 لاکھ 16 ہزار 603 لوگ متاثر ہوئے ہیں، 4 لاکھ 81 ہزار سے زائد لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا، مریم اورنگزیب
    Share
    Facebook Twitter Email

    سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے پنجاب میں سیلاب کے دوران 30 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ  سیلاب سے 15 لاکھ 16 ہزار 603 لوگ متاثر ہوئے ہیں، متاثرہ علاقوں سے 4 لاکھ 81 ہزار سے زائد لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ۔

    لاہور: مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ تین دریاؤں کے سیلابی پانی سے دو ہزار 38 موضع جات متاثر ہوئے، دریائے چناب سے 1 ہزار 169، راوی سے 462 اور ستلج میں سیلاب سے 391 موضع جات متاثر ہوئے ۔

    سینئیر صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ 511 ریلیف اور 351 میڈیکل کیمپس متاثرین کی چوبیس گھنٹے مدد اور دیکھ بھال کر رہے ہیں، 6 ہزار 373 متاثرین ریلیف کیمپس میں ہیں، 4 لاکھ 5 ہزار سے زائد مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا، مویشیوں کے علاج کے لئے 321 ویٹرنری کیمپ بھی کام کر رہے ہیں، 808 کشتیاں ریکسیو مشن میں شریک ہیں، چھتیس گھنٹوں میں 68 ہزار 477 لوگوں کو ریسکیو کیا گیا ۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف مشکل کی اس گھڑی میں عوام کے ساتھ ہیں، عوام کی خدمت اور مدد کا تاریخی ریلیف آپریشن وزیراعلیٰ پنجاب کی براہ راست نگرانی میں تیزی سے جاری ہے، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے پیشگی حفاظتی انتظامات اور تجاوزات کے خلاف آپریشن کی وجہ سے تاریخ کے اتنے بڑے سیلاب میں بڑے جانی نقصان سے پنجاب بچ گیا ۔

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی تباہی میں بدل چکی ہے، پیشگی خبردار کرنے والے جدید ترین نظام پنجاب میں لائیں گے، سیلاب سے بحالی کے بعد تجاوزات کے خاتمے کا آپریشن ہوگا، حالیہ سیلاب میں ہونے والے تجربات کی روشنی میں جامع حکمت عملی تیار کریں گے ۔

    انہوں نے کہا کہ ریسکیو اور ریلیف میں دن رات کام کرنے والے ہمارے ہیروز ہیں، متاثرین کی بحالی اور نقصانات کا ازالہ اولین ترجیح ہے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپنجاب میں تباہ کن سیلاب،صوبائی حکومت نے معمولاتِ زندگی بحال کرنے کیلئےکوششیں تیز کر دیں
    Next Article کوہاٹ میں پولیس پر حملے کے بعد جوابی آپریشن میں 3 دہشت گرد ہلاک
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    وزیر اعظم شہباز شریف اہم دورے پر چین پہنچ گئے

    اگست 30, 2025

    کوہاٹ میں پولیس پر حملے کے بعد جوابی آپریشن میں 3 دہشت گرد ہلاک

    اگست 30, 2025

    پنجاب میں تباہ کن سیلاب،صوبائی حکومت نے معمولاتِ زندگی بحال کرنے کیلئےکوششیں تیز کر دیں

    اگست 30, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    وزیر اعظم شہباز شریف اہم دورے پر چین پہنچ گئے

    اگست 30, 2025

    سکھ برادری کا پاک فوج کو سلام

    اگست 30, 2025

    کوہاٹ میں پولیس پر حملے کے بعد جوابی آپریشن میں 3 دہشت گرد ہلاک

    اگست 30, 2025

    پنجاب میں سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 30 ہوگئی، صوبائی وزیر کی تصدیق

    اگست 30, 2025

    پنجاب میں تباہ کن سیلاب،صوبائی حکومت نے معمولاتِ زندگی بحال کرنے کیلئےکوششیں تیز کر دیں

    اگست 30, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.