اسلام آباد: وزیراعظم کی صدارت میں وفاقی کابینہ نے نئے مالی سال 26۔2025 کے فنانس بل کی منظوری دے دی ۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کابینہ نے ترامیم کے ساتھ فنانس بل (بجٹ) کی منظوری دے دی ۔
وفاقی کابینہ نے بعض قوانین میں ترامیم کی بھی اصولی طور پر منظور دی تاہم وہ ترامیم کابینہ کی کمیٹی برائے قانون سازی کو بھجوا دی گئی ہیں ۔
کابینہ نے فیصلہ کیا کہ گیس کے ایک ایجنڈے سے متعلق بھی کمیٹی بنائے جائے گی جو سپریم کورٹ میں اپنی تجاویز پیش کرے گی ۔