اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں اسماعیل ہنیہ کی شہادت،فلسطین کی موجودہ صورتحال او دیگر اہم امور پر غور ہوا۔
وفاقی کابینہ نے حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے فلسطین سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
اجلاس میں اسرائیل کیخلاف مذمتی قرارداد سمیت دیگر اہم امور پر غور کیا گیا، 10 نکات پر مشتمل ایجنڈے میں چین اور پاکستان کے مابین تجارت بڑھانے سے متعلق مفاہمتی یادداشت پیش کی گئی۔
اجلاس میں زیر غور آنے والے دیگر امور میں نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویج چارٹر کے دوبارہ نفاذ کی منظوری، مجوزہ کنگ حماد یونیورسٹی آف نرسنگ اینڈ ایسوسی ایٹڈ میڈیکل سائنسز بل، نجکاری بورڈ کے ارکان کی تعداد میں اضافے کی سمری شامل تھے۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بین المذاہب ہم آہنگی پالیسی کے علاوہ 22-2021 اور 23-2022 میں فیڈریشن سے متعلق پالیسیوں پر عملدرآمد رپورٹ پیش کی گئی جبکہ ریاستی انٹرپرائزز سے متعلق کابینہ کمیٹی کے 22 جولائی کے فیصلوں کی توثیق بھی ایجنڈے کا حصہ تھی، کابینہ میں ریاستی ملکیتی انٹرپرائزز پر بریفنگ بھی دی گئی۔
جمعرات, جنوری 29, 2026
بریکنگ نیوز
- وادی تیراہ میں کوئی فوجی آپریشن نہیں، صرف نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائیاں جاری ہیں: طلال چودھری
- کوہستان اسکینڈل: نیب کی یکمشت 4 ارب 5 کروڑ روپے کی ریکوری قومی خزانے میں جمع
- سوات: تعلیمی اداروں کیلئے تھریٹ الرٹ جاری، سکیورٹی انتظامات مزید مؤثر بنانے کیلئے رابطہ تیز
- ایران کے ساتھ کشیدگی، امریکی بحری بیڑا مشرقِ وسطیٰ پہنچ گیا
- ملکی بحران اور حکومتی شاہ خرچیاں
- بنوں میں عسکریت پسندوں کے ٹیکنالوجی سے لیس حملے
- لکی مروت: پولیس چھاپے کے دوران ایس ایچ او زخمی، عباسہ خٹک میں سولر ٹیوب ویل پر دھماکہ

