حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا، اس حوالے سے پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ۔
اسلام آباد: پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے نوٹیفکیشن کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 1 روپے 85 پیسے کا اضافہ کردیا جس کے بعد نئی قیمت 377 روپے 91 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ۔
نوٹی فکیشن کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1روپے 75 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 399 روپے 82 پیسے فی لیٹر پر پہنچ گئی ۔
پٹرولیم ڈویژن نے اپنے نوٹی فکیشن میں مزید کہا ہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد سے 29 اکتوبر 2026 کے لیے ہوگا ۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اوگرا نے وفاقی حکومت کے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار کے تحت قیمتوں میں ردوبدل کیا جبکہ عالمی مارکیٹ میں اضافے، پریمیم اور دیگر اخراجات میں تبدیلی کے باعث قیمتیں بڑھائی گئیں ۔

