Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بدھ, جنوری 21, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • قانون و امن کا نفاذ پولیس کی مقدس امانت ہے، چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر
    • پی ٹی آئی کی ’’ منظم کارروائیاں ‘‘
    • پاکستان کے خلاف غیر ملکی پروپیگنڈے کا مہرہ، میر یار بلوچ
    • صنفِ نازک سے صنفِ آہن تک کا سفر
    • تحریک انصاف سے مذاکرات میں سنجیدہ ہیں مگر یہ کئی زبانیں بولتے ہیں ہم کس پر اعتبار کریں: خواجہ آصف
    • پارلیمنٹ کو سیاسی قیدیوں کی رہائی کے لیے آواز بلند کرنی چاہیے، علامہ راجہ ناصر عباس
    • پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ علامہ راجہ ناصر عباس سینیٹ میں قائدِ حزبِ اختلاف مقرر
    • چمن سرحد پر پاکستان اور افغان سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، جانی نقصان نہیں ہوا
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » قومی اسمبلی اور سینیٹ میں شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے کامیاب انعقاد پر قراردادیں منظور
    اہم خبریں

    قومی اسمبلی اور سینیٹ میں شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے کامیاب انعقاد پر قراردادیں منظور

    اکتوبر 17, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    The National Assembly and the Senate passed resolutions on the successful holding of the Shanghai Cooperation Organization meeting
    سینیٹ میں تحریک انصاف نے قرارداد کی مخالفت کی۔
    Share
    Facebook Twitter Email

     اسلام آباد: قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر ایاز صادق اور سینیٹ کا اجلاس چیئرمین یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت ہوا جس میں میں شنگھائی تعاون تنظیم کے کامیاب انعقاد پر قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی گئی ہے۔

    قومی اسمبلی کے اجلاس میں قرارداد وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے پیش کی۔ جبکہ سینیٹ میں تحریک انصاف نے قرارداد کی مخالفت کی۔

    سینیٹ اجلاس میں منظور کی گئی قرارداد کے متن مطابق یہ ایوان شنگھائی تعاون تنظیم  کے سربراہان حکومت کی کونسل کے 23 ویں اجلاس کے کامیاب انعقاد پر صدر پاکستان، وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف، حکومت پاکستان اور پاکستان کے عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہے۔

    قرارداد میں مزید لکھا گیا ہے کہ یہ ایوان صدر مملکت ، وزیراعظم محمد ، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ  اسحاق ڈار، سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، سابق سپکر صاحبان جنہوں نے علاقائی تعاون کے فروغ کے لئے اپنا کردار ادا کیا، کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔

    یہ ایوان ایس سی او کے اہداف اور مقاصد کے حصول کے لئے حکومت پاکستان کی جانب سے مکمل حمایت کے عزم کے اظہار کو سراہتا ہے۔ یہ ایوان سمجھتا ہے کہ 27 سال بعد پاکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم جیسا کوئی بڑا ایونٹ کامیابی سے منعقد ہوا، شنگھائی تعاون تنظیم سربراہ اجلاس کی میزبانی پاکستان کے لئے اہم سنگ ہے، یہ ایوان حکومت کو سفارتی محاذ پر ملنے والی کامیابیوں پر خراج تحسین پیش کرتا ہے۔

    قرارداد میں لکھا گیا کہ ایس سی او سربراہ اجلاس سے پاکستان کا مثبت تشخص ابھرا ہے۔ ایس سی او سربراہ اجلاس کے کامیاب انعقاد سے پاکستان کو علاقائی تجارت، امن و استحکام کو فروغ ملے گا، یہ ایوان شنگھائی تعاون تنظیم کے خطے میں سیاسی، اقتصادی، دفاعی اور سلامتی کے مسائل پر اہم کردار کو کو تسلیم کرتا ہے۔

    قومی اسمبلی میں پیش کی گئی قرارداد میں لکھا گیا ہے کہ  پاکستان خطے کا اہم اور متحرک ملک ہے، خطے کے اہم علاقائی اور سلامتی کے مسائل پر ایس سی او کانفرنس میں پاکستان کا مضبوط موقف پاکستانی قوم کی ترجمانی ہے۔ قرارداد کے مطابق یہ ایوان حکومت پاکستان، وزارت خارجہ، وزارت اطلاعات، وزارت داخلہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں بشمول پولیس، رینجرز اور پاک فوج کے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) سمٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے اہم کردار کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔

    قرارداد کے متن میں لکھا گیا ہے کہ یہ ایوان ایس سی او کانفرنس کے موقع پر وفاقی دارالحکومت کو خوبصورتی سے سجانے، مہمانوں کا خیرمقدم کرنے اور پاکستان کے وقار کو بلند کرنے کے لئے تمام حکومتی اداروں کی خدمات کو سراہتا ہے اور ایس سی او سربراہ سمٹ میں شرکت کے لئے آنے والے مہمانوں کی پاکستان آمد سے لے کر ان کی رخصتی تک جن اداروں اور آفیشلز نے اپنے فرائض انجام دیئے، ان سب کو پوری قوم کی طرف سے خراج تحسین پیش کرتا ہے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleغصے پر کنٹرول مگر کیسے ۔۔۔؟؟
    Next Article پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ نتیجہ خیز مرحلے میں داخل
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    قانون و امن کا نفاذ پولیس کی مقدس امانت ہے، چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر

    جنوری 20, 2026

    تحریک انصاف سے مذاکرات میں سنجیدہ ہیں مگر یہ کئی زبانیں بولتے ہیں ہم کس پر اعتبار کریں: خواجہ آصف

    جنوری 20, 2026

    پارلیمنٹ کو سیاسی قیدیوں کی رہائی کے لیے آواز بلند کرنی چاہیے، علامہ راجہ ناصر عباس

    جنوری 20, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    قانون و امن کا نفاذ پولیس کی مقدس امانت ہے، چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر

    جنوری 20, 2026

    پی ٹی آئی کی ’’ منظم کارروائیاں ‘‘

    جنوری 20, 2026

    پاکستان کے خلاف غیر ملکی پروپیگنڈے کا مہرہ، میر یار بلوچ

    جنوری 20, 2026

    صنفِ نازک سے صنفِ آہن تک کا سفر

    جنوری 20, 2026

    تحریک انصاف سے مذاکرات میں سنجیدہ ہیں مگر یہ کئی زبانیں بولتے ہیں ہم کس پر اعتبار کریں: خواجہ آصف

    جنوری 20, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.