Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, اکتوبر 9, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • تحریک انصاف کو بڑا دھچکہ، پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کے تمام اراکین اسمبلی آزاد قرار
    • غزہ جنگ بندی معاہدہ خطے میں پائیدار امن کے قیام کا تاریخی موقع ہے، وزیراعظم شہبازشریف
    • ڈیرہ اسمٰعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن،بھارتی حمایت یافتہ 7 دہشتگرد ہلاک، میجر سبطین شہید
    • پاکستان کی ہوم سیریز میں جنوبی افریقہ کو سپن جال میں پھنسانے کی تیاری، آصف آفریدی بھی سکواڈ کا حصہ
    • علی امین گنڈا پور مستعفی، سہیل آفریدی نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نامزد
    • بھارت کسی بھی’’نئے نارمل‘‘ کا مقابلہ ایک نئے، تیز اور مؤثر جوابی نارمل سے کیا جائے گا، فیلڈ مارشل عاصم منیر
    • پاکستان میں 8 اکتوبر کے تباہ کن زلزلے کے 20 برس مکمل، خوفناک یادیں آج بھی ذہنوں پر نقش
    • پولیس کی نئی کمان، نئی ذمہ داریاں،نیا روپ اور آدم خان!
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » خیبر پختونخوا کے عوام 22 سال سے فوج کے ساتھ دہشتگردی کے خلاف کھڑے ہیں،آرمی چیف ‎
    اہم خبریں

    خیبر پختونخوا کے عوام 22 سال سے فوج کے ساتھ دہشتگردی کے خلاف کھڑے ہیں،آرمی چیف ‎

    اگست 21, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    The people of KP have been standing with the army against terrorism for 22 years, Army Chief
    The people of KP have been standing with the army against terrorism for 22 years, Army Chief
    Share
    Facebook Twitter Email

    اسلام آباد میں نوجوانان پاکستان سے خطاب کرتے ہوئے ‎چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے  کہا کہ نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں ۔ ریاست کی یہ ذمہ داری ہے کہ عوام کو سوشل میڈیا سے پیدا شدہ ہیجان اور فتنے کے مضمرات سے دور رکھے۔

    آرمی چیف کا کہنا تھا کہ آپ کی آنکھوں کی چمک دیکھ کر یہ یقین ہو جاتا ہے کہ پاکستان کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے جو پاکستان کےڈیفالٹ کا بیانیہ بنا رہے تھے، وہ آج کہاں ہیں؟

    آرمی چیف نے ‎نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ علم انسان کو دوسروں سے ممتاز کرتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ‎عوام، حکومت اور فوج کے درمیان مضبوط رشتہ ہی پاکستان کے تحفظ اور ترقی کا ضامن ہے، ‎جو پاکستان کے ڈیفالٹ کا بیانیہ بنا رہے تھے، وہ آج کہاں ہیں۔

    آرمی چیف نے کہا کہ ‎بحیثیت مسلمان ہمیں نا امیدی سے منع کیا گیا ہے، زندگی امتحان کا نام ہے اور قرآن کی آیت پڑھیں کہ ’’کیا لوگ یہ سمجھ بیٹھے ہیں کہ صرف یہ کہنے پر چھوڑ دیے جائیں گے کہ ’ہم ایمان لائے‘ اور ان کی آزمائش نہ ہو گ‘‘۔

    ‎ انہوں نے نواجوانوں سے کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑا اور قیمتی سرمایہ ہمارے نوجوان ہیں، ہم کسی صورت اسے ضائع نہیں ہونے دیں گے۔

    ‎خطاب کے اختتام پر آرمی چیف نے نوجوانوں کو علامہ اقبال کا شعر سنایا:

    ‎افراد کے ہاتھوں میں ہے اقوام کی تقدیر

    ‎ہر فرد ہے ملت کے مقدر کا ستارہ

    ‎چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے خطاب کے بعد نوجوانوں کے سوالات کے جواب میں پاک فوج کا مؤقف بیان کیا اورپارہ چنار میں فسادات سے متعلق  سوال کے جواب میں آرمی چیف نے کہا کہ قبائل مل بیٹھ کر زمینی اور فروعی تنازعات ختم کرنے میں مدد دیں۔

    انہوں نے کہا کہ ‎خیبر پختونخوا کے عوام 22 سال سے پاک فوج کے ساتھ مل کر دہشت گردی کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند کھڑے رہے، ‎میرا یہ ایمان ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ ہمیں دہشت گردی کے خلاف فتح مبین عطا کرے گا۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleاسلام آباد میں پی ٹی آئی جلسے کا اجازت نامہ منسوخ ،جلسہ ہر صورت ہوگا،گنڈاپور
    Next Article تحریک انصاف نے آج اسلام آباد میں ہونے والا جلسہ ملتوی کر دیا
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    تحریک انصاف کو بڑا دھچکہ، پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کے تمام اراکین اسمبلی آزاد قرار

    اکتوبر 9, 2025

    غزہ جنگ بندی معاہدہ خطے میں پائیدار امن کے قیام کا تاریخی موقع ہے، وزیراعظم شہبازشریف

    اکتوبر 9, 2025

    ڈیرہ اسمٰعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن،بھارتی حمایت یافتہ 7 دہشتگرد ہلاک، میجر سبطین شہید

    اکتوبر 9, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    تحریک انصاف کو بڑا دھچکہ، پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کے تمام اراکین اسمبلی آزاد قرار

    اکتوبر 9, 2025

    غزہ جنگ بندی معاہدہ خطے میں پائیدار امن کے قیام کا تاریخی موقع ہے، وزیراعظم شہبازشریف

    اکتوبر 9, 2025

    ڈیرہ اسمٰعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن،بھارتی حمایت یافتہ 7 دہشتگرد ہلاک، میجر سبطین شہید

    اکتوبر 9, 2025

    پاکستان کی ہوم سیریز میں جنوبی افریقہ کو سپن جال میں پھنسانے کی تیاری، آصف آفریدی بھی سکواڈ کا حصہ

    اکتوبر 8, 2025

    علی امین گنڈا پور مستعفی، سہیل آفریدی نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نامزد

    اکتوبر 8, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.