Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    پیر, جولائی 7, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • پشاور سمیت چار ہائیکورٹس کے مستقل چیف جسٹسز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری
    • سینیٹ میں خیبرپختونخوا کی خالی نشستوں کیلئے امیدواروں کی فہرست جاری
    • ہری پور: لینڈ سلائیڈںگ کے باعث تحصیل غازی کا دوسرے علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع،لوگوں کو مشکلات کا سامنا
    • فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا مہم جوئی کی صورت میں بھارت کو مزید سخت جواب دینے کا اعلان
    • صدر مملکت، وزیراعظم اور وزیر داخلہ کا لالک جان شہید کو خراجِ عقیدت
    • کراچی میں قبر کی قیمت 14300 روپے مقرر، شہر کے تمام قبرستانوں کو رجسٹرڈ کرنیکا فیصلہ
    • روس، طالبان اور پاکستان, علاقائی سیاست کا نیا مثلث
    • تجاوزات کیخلاف آپریشن کے دوران ملاکنڈ اور سوات میں 700 کنال زمین پر تجاوزات کا انکشاف
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں خیبرپختونخوا کے عوام نے دی ہیں، آرمی چیف
    اہم خبریں

    دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں خیبرپختونخوا کے عوام نے دی ہیں، آرمی چیف

    اگست 8, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Army chief speech to Ulama
    The people of Pakhtunkhwa have made the most sacrifices in the war against terrorism, Army Chief
    Share
    Facebook Twitter Email

    اسلام آباد(سیار علی شاہ)آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اسلام آباد میں نیشنل علما کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج اللہ کے حکم کے مطابق فساد فی الارض کے خاتمے کیلئے جدوجہد کررہی ہے، اللہ کے نزدیک فساد فی الارض سب سے بڑا جرم ہے۔

    آرمی چیف کا کہنا تھا کہ جو لوگ شریعت اور پاکستان کے آئین کو نہیں مانتے ہم ان لوگوں کو پاکستانی نہیں مانتے۔

    انھوں نے کہا کہ پاکستان 40 سال سے زائد عرصے سے لاکھوں افغان مہاجرین کی مہمان نوازی کررہا ہے، ہم انہیں سمجھا رہے ہیں کہ فتنۂ خوارج کی خاطر اپنے ہمسایہ، براردر اسلامی ملک اور دیرینہ دوست کی مخالفت نہ کریں۔

    دہشتگردی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں ہمارے پختون بھائیوں اور خیبر پختونخوا کے عوام نے دی ہیں،  ہم انکی قربانیوں کو سراہتے ہوئے ان کے ساتھ کھڑے ہیں ۔

    علامہ اقبال کے اشعار کا حوالہ دیتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ خوارج ایک فتنہ ہے جن کے بارے میں علامہ اقبال نے فرمایا تھا:

    اللہ سے کرے دور تو تعلیم بھی فتنہ

    املاک بھی اولاد بھی، جاگیر بھی فتنہ

    ناحق کے لئے اٹھے تو شمشیر بھی فتنہ

    شمشیر ہی کیا نعرہ تکبیر بھی فتنہ

    انکا مزید کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے کہ دین میں جبر نہیں ہے، جرائم پیشہ اور سمگلرز دہشتگردوں کی پشت پناہی کررہے ہیں ۔

    آرمی چیف نے کہا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے انتشار پھیلایا جارہا ہے، اگر کسی نے پاکستان میں انتشار پھیلانے کی کوشش کی تو رب کریم کی قسم ہم ان کے سامنے کھڑے ہونگے۔ پاکستان میں پرامن احتجاج ہرکسی کا حق ہے۔

    جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ پاکستان پر لاکھوں سیاستدان، عاصم منیر اور علما قربان کیونکہ پاکستان ہمیں سب سے اہم ہے۔ اگر کسی نے ریاست کی اہمیت جاننی ہو تو وہ عراق، شام اور لیبیا کی مثالیں دیکھ لیں۔

    آرمی چیف نے کہا کہ دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو نقصان نہیں پہنچا سکتی، کیونکہ یہ ملک قائم رہنے کیلئے بنا ہے ۔

    آرمی چیف نے علما پر معاشرے میں تفرقہ اور تشدد کے تحمل اور اتحاد کی ترغیب دینے کی التماس کی اور کہا کہ علما کو چاہئے کہ وہ اعتدال پسندی کو معاشرے میں واپس لائے اور فساد فی الارض کی نفی کرنا چاہیے۔

    آرمی چیف نے کہا جو لوگ کہتے تھے کہ ہم نے دو قومی نظریے کو خلیج بنگال میں ڈبو دیا ہے وہ آج کہا ں ہیں؟ کشمیر تقسیم پاک و ہند کا نامکمل ایجنڈا ہے۔

    آرمی چیف کا مزید کہنا تھا کہ فسلطین اور غزہ پر ڈھائے جانے والے مظالم دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے۔  فلسطین سے ہمیں یہ سبق ملتا ہے کہ ہم نے اپنی حفاظت خود کرنا ہے اور پاکستان کو مضبوط بنانا ہے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleمسجد نبویﷺ کے امام 7 روزہ خیر سگالی دورے پر پاکستان پہنچ گئے
    Next Article خیبر پختونخوا کے 8 تعلیمی بورڈز کے میٹرک نتائج کا اعلان ، طالبات نے میدان مار لیا
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    پشاور سمیت چار ہائیکورٹس کے مستقل چیف جسٹسز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

    جولائی 7, 2025

    سینیٹ میں خیبرپختونخوا کی خالی نشستوں کیلئے امیدواروں کی فہرست جاری

    جولائی 7, 2025

    ہری پور: لینڈ سلائیڈںگ کے باعث تحصیل غازی کا دوسرے علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع،لوگوں کو مشکلات کا سامنا

    جولائی 7, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    پشاور سمیت چار ہائیکورٹس کے مستقل چیف جسٹسز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

    جولائی 7, 2025

    سینیٹ میں خیبرپختونخوا کی خالی نشستوں کیلئے امیدواروں کی فہرست جاری

    جولائی 7, 2025

    ہری پور: لینڈ سلائیڈںگ کے باعث تحصیل غازی کا دوسرے علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع،لوگوں کو مشکلات کا سامنا

    جولائی 7, 2025

    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا مہم جوئی کی صورت میں بھارت کو مزید سخت جواب دینے کا اعلان

    جولائی 7, 2025

    صدر مملکت، وزیراعظم اور وزیر داخلہ کا لالک جان شہید کو خراجِ عقیدت

    جولائی 7, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.