Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بدھ, دسمبر 17, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • خیبر پختونخوا کے عوام کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا، وزیراعظم شہبازشریف
    • نامور فنکار عاصم بخاری کی طبیعت بگڑنے کے باعث ھسپتال منتقل حالت تشویشناک
    • کمال احد رضوی کو دنیا سے رخصت ھوئے 10 سال کا عرصہ پلک چھپکتے بیت گیا۔
    • نوجوان نسل کی عملی زندگی کو کامیاب بنانے کا موثئر ذریعہ ( نوئ کول)
    • گیتوں بھرا اور پراثر شاعری کا حسین امتزاج ( Social Junctiجon Digital World دیکھئے عبدالجلیل خان کے سنگ۔۔۔۔۔
    • پرائویٹ نظام تعلیم نے تعلیمی معیار کا ستیاناس کردیا ۔۔ ۔ ثانیہ سعید
    • شوبز کی دنیا میں سستی شہرت اور سفارش کبھی کام نہیں آتی۔۔ ڈاکٹر بخت زمان یوسفزئ
    • زنحیرونہ ۔۔۔ کو کےٹو اور خیبر ٹیلی ویژن پہ جو ریکارڈ توڑ مقبولیت ملی وہ میرے لئے بہت بڑا اعزاز ھے اظہار بوبی۔
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » خیبر پختونخوا کے عوام کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا، وزیراعظم شہبازشریف
    اہم خبریں

    خیبر پختونخوا کے عوام کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا، وزیراعظم شہبازشریف

    دسمبر 17, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    The sacrifices of the people of Khyber Pakhtunkhwa will always be remembered, Prime Minister Shehbaz Sharif
    وزیراعظم شہبازشریف نے ہری پور میں دانش سکول کے قیام اور 28 کلومیٹر طویل پُل بنانے کا اعلان بھی کردیا ۔
    Share
    Facebook Twitter Email

    وزیراعظم شہبازشریف نے ہری پور میں دانش سکول کے قیام  28 کلومیٹر طویل پُل بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ خببرپختونخوا دلیراور غیور عوام کا صوبہ ہے، خیبرپختونخوا کےعوام غیور اور بہادر ہیں ، آپ کی قربانیوں کی بدولت امن قائم ہوا ہے،آپ کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔

    ہری پور: پرائم منسٹر لیپ ٹاپ اسکیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ 100 فیصد میرٹ پر ہونہار طلبا میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے گئے، پاکستان کی معیشت 2023 اور 2024 میں ہچکولے کھا رہی تھی، اب پاکستانی معیشت منجدھار سے نکل آئی ہے ۔

    وزیراعظم شہبازشریف نے الیکشن جیتنے پر ن لیگ کے امیدوار کو مبارک باد پیش کی اور کہا کہ کیپٹن صفدر نے بہت محنت کی جس پر وہ بھی مبارک باد کے مستحق ہیں۔ وزیراعظم نے آئی جی خیبرپختونخوا کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ جانفشانی سے کام کررہے ہیں ۔

    وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ آج کی تقریب میں شرکت کر کے دلی خوشی ہو رہی ہے، خیبرپختونخوا دلیراور غیور عوام کا صوبہ ہے، خیبرپختونخوا کےعوام غیور اور بہادر ہیں ۔

    وزیراعظم نے کہا کہ صوبے کے بہادر عوام نے ملک کے لیے بڑی قربانیاں دیں، آپ کی قربانیوں کی بدولت ملک میں امن قائم ہوا، تاریخ آپ کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی ۔

    وزیراعظم نے کہا کہ 10 مئی کی صبح اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو عظیم فتح دی، وہ میری نہیں پاکستان کی فتح تھی، قوم کی دعاؤں سے افواج پاکستان کو کامیابی ہوئی، دشمن حیران ہے، عالمی سطح پر پاکستان کی عزت و تکریم میں اضافہ ہوا ۔

    شہباز شریف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستانی قوم کو 10 مئی کو عظیم فتح سے نوازا، جب بطور وزیراعلیٰ لیپ ٹاپ دیتا تھا تو میرے خلاف اپوزیشن تنقید کرتی تھی ۔

    وزیراعظم نے کہا کہ ہندوستان کبھی شکست کو بھول نہیں سکتا، اللہ کی رحمت اور قوم کی دعاؤں سے جنگ میں پاکستان کو فتح ملی ۔

    انہوں نے کہا کہ جنگ میں مودی کو وہ سبق سکھایا جو وہ یاد رکھے گا اور کبھی نہیں بھول سکے گا، اس جنگ میں فتح کے بعد عالمی سطح پر پاکستان کی عزت بڑھی ہے ۔

    وزیراعظم نے کہا کہ پورا ہندوستان پاکستان کے ہاتھوں ملنے والی شکست چاہتے ہوئے بھی نہیں بھول سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ شہدا کا مذاق اڑانے والوں کیلیے دنیا میں تو کوئی جگہ نہیں اور اللہ بھی اُن سے حساب لے گا ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleنامور فنکار عاصم بخاری کی طبیعت بگڑنے کے باعث ھسپتال منتقل حالت تشویشناک
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی سمیت پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے 5 رہنما اشتہاری قرار

    دسمبر 17, 2025

    پشاور میں سی ٹی ڈی کی کامیاب کارروائی، 3 دہشت گرد ہلاک، 2 فرار

    دسمبر 16, 2025

    وفاقی حکومت نے این ایف سی ایوارڈ پر 8 ورکنگ گروپس قائم کردیئے

    دسمبر 16, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    خیبر پختونخوا کے عوام کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا، وزیراعظم شہبازشریف

    دسمبر 17, 2025

    نامور فنکار عاصم بخاری کی طبیعت بگڑنے کے باعث ھسپتال منتقل حالت تشویشناک

    دسمبر 17, 2025

    کمال احد رضوی کو دنیا سے رخصت ھوئے 10 سال کا عرصہ پلک چھپکتے بیت گیا۔

    دسمبر 17, 2025

    نوجوان نسل کی عملی زندگی کو کامیاب بنانے کا موثئر ذریعہ ( نوئ کول)

    دسمبر 17, 2025

    گیتوں بھرا اور پراثر شاعری کا حسین امتزاج ( Social Junctiجon Digital World دیکھئے عبدالجلیل خان کے سنگ۔۔۔۔۔

    دسمبر 17, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.