Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بدھ, اگست 27, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • خیبر پختونخوا میں دھاندلی کے سہارے کھڑے ہیں، پنجاب میں عوامی فیصلہ سہنے کی ہمت نہیں ، خواجہ آصف
    • بھارت کی آبی جارحت سے پنجاب کے متعدد علاقوں میں سیلابی ریلوں نے تباہی، کئی اضلاع میں فوج طلب
    • فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ایرانی فوج کے سربراہ کے درمیان رابطہ، سرحدوں کو محفوظ بنانے کا عزم
    • سینیئر سیاستدان قمر زمان کائرہ کا خانپور جھیل کا دورہ، پیرا سیلنگ کا تجربہ بھی کیا
    • وزیراعظم شہبازشریف کا معرکہ حق میں پاک فضائیہ کے کردار کو خراجِ تحسین
    • پنجاب اور آزاد کشمیر میں شدید بارشوں کا الرٹ جاری،سیلابی صورتحال کا خدشہ
    • بیرون ملک بالخصوص مشرق آنے جانے والے پاکستانی محنت کشوں کا استحصال
    • وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی ترک ہم منصب سے اہم ملاقات، فلسطین پر مشترکہ مؤقف کا اعادہ
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » شانگلہ حملہ پاک چین دوستی خراب کرنے کی سازش تھی، ترجمان دفتر خارجہ
    اہم خبریں

    شانگلہ حملہ پاک چین دوستی خراب کرنے کی سازش تھی، ترجمان دفتر خارجہ

    مارچ 28, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    The Shangla attack was a conspiracy to spoil Pakistan-China friendship
    Share
    Facebook Twitter Email

    نمائندہ اسلام آباد (سیار علی شاہ) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ شانگلہ میں چینی باشندوں پر حملہ پاکستان دشمنوں نے کیا ہے، حملے کا مقصد پاک چین تعلقات خراب کرنا ہے،

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کے درمیان گہرے اور مضبوط تعلقات ہیں، اس طرح کے حالات پیدا کرکے دونوں ملکوں کے درمیان دوستی خراب نہیں کی جا سکتی۔ چینی باشندوں پر حملے کے حوالے سے مکمل تحقیات جاری ہے، اس حوالے سے پاکستان چینی حکومت سے مسلسل رابطے میں ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ چین کا اپنے شہریوں کی سیکورٹی سے متعلق خدشات جائز ہے، پاکستان اپنی شہریوں اور پاکستان میں موجود غیر ملکیوں کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے ہر قسم کے اقدمات اٹھائے گا۔

    ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے سے معلق سوال پر ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ منصوبے پر ابھی کام شروع نہیں ہوا، گیس پائپ لائن پر کام کرنے کے حوالے سے ہماری خارجہ پالیسی میں تبدیلی نہیں آئی ہے، امریکہ سے ویور انہیں مانگا گیا ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ رواں ہفتے سیکرٹری کامرس خرم آغا نے افغانستان کا دورہ کیا ہے اور وہاں افغان عبوری حکام سے تجارت اور کرا سنگ پوائنٹس پر تاجروں کو درپیش مسائل دور کرنے کے لئے مشترکہ اقدمات پر غور کیا گیا۔

    پاکستان میں دہشتگرد کاروائیوں میں جدید اسلحہ استعمال کیے جانے سے متعلق ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے شدید تشویش موجود ہے، دہشتگردوں کو جدید اسلحے تک رسائی کا معاملہ پاکستان اقوام متحدہ کے فورم پر بھی اٹھا چکا ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں ترجمان ممتاز زہرا بلوچ کہا کہا تھا کہ بھارت سے تجارت بحال کرنے کی کچھ تاجروں کے درخواستوں کا جائزہ لیا جارہا ہے، بھارت سے تجارت سے متعلق وزیر خارجہ اسحاق ڈار بیان دے چکے ہیں۔ خارجہ پالیسی معاملات کا جائزہ لینا معمول کی بات ہے۔

    بھارت مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کو اپنے مسائل سے محروم کررہا ہے، لیتھیم کے زخائر کا ٹھیکہ دینا غیر قانونی ہے اور یہ کہ کشمیریوں کو انکے وسائل سے محروم نہ کیا جائے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleٹانک:بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری
    Next Article خیبرپختونخوا:نشے کے عادی افراد کے علاج کیلئے مہم کا آغاز
    Web Desk

    Related Posts

    خیبر پختونخوا میں دھاندلی کے سہارے کھڑے ہیں، پنجاب میں عوامی فیصلہ سہنے کی ہمت نہیں ، خواجہ آصف

    اگست 27, 2025

    بھارت کی آبی جارحت سے پنجاب کے متعدد علاقوں میں سیلابی ریلوں نے تباہی، کئی اضلاع میں فوج طلب

    اگست 27, 2025

    فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ایرانی فوج کے سربراہ کے درمیان رابطہ، سرحدوں کو محفوظ بنانے کا عزم

    اگست 26, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    خیبر پختونخوا میں دھاندلی کے سہارے کھڑے ہیں، پنجاب میں عوامی فیصلہ سہنے کی ہمت نہیں ، خواجہ آصف

    اگست 27, 2025

    بھارت کی آبی جارحت سے پنجاب کے متعدد علاقوں میں سیلابی ریلوں نے تباہی، کئی اضلاع میں فوج طلب

    اگست 27, 2025

    فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ایرانی فوج کے سربراہ کے درمیان رابطہ، سرحدوں کو محفوظ بنانے کا عزم

    اگست 26, 2025

    سینیئر سیاستدان قمر زمان کائرہ کا خانپور جھیل کا دورہ، پیرا سیلنگ کا تجربہ بھی کیا

    اگست 26, 2025

    وزیراعظم شہبازشریف کا معرکہ حق میں پاک فضائیہ کے کردار کو خراجِ تحسین

    اگست 26, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.