Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, جنوری 1, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • نئے سال پر اچھی خبر، حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان کردیا
    • آئی سی سی رینکنگ جاری، نعمان علی ٹیسٹ فارمیٹ میں پہلی پوزیشن کے قریب پہنچ گئے
    • ذاتی و مفاداتی سیاسی ایجنڈوں کو مسترد کرنا ناگزیر ہے، چیف آف ڈیفنس فورسز عاصم منیر
    • ڈھاکہ میں سپیکر ایاز صادق سے بھارتی وزیر خارجہ کی ملاقات
    • این آر او کس نے لیے یہ پوری دنیا جانتی ہے، شفیع جان
    • بانی تحریک انصاف کو کوئی این آر او نہیں ملےگا، گورنر فیصل کریم کنڈی
    • پشاور: پاکستان مخالف بیان دینے والا افغان شہری گرفتار
    • افغان طالبان کی علم دشمن پالیسیاں، کتب پر پابندیاں، فکری آزادی خطرے میں
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » سپریم کورٹ نے آرٹیکل 63 اے نظرثانی کیس کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا
    اہم خبریں

    سپریم کورٹ نے آرٹیکل 63 اے نظرثانی کیس کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا

    اکتوبر 3, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    The Supreme Court annulled the decision of Article 63A revision case
    تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری ہوگا،سپریم کورٹ کا مختصر فیصلہ
    Share
    Facebook Twitter Email

    اسلام آباد:سپریم کورٹ آف پاکستان نے آرٹیکل 63 اے کیس میں نظرثانی کی درخواست منظور کرلی، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ اپیل منظور کی جاتی ہے، تفصیلی فیصلہ بعد میں سنایا جائے گا۔

    مختصر  فیصلےمیں  عدالت  نے  کہا  ہے  کہ   کیس کا تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا کہنا تھا آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے کیس پر  جسٹس مظہر عالم کا اختلافی نوٹ 30 جولائی کو آیا جبکہ بینچ کی اکثریت نے تفصیلی فیصلہ 14 اکتوبر کو جاری کیا، جسٹس مظہرعالم کو اپنی ذمہ داریوں کا احساس تھا۔

    جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ اکثریتی فیصلے میں کہا گیا کہ ووٹ ڈالنے اور شمار ہونے میں فرق ہے، کیا آئین میں ووٹ ڈالنے اور شمار ہونے کا فرق لکھا ہوا ہے؟

    ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ آرٹیکل 63 اے پر فیصلہ تضادات سے بھرپور ہے، ایک طرف کہا گیا ووٹ بنیادی حق ہے، ساتھ ہی بنیادی حق پارٹی کی ہدایت پر ختم بھی کر دیا۔

    چیف جسٹس پاکستان نے استفسار کیا اگر صدر مملکت رائے پر عمل نہ کرے تو کیا ان کےخلاف کارروائی ہو سکتی ہے؟ جس پر پیپلز  پارٹی  کے  وکیل  فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ عدالت صدر مملکت کےخلاف کارروائی نہیں کر سکتی۔

    فاروق ایچ نائیک نے منحرف رکن سے متعلق تحریک انصاف کی عائشہ گلالئی کیس کا حوالہ دیا جس پر چیف جسٹس نے ان سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا آپ نے نام غلط لیا، شاید آپ کو ان سے پبلکلی معافی مانگنی پڑ جائے، جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ یہ گلالئی پشتو کا لفظ ہے جس کا مطلب بھی دیکھ لیں۔

    وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ 63 اے کیس میں اقلیتی ججز کا فیصلہ پہلے جاری ہوا۔سپریم کورٹ نے آرٹیکل 63 اے نظرثانی کیس کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے متفقہ طور پر نظرثانی درخواستیں منظور  کر لیں  اور  کہا  کہ  تفصیلی  فیصلہ  مناسب  وقت  پر  جاری  کیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ   17  مئی  2022  کو سپریم کورٹ نے آرٹیکل 63 اے کی تشریح سے متعلق صدارتی ریفرنس پر فیصلے میں کہا تھا کہ منحرف رکن اسمبلی کا پارٹی پالیسی کے برخلاف دیا گیا ووٹ شمار نہیں ہوگا جبکہ تاحیات نااہلی یا نااہلی کی مدت کا تعین پارلیمان کرے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپنجاب کے دیگر شہروں کے بعد لاہور میں بھی دفعہ 144 نافذ
    Next Article سوات میں پی ٹی ایم کےخلاف کارروائیاں، تین اہم رہنما گرفتار
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    نئے سال پر اچھی خبر، حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان کردیا

    دسمبر 31, 2025

    ذاتی و مفاداتی سیاسی ایجنڈوں کو مسترد کرنا ناگزیر ہے، چیف آف ڈیفنس فورسز عاصم منیر

    دسمبر 31, 2025

    ڈھاکہ میں سپیکر ایاز صادق سے بھارتی وزیر خارجہ کی ملاقات

    دسمبر 31, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    نئے سال پر اچھی خبر، حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان کردیا

    دسمبر 31, 2025

    آئی سی سی رینکنگ جاری، نعمان علی ٹیسٹ فارمیٹ میں پہلی پوزیشن کے قریب پہنچ گئے

    دسمبر 31, 2025

    ذاتی و مفاداتی سیاسی ایجنڈوں کو مسترد کرنا ناگزیر ہے، چیف آف ڈیفنس فورسز عاصم منیر

    دسمبر 31, 2025

    ڈھاکہ میں سپیکر ایاز صادق سے بھارتی وزیر خارجہ کی ملاقات

    دسمبر 31, 2025

    این آر او کس نے لیے یہ پوری دنیا جانتی ہے، شفیع جان

    دسمبر 31, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.