Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    ہفتہ, اکتوبر 25, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • فیلڈ مارشل عاصم منیر کی مصر کے صدرعبدالفتاح السیسی سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
    • افغانستان کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے معاملات حل نہ ہوئے تو پھر کھلی جنگ ہے، وزیردفاع خواجہ آصف
    • پاکستان کے تمام صوبے ایک خاندان ہیں، امن، اتحاد اور بھائی چارہ ہی ترقی کی ضمانت ہے، وزیراعظم شہبازشریف
    • ترجمان پاک فوج کی مردان کی مختلف یونیورسٹیز، مدارس کے اساتذہ اور طلبہ سے خصوصی نشت
    • استنبول: پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور، دوحہ معاہدے کا جائزہ لیا گیا
    • ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، 8 دہشتگرد ہلاک
    • کرک پوليس نے 3 ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی، مختلف آپریشنز میں 17 دہشتگرد ہلاک، 4 پولیس اہلکار شہید ہوئے،ڈی پی او
    • ہنگو: پولیس وین پر بم دھماکہ، ایس پی آپریشن سمیت 3 پولیس اہلکار شہید
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » خطے میں دہشت گردی کے اصل چہرے کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا جائے گا، فيلڈ مارشل عاصم منیر
    اہم خبریں

    خطے میں دہشت گردی کے اصل چہرے کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا جائے گا، فيلڈ مارشل عاصم منیر

    جون 28, 2025Updated:جون 28, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    The true face of terrorism in the region will be exposed to the world, says Field Marshal Asim Munir
    دہشت گردی میں ملوث ہر سہولت کار، مددگار اور مجرم کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا، فیلڈ مارشل
    Share
    Facebook Twitter Email

    فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ دہشت گردی میں ملوث ہر سہولت کار، مددگار اور مجرم کو قانون کے کٹھہرے میں لایا جائے گا، چاہے وہ کوئی بھی ہو اور کہیں بھی ہو، خطے میں دہشت گردی کے اصل چہرے کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا جائے گا، کسی بھی بے گناہ پاکستانی کے خون کا حساب ضرور لیا جائے گا اور ملک کے استحکام کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش کا فوری اور سخت جواب دیا جائے گا ۔

    آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کےمطابق چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کور ہیڈکوارٹر پشاور کا دورہ کیا جہاں کور کمانڈر پشاور نے ان کا استقبال کیا، انہیں ملک میں موجودہ سیکیورٹی صورتحال اور جاری انسداد دہشت گردی آپریشنز پر بریفنگ دی گئی ۔

    فیلڈ مارشل نے بنوں گیریژن میں ہونے والے دہشت گرد حملے کے شہداء کے جنازہ میں شرکت کی اور سی ایم ایچ بنوں میں زیر علاج زخمی جوانوں کی عیادت بھی کی ۔

    اس موقع پر آرمی چیف نے مادرِ وطن کے دفاع میں جان قربان کرنے والے شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے فتنہ الخوارج کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی جرات و بہادری کو سراہا ۔

    فیلڈ مارشل نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے اور پاکستان سے دہشت گردی کے ہر شکل و صورت کے مکمل خاتمے تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی، دہشت گردی میں ملوث ہر سہولت کار، مددگار اور مجرم کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا، چاہے وہ کوئی بھی ہو اور کہیں بھی ہو، خطے میں دہشت گردی کے اصل چہرے کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا جائے گا ۔

    آرمی چیف نے کہا کہ کسی بھی بے گناہ پاکستانی کے خون کا حساب ضرور لیا جائے گا اور ملک کے استحکام کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش کا فوری اور سخت جواب دیا جائے گا ۔

    فیلڈ مارشل نے خیبرپختونخوا پولیس سمیت سول قانون نافذ کرنے والے اداروں کی صلاحیت بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا اور ہدایت دی کہ متعلقہ سرکاری ادارے وہ اس ضمن میں فوری اقدامات کریں، پاک فوج قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تربیت اور استعداد میں اضافے کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleبھارت اپنی جعلی فوجی طاقت اور سٹریٹجک پلان سے سیاسی فوائد حاصل کرنا چاہتا ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر
    Next Article ژوب: سیلابی ریلے میں دو گاڑیاں بہہ گئیں، 4 خواتین جاں بحق
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    فیلڈ مارشل عاصم منیر کی مصر کے صدرعبدالفتاح السیسی سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

    اکتوبر 25, 2025

    افغانستان کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے معاملات حل نہ ہوئے تو پھر کھلی جنگ ہے، وزیردفاع خواجہ آصف

    اکتوبر 25, 2025

    پاکستان کے تمام صوبے ایک خاندان ہیں، امن، اتحاد اور بھائی چارہ ہی ترقی کی ضمانت ہے، وزیراعظم شہبازشریف

    اکتوبر 25, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    فیلڈ مارشل عاصم منیر کی مصر کے صدرعبدالفتاح السیسی سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

    اکتوبر 25, 2025

    افغانستان کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے معاملات حل نہ ہوئے تو پھر کھلی جنگ ہے، وزیردفاع خواجہ آصف

    اکتوبر 25, 2025

    پاکستان کے تمام صوبے ایک خاندان ہیں، امن، اتحاد اور بھائی چارہ ہی ترقی کی ضمانت ہے، وزیراعظم شہبازشریف

    اکتوبر 25, 2025

    ترجمان پاک فوج کی مردان کی مختلف یونیورسٹیز، مدارس کے اساتذہ اور طلبہ سے خصوصی نشت

    اکتوبر 25, 2025

    استنبول: پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور، دوحہ معاہدے کا جائزہ لیا گیا

    اکتوبر 25, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.