Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بدھ, ستمبر 23, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • رہنما تحریک انصاف جنید اکبر کےخلاف پیکا ایکٹ کے تحت اسلام آباد میں مقدمہ درج
    • سکیورٹی فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 19 دہشت گرد ہلاک، صوبیدار شہید
    • خیبرپختونخوا کابینہ نے پولیس ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دے دی
    • لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرر
    • پاکستانی حدود میں داخلے کی کوشش کرنے والے افغان طالبان کے 8 ڈرونز تباہ
    • پنجاب یونیورسٹی میں چار روزہ جینوم ایڈیٹنگ کروپ بائیوٹیکنالوجی تربیتی پروگرام کا افتتاح
    • بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک
    • کراچی پورٹ کی عالمی شپنگ رابطہ انڈیکس میں تاریخی کامیابی
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » بھارت اپنی جعلی فوجی طاقت اور سٹریٹجک پلان سے سیاسی فوائد حاصل کرنا چاہتا ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر
    اہم خبریں جون 28, 2025

    بھارت اپنی جعلی فوجی طاقت اور سٹریٹجک پلان سے سیاسی فوائد حاصل کرنا چاہتا ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر

    Facebook Twitter Email
    India wants to gain political benefits from its fake military power and strategic plan, says Field Marshal Asim Munir
    پاکستان کے موثر جواب نے پورے خطے کو بڑے تنازع سے بچا لیا، پی این ایس رہبر میں پاکستان نیوی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب
    Share
    Facebook Twitter Email

    فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ بھارت اپنی جعلی فوجی طاقت اور سٹریٹجک پلان سے سیاسی فوائد حاصل کرنا چاہتا ہے، معرکہ حق بھارت کی یادداشت سے کبھی ختم نہیں ہوگا،ہماری دشمن بھارت متکبرانہ اور جارحانہ رویے کا مسلسل مظاہرہ کررہا ہے ، پاکستان کے موثر جواب نے پورے خطے کو بڑے تنازع سے بچا لیا ۔

    کراچی: شہر قائد میں پی این ایس رہبر میں پاکستان نیوی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ دوست ملک ترکی، بجرین، عراق، فلسطین اور جبوتی کے کامیاب کیڈٹس کو مبارک باد پیش کرتا ہوں ، آپ پاک بحریہ کا حصہ بننے جارہے ہیں ۔

    انہوں نے کہا کہ ایواڈ جیتنے والے کیڈٹس اپنی شاندار کارکردگی پر خصوصی تعریف کے مستحق ہیں، پریڈ میں کیڈٹس کا مثالی ٹرن آؤٹ پاکستان نیول اکیڈمی کے اعلیٰ معیار کا مظہر ہے، اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو جاری رکھیں ۔

    فیلڈ مارشل کا کہنا تھا کہ ترقی کیلئے عوام اور فوج کے درمیان مضبوط رشتہ ناگزیر ہے ، بحری جنگ کا میدان تیزی سے تبدیل ہورہا ہے، خطے میں میری ٹائم سکیورٹی کے مسائل بڑھ رہے ہیں ، پاکستان کے لیے مضبوط میری ٹائم فورس رکھنا ناگزیز ہوچکا ہے۔

    سید عاصم منیر نے کہا کہ دہشتگردی کی جنگ کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، معرکہ حق بھارت کی یادداشت سے کبھی ختم نہیں ہوگا،ہماری دشمن بھارت متکبرانہ اور جارحانہ رویے کا مسلسل مظاہرہ کررہا ہے ، پاکستان کے موثر جواب نے پورے خطے کو بڑے تنازع سے بچا لیا ۔

    ان کا کہنا تھا کہ بھارت اپنی فوجی طاقت اور جعلی سٹریٹجک پلان سے سیاسی فوائد حاصل کرنا چاہتا ہے، بھارت نے دہشت گردی خلاف کارروائی کے بہانے دوبارہ پاکستان پر بلاجواز حملے کیے ، بھارت کی اشتعال انگیزی کے باوجود پاکستان سے تحمل کا مظاہرہ کیا، آج پاکستان خطے میں’ نیٹ ریجنل سٹبلائزر‘ کے طور پر جانا جاتا ہے ۔

    فیلڈ مارشل نے مزید کہا کہ کشمیر کے تنازع کو حل کرنا ہوگا، کشمیری بھارت کے غیر قانونی قبضے کے خلاف جدوجہد کررہے ہیں ، ایسے وقت میں ہمیں کشمیریوں کو یاد رکھنا چاہیے، حق خوداداریت کی جدوجہد کے لیے کشمیریوں کے ساتھ ہے، پاکستان مسئلہ کشمیر کے حل کا حامی ہے ۔

    قبل ازیں پاکستان نیول اکیڈمی پی این ایس رہبر میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کو پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پریڈ کا معائنہ کیا ۔

    فیلڈ مارشل عاصم منیر نے 123ویں مڈ شپ مین اور 31ویں شارٹ سروس کمیشن کورس میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے کیڈٹس میں انعامات بھی تقسیم کیے، تقریب میں پاک بحریہ کے اعلیٰ افسران بھی شریک ہوئے اورفارغ التحصیل کیڈٹس کے اہل خانہ نے بھی شرکت ک۔

    پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر پاکستان نیول اکیڈمی پی این ایس رہبر کراچی میں پاک بحریہ کے کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک ہوئے، تقریب میں اہم شخصیات کے علاوہ غیر ملکی سفارت کار بھی شریک ہوئے ۔

    پاسنگ آؤٹ پریڈ میں فارغ التحصیل کیڈٹس سے ذمہ داریوں کا حلف لیا گیا، تقریب میں مہمان خصوصی فیلڈ جنرل مارشل عاصم منیر نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے کیڈٹس کو اعزازات سے نوازا ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleسوات میں پولیس چوکی پر دستی بم حملہ،2 اہلکار زخمی
    Next Article خطے میں دہشت گردی کے اصل چہرے کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا جائے گا، فيلڈ مارشل عاصم منیر
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    رہنما تحریک انصاف جنید اکبر کےخلاف پیکا ایکٹ کے تحت اسلام آباد میں مقدمہ درج

    ستمبر 23, 2026

    سکیورٹی فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 19 دہشت گرد ہلاک، صوبیدار شہید

    ستمبر 23, 2026

    خیبرپختونخوا کابینہ نے پولیس ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دے دی

    ستمبر 23, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    رہنما تحریک انصاف جنید اکبر کےخلاف پیکا ایکٹ کے تحت اسلام آباد میں مقدمہ درج

    ستمبر 23, 2026

    سکیورٹی فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 19 دہشت گرد ہلاک، صوبیدار شہید

    ستمبر 23, 2026

    خیبرپختونخوا کابینہ نے پولیس ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دے دی

    ستمبر 23, 2026

    لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرر

    ستمبر 23, 2026

    پاکستانی حدود میں داخلے کی کوشش کرنے والے افغان طالبان کے 8 ڈرونز تباہ

    ستمبر 23, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.